ظفری نے کہا:لنچ پر جارہا تھا ۔۔۔ تمہاری پوسٹ پر نظر پڑی تو ایک شعر یاد آگیا اگر ہو سکے تو اسے بھی اپنے خوبصورتی والے پیغام میں شامل کر لو
امن ایمان نے کہا:اتنی لمبی لنچ بریک۔۔۔ یہ بریک کب ختم ہوگی۔۔؟؟؟
ظفری نے کہا:جوخود کو میری نگاہوں سے دیکھ لیا ہوتا
تمہارے ہاتھوں سے آئینے گر گئے ہوتے
جب آپ (مراد ہر کوئی) ہر چیز کو اس کی قیمت کی نگاہ سے دیکھیں، یعنی کاروباری نگاہ سے، تو پھر ایسا ہی ہوتا ہےمیں نے بہت سے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جن کو خوبصورتی متاثر نہیں کرتی۔۔یا ان کے پاس دیکھنے کی فرصت ہی نہیں ہوتی
امن ایمان نے کہا:جسے ہم خالق مانتے ہیں اس کی ایک صفت جمالیت پسندی بھی ہے۔
محب آپ نے بالکل صحیح کہا۔۔ میں تو ایک دعا بھی اکثر پڑھتی ہوں۔۔
یا اللہُ یا جمیلُ ویُحِبُ الجمال ۔۔۔ اس کے پڑھنے سے چہرے پر بہت نور سا آجاتا ہے۔۔ اور کشش بڑھ جاتی ہے۔۔
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ خوبصورتی کس کو پسند نہیں ہے لیکن آپ یقین کریں۔۔میں نے بہت سے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جن کو خوبصورتی متاثر نہیں کرتی۔۔یا ان کے پاس دیکھنے کی فرصت ہی نہیں ہوتی ۔۔۔اور آپ ہی کی بات کہ خوبصورتی صرف اجسام تک ہی محدود نہیں۔۔اور اشیاء کی خوبصورتی صرف وہی محسوس کرسکتے ہیں جو حسِ لطیف رکھتے ہیں۔ : )
باقی کے جوابات کے لیے بھی اگر اتنا وقت چاہیے تو میں سوال بدل لوں کیا۔۔؟؟؟
امن ایمان نے کہا:محب خوبصورتی کے بارے میں آپ نے بہت خوبصورت لکھا ہے ۔۔محب آپ کو آنکھیں اچھی لگتی ہیں۔۔۔کیا آپ بتایں گے کہ ۔۔۔
خوبصورت آنکھیں کیسی ہوتی ہیں؟
محب آپ کا آئی کلر کیا ہے؟
محب کیا خوبصورتی واقعی دیکھنے والی آنکھ میں ہوتی ہے؟
میں وعدہ کرتی ہوں ان سوالوں کے بعد خوبصورتی کا چیپٹر کلوز ہوجائے گا۔
امن ایمان نے کہا:میرے خیال میں آنکھیں وہی خوبصورت ہیں جو خود بھی خوبصورتی دیکھتی ہیں اور دوسروں کو بھی خوبصورتی ہی دکھاتی ہیں ( جیسے میری آنکھیں ) ، بدصورتی کو کم دیکھیں اور خوبصورتی کو ابھاریں وہی آنکھیں ہیں خوبصورت آنکھیں۔
جی جناب۔۔۔۔ پتہ ہےاگر آپ یہ نہ لکھتے تو میں نے لکھ دینا تھا۔۔۔مجھے بھی وہ آنکھیں اچھی لگتی ہیں جو صرف خوبصورتی دیکھتی ہیں۔۔نہ کہ عیب اور بدصورتی ڈھونڈتی آنکھیں۔۔ ویسے محب آپ کے اور میرے خیالات یہاں خطرناک حد تک ایک سے ہیں
سیاہ رنگ جو مجھے عزیز ہے یارو
بچھڑنے والے کی آنکھوں کا رنگ تھا شاید
او اچھا اچھا
امن ایمان خوبصورتی واقعی دیکھنے والی آنکھ میں ہوتی ہے ( اب کیا کسی خوبصورت آنکھوں کی قسم کھا کر کہوں )
نہیں نہیں۔۔مجھے یقین آگیا ہے اچھا۔۔
محب ہوجائیں پھر کچھ نئے سوالات۔۔۔؟
جی امن ایمان مجھے بھلا کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔
اچھاجی ایک بار پھر بات آپ کی پسند نہ پسند پر ہوجائے۔۔
ہ کون سا موسم دل کو بھاتا ہے؟
ہ محب کا فیورٹ رنگ؟
ہ محب کی فیورٹ خوشبو؟
ہ پھولوں میں پسندیدہ پھول ؟
ہ محب کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟
ہ کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟
ہ آپ کو غصہ آتا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کا شدید غصے میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟
ہ محب آپ اگر بہت خوش ہوں تو اس کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟
ہ اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو کیا اپنی پریشانی شیئر کرتے ہیں؟
ہ محب کیا آپ آسانی سے لوگوں کو سمجھ لیتے ہیں؟
ہ کیا چیز آپ کو بہت اداس کر دیتی ہے؟
ہ آپ کا موڈ جلدی سے اچھا کرنا ہو تو اس کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے؟
ہ محب کوئی ایسا شخص جس کہ بارے میں آپ کہہ سکیں کہ یہ مجھے جانتا اور سمجھتا ہے؟ (جواب ہاں یا ناں میں بھی ہو تو چلے گا)
باقی کے س و ا ل بعد میں۔۔۔: )
محب علوی نے کہا:ہ محب کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟
مجھے اچھے لوگ اچھے لگتے ہیں