انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

قیصرانی

لائبریرین
محب پاکستان چلے گئے ہیں۔ تو ابھی کل سے وہ دوبارہ باقاعدہ ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ ایک یا دو دن میں آجائیں گے اس دھاگے پر بھی :)
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
جیسا کہ ابھی قیصرانی نے بتایا میں پاکستان درآمد ہو رہا تھا اس لیے غیر حاضر تھا، اب کوشش ہو گی کہ حاضر رہوں۔

اچھا ۔۔۔ کیا پاکستان میں ممنوع اشیاء کی درآمد پر سے پابندی ہٹ گئی ہے ۔۔۔ یہ کب ہوا ۔ ؟ :shock: :lol:
 
ظفری نے کہا:

پچھلے سال سے برین ڈرین کے مسئلے نے حکومت کو پریشان کر رکھا تھا ، اس سلسلے میں ایسے باصلاحیت اور بہترین دماغوں کو واپس بلانے کی ایک کڑی ہے یہ البتہ ان پریشان کن حالات میں بھی کچھ لوگوں کے واپسی کو ناقابل عمل بنانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں ( آنے کا نہ سوچنا ، سیکوریٹی بہت سخت کر دی گئی ہے خلائی پروفیسروں کے لیے )‌ :wink:
 
امن ایمان

محفلین
قیصرانئ نے کہا:
محب پاکستان چلے گئے ہیں۔ تو ابھی کل سے وہ دوبارہ باقاعدہ ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ ایک یا دو دن میں آجائیں گے اس دھاگے پر بھی

بھائی آپ ماشاءاللہ سے کتنے باخبر رہتے ہیں نا۔۔مجھے پتہ نہیں کیوں ہر خبر لیٹ ملتی ہے۔۔بلکہ یہ کہنا چاہیے۔۔ملتی ہی نہیں۔:(

محب نے کہا:
جیسا کہ ابھی قیصرانی نے بتایا میں پاکستان درآمد ہو رہا تھا اس لیے غیر حاضر تھا، اب کوشش ہو گی کہ حاضر رہوں۔

آپ تو ایسے چپ چاپ روانہ ہوئے ہیں کہ کانوں کان خبر نہیں ہونے دی۔۔۔ میں نے کون سا مانچسٹر سے کوئی تحفہ منگوانا تھا :p

ظفری نے کہا:
اچھا ۔۔۔ کیا پاکستان میں ممنوع اشیاء کی درآمد پر سے پابندی ہٹ گئی ہے ۔۔۔ یہ کب ہوا ۔ ؟

:lol: آپ ماشاءاللہ سے کافی زرخیز دماغ واقع ہوئے ہیں ۔اب پتہ نہیں محب آپ کو پاکستان آنے سے کیوں منع کررہے ہیں :)

محب یہاں خوبصورتی آپ کی منتظر ہے :D
 
امن ایمان نے کہا:

تحفہ تو میں لے کر آیا ہوں ، لائبریری ٹیم کی ممبر بن گئی ہو نہ ، ایک کتاب لایا ہوں تحفے میں جو لکھنی ہے :p

:lol: آپ ماشاءاللہ سے کافی زرخیز دماغ واقع ہوئے ہیں ۔اب پتہ نہیں محب آپ کو پاکستان آنے سے کیوں منع کررہے ہیں :)

ظفری کو اس لیے منع کر رہا ہوں کہ یہ پاکستان آگیا تو ہمارا سارا خلائی پروگرام درہم برہم ہو جائے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک سوال، زندگی میں سب سے بڑی مایوسی کیا تھی، کب اور کیسے ہوئی اور اس کا انجام کیسا رہا؟
 
امن ایمان

محفلین
محب لگتا ہے کہ آپ کو خوبصورتی سے کوئی خاص لگاؤ نہیں ہے۔۔ چلیں ابھی ایک سوال ۔۔۔اور پتہ نہیں کیوں دل چاہ رہا ہے کہ یہ سوال باری باری سب سے ہی پوچھوں۔۔۔سوال یہ ہے کہ۔۔۔

ہ آپ کو پسِ پردہ رہنا اچھا لگتا ہے یا سب کے درمیان اپنی الگ اور نمایاں شناخت کی خواہش رکھتے ہیں؟

اور ہاں۔۔۔آپ کے تحفے کا شکریہ۔۔۔ اور ایک اور بات۔۔ اپنے خلائی پروگرام کے بارے میں کچھ انفو دے سکتے ہیں کہ یہ کیا ہے۔۔کب اور کیسے شروع ہوا۔۔ ؟
 
ظفری

لائبریرین
کیسے ہو محب ۔۔۔ ؟ اور کہاں ہو بھئی ۔۔۔ میں نے سوچا آج کل تھوڑا فارغ ہوں ۔۔۔ذرا تمہارا بھی انٹرویو کر لوں ۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
آپ ماشاءاللہ سے کافی زرخیز دماغ واقع ہوئے ہیں ۔اب پتہ نہیں محب آپ کو پاکستان آنے سے کیوں منع کررہے ہیں ۔ ( از امن ایمان)

ظفری کو اس لیے منع کر رہا ہوں کہ یہ پاکستان آگیا تو ہمارا سارا خلائی پروگرام درہم برہم ہو جائے گا۔ (از محب )

ارے یہ بات نہیں ہے ۔۔۔ یہ ڈر رہا ہے کہ میں بھی کہیں شاہ رُخ کی مووی “ سیودیس“ کی طرح ۔۔۔ پانی کا ایک نلکہ لگا کر کسی ہیروئن کو نہ لے اُڑوں ۔ :wink: :lol:
 
قیصرانی نے کہا:
ایک سوال، زندگی میں سب سے بڑی مایوسی کیا تھی، کب اور کیسے ہوئی اور اس کا انجام کیسا رہا؟

خاصا مشکل سوال ہے قیصرانی ۔ مجھ نہیں یاد پڑتا کہ کوئی ایسی بڑی مایوسی ہوئی ہو جو یاد رکھنے والی ہو ، چھوٹی موٹی ناکامیاں تو ہوتی رہتی ہیں مگر مایوس ہونا غلط بات ہے ۔ میں حقیقتا مایوسی کو گناہ سمجھتا ہوں اور پر امید رہتا ہوں یہاں تک کہ میری ایک دوست کا تو نام ہی امید ہے ۔
 
ماوراء نے کہا:
میری طرف سے بھی ایک سوال۔۔۔کہ

انسان اتنا ڈھیٹ کیوں ہوتا ہے؟

انسان میں دو تین رویے پائے جاتے ہیں ،
غیر مستقل مزاج جو کوئی بھی فیصلہ کرکے قائم نہیں رہ پاتا
مستقل مزاج جو فیصلہ کرکے ڈٹ جاتا ہے مگر اگر غلطی نظر آئے تو فیصلہ تندیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے
ڈھیٹ جو مستقل مزاج سے دو ہاتھ اس طرح آگے ہوتا ہے کہ فیصلہ جیسا بھی ہو وہ اس پر قائم ہی رہتا ہے اور کسی بات کا اثر قبول نہیں کرتا۔

ویسے کس “انسان“ کی بات کر رہی ہو جو اتنا ڈھیٹ ہے
 
امن ایمان نے کہا:
محب لگتا ہے کہ آپ کو خوبصورتی سے کوئی خاص لگاؤ نہیں ہے۔۔ چلیں ابھی ایک سوال ۔۔۔اور پتہ نہیں کیوں دل چاہ رہا ہے کہ یہ سوال باری باری سب سے ہی پوچھوں۔۔۔سوال یہ ہے کہ۔۔۔

ہ آپ کو پسِ پردہ رہنا اچھا لگتا ہے یا سب کے درمیان اپنی الگ اور نمایاں شناخت کی خواہش رکھتے ہیں؟

اور ہاں۔۔۔آپ کے تحفے کا شکریہ۔۔۔ اور ایک اور بات۔۔ اپنے خلائی پروگرام کے بارے میں کچھ انفو دے سکتے ہیں کہ یہ کیا ہے۔۔کب اور کیسے شروع ہوا۔۔ ؟

کس نے کہہ دیا کہ مجھے خوبصورتی سے لگاؤ نہیں ہے ، مصروفیت کی وجہ سے جواب نہیں دے سکا تھا اور دوسرا خوبصورتی کا جواب دینے میں وقت تو لگتا ہے :)

مجھے پسِ ‌پردہ رہنا ہی اچھا لگتا ہے ۔
 
امن ایمان

محفلین
ہائے شکر ہے آپ یہاں نظر تو آئے۔۔۔ورنہ میں سوچ رہی تھی کہ بس اب آپ کبھی یہاں آئیں گے ہی نہیں۔۔اچھا آپ بتا دیں کہ آپ کب تک اس مصروفیت کے دائرے سے باہر آئیں گے۔۔؟ میں تب تک صبر سے انتظار کرلیتی ہوں۔۔جو کہ ویسے میں بہت مشکل سے ہی کرتی ہوں۔ مجھے انتظار بہت برا لگتا ہے :(
 
محب آپ کی نظر میں خوبصورتی کیا ہے؟

ایمان میری نظر میں خوبصورتی کیا ہے ، پہلی بار اسے پڑھا تو یوں لگا جیسے لکھا ہو

محب آپ کی نظر میں خوبصورتی ہے

یہ سوچ کر دیر تک سرور اور خمار کی وادیوں میں گھومتا رہا اور پھر جب جواب لکھنے لگا تو پڑھا کہ ایک لفظ “کیا “ کیا کیا کر سکتا ہے ، سارا مزہ کرکرا کرنے کے ساتھ ساتھ۔ ویسے میں سمجھتا ہوں کہ خوبصورتی واقعی نظر میں ہوتی ہے ، شے میں نہیں۔ اگر اس پر اصرار کیا ہی جائے کہ خوبصورتی نظر کے علاوہ کیا ہوتی ہے تو میں کہوں گا کہ خوبصورتی تناسب ہے ۔ یہ چاہے اعضا میں ہو، اشیا میں ، مظاہرِ قدرت میں ہو خوبصورتی کہلاتا ہے۔ چیزیں ایک ترتیب اور تناسب سے ہوں تبھی خوبصورت کہلاتی ہیں۔ خوبصورتی اشیا اور اجسام کے علاوہ رویوں اور عادات میں بھی ہوتی ہے جو کسی سے مخصوص یا کسی کی وراثت نہیں ہوتی۔ آپ کا اپنا وجود ، آپ کا ماحول ، آپ کے ساتھ رہنے والے لوگ ہوسکتا ہے کہ خوبصورت نہ ہوں اور آپ کی کوشش سے خوبصورت نہ ہو سکیں مگر آپ اپنے رویے اور اپنی عادات کو ضرور خوبصورت بنا سکتے ہیں اور خوبصورت رویوں والے لوگ ہی اصل میں خوبصورت ہوتے ہیں جو اس خوبی سے ملتے ہیں کہ ان کی خوبصورت شبیہ ہی یاد رہ جاتی ہے اور سلوک ہی میں سارا حسن جمع ہو جاتا ہے جسے ہم زندگی بھر حسنِ سلوک کے نام سے یاد کرتے رہتے ہیں۔ خوبصورتی مقام اور محل وقوع سے بھی بنتی ہے جیسے ایک شاعر نے کیا خوب کہا ہے ۔

تیری زلف میں پہنچی تو حسن کہلائی
وہ تیرگی جو مرے نامہ اعمال میں تھی
 
ظفری

لائبریرین
لنچ پر جارہا تھا ۔۔۔ تمہاری پوسٹ پر نظر پڑی تو ایک شعر یاد آگیا اگر ہو سکے تو اسے بھی اپنے خوبصورتی والے پیغام میں شامل کر لو ۔

جوخود کو میری نگاہوں سے دیکھ لیا ہوتا
تمہارے ہاتھوں سے آئینے گر گئے ہوتے

:wink:
 
Top