انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
سچ تو بین السطور پورے انٹر ویو میں ہی ہے مگر اب تمہارے آسانی اور تسلی کے لیے صاف صاف اور واضح کرکے لکھ دیا ہے ۔
مجھے معلوم ہے۔ کہ سب سچ ہی تھا۔ :)
لیکن وہ سوال میرے نہیں تھے۔ میرے سوالوں کا سچ سچ جواب اور بات ہے۔
 
ماوراء نے کہا:

میں تو تیار ہوں سچ سچ جواب دینے کے لیے تمہارے سوالوں کا ، تم ہی سوچتی رہتی ہو کہ سچ سنوں گی کیسے :lol:
 
lol۔ آپ تو ایسے کہہ رہے ہیں جیسے آپ نے آج تک کوئی بات سچ کی ہی نہیں۔ اور اب مجھے ڈر ہے کہ سچ کیسے سنوں گی۔

نہیں، مجھے کوئی سوال نہیں کرنا۔ سوال کرنے میں میں ذرا احتیاط ہی کرتی ہوں۔ مجھے خود بھی ان سے بہت الجھن ہوتی ہے۔
 
رضوان اتنے سستے میں کیسے چھوڑ دیا :)
میں تو سوچ رہا تھا کہ کوئی تیکھا سا سوال آئے گا مگر اس دفعہ میرا خیال کر ہی لیا تم نے ۔
 
محب باہر رہتے ہوئے پاکستان کی کون سی چیز سب سے زیادہ مس کرتے ہیں؟۔۔خاص طور پر لاہور کی۔۔۔ کیونکہ کہ یہ تو شہر ہی زندہ دل لوگوں کا ہے۔

باہر رہتے ہوئے پاکستان سے تو ہر ہر شے یاد آتی ہے اور چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے دل ترستا ہے۔ مجھے چائے پینے کا بہت شوق ہے اور یہاں پاکستان جیسی چاہ والی چا کہاں سو بہت یاد آتی ہے اور دل بھی تڑپتا ہے اس کے لیے۔ لاہور کا کیا ذکر چھیڑ دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اک دبستان کھل جائے گا اور پھر انار کلی ، اردو بازار ، شملہ ، بھاٹی گیٹ ، گلبرگ ، ڈیفنس ، فوڈ اسٹریٹ ، پنجاب یونیورسٹی اور ایف سی کالج کے ساتھ سے گزرتی ٹھنڈی نہر، قائد اعظم لائبریری اور لارنس گارڈن ، نیشنل پارک (منی گالف گراؤنڈ ) ، ریس کورس پارک اور بے شمار کھانے کے مراکز۔ وہ ہوائیں ، فضائیں حتی کہ سخت گرم بھی یاد آتی ہے۔ کچھ نہ ہوتے ہوئے بھی سب کچھ ہونے کا احساس ، تحفظ اور اپنائیت کا وہ حصار جو گھیرے رکھتا ہے آپ کہیں بھی ہوں کیسے بھی ہوں اپنے وطن میں ہی محسوس ہوتا ہے۔ جتنا وقت بھی باہر گزارا ہے اس میں کوئی دن ایسا نہیں جب پاکستان کو یاد نہیں کیا ہو ، واپس جانے کے خوشگوار تصور سے دل کو نہ بہلایا ہو ، خیالوں میں خود کو انہی مانوس ہواؤں اور فضاؤں میں نہ پایا ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ زندگی وہی ہے جو وطن میں گزرتی ہے ، دیار غیر تو ایک میٹھی جیل ہے جس میں معاش، روزگار ، تعلیم ، کسی خاص ضرورت یا محفوظ مستقبل کے خوف نے قید کر رکھا ہوتا ہے۔ میٹھی جیل یوں ہے کہ قید محسوس بھی ہوتی ہے اور مختلف خوف کی بنا پر قید رہنے کو ترجیح بھی دیتے ہیں۔ سکون، طمانیت اور تحفظ کا اصل احساس اپنے وطن میں ہی ہوتا ہے اور یہی زندگی کا اصل ہیں باقی چیزیں (دولت ، مادی ترقی ) ان قدروں کے حصول کا ذریعہ تو ہو سکتی ہیں بذاتِ خود حاصلِ منزل نہیں۔ ایک شعر جو بہت دفعہ پڑھا تھا مگر وطن سے دور ہو کر سمجھ آیا

بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے
ہائے کیا چیز غریب الوطنی ہوتی ہے

پہلی دفعہ دیار غیر سے وطن لوٹا تو یہ شعر کئی دن تک بار بار یاد آتا رہا اور مجھ سے پوچھتا رہا

بے نام دیاروں کا سفر کیسا لگا ہے
اب لوٹ کے آئے ہو تو گھر کیسا لگا ہے

مجھے یوں لگا جیسے گھنی چھاؤں میں واپس آگیا ، دل کی بے کلی مٹ گئی ،
بجھتا ہوا خوشی کا دیا پھر سے جل اٹھا ،
بے قرار دل کی دھڑکنوں کو جیسے قرار آگیا،
لوٹ کر پنچھی پھر گھر آگیا ۔
 
امن ایمان

محفلین
محب اگر یہ کہا جائے کہ آپ واقعی میں محب ہیں تو غلط نہیں۔۔۔ آپ نے اپنی زندگی کا جو یادگار واقعہ لکھا ہے۔۔یقین کریں کہ اس کو پڑھ کے میری آنکھیں نم ہو گئیں تھیں۔۔اتنی محبت ۔۔ اور پھر آپ کے لکھنے کا انداز اتنا خوبصورت تھا۔۔کہ میں بس ۔۔۔ میرے پاس تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔۔۔ہاں امان حسن جب اردو پڑھنا سیکھ لے تو آپ اُس کو یہ ضرور پڑھایے گا۔۔ ماشااللہ بہت خوش قسمت بچہ ہے کیو نکہ آپ اس کے بابا ہیں :)

آپ کے باقی کچھ جوابات۔۔

اب سوال بھی تو مشکل مشکل تھے اس لیے لمبے لمبے جواب دینے پڑے اور کچھ جگہوں پر سمجھا نہیں جا رہا تو اور طویل اور گہرے ہو گئے ، سارا تمہارا اپنا قصور ہے

محب یہی تو اصل خوبصورتی ہے۔۔ آپ کو بظاہر کتنے لوگ جانتے ہیں۔۔۔لیکن آپ کا یہ روپ سب کے لیے نیا ہوگا۔۔ خود آپ کو بھی اپنے لیے سوچنا پڑتا ہو گا۔۔۔مجھے تو آپ کے بارے میں جان کے بہت اچھا لگا ہے ۔

سمجھ آ جائے گی بلکہ آ رہی ہے کسی الجبرے کے سوال کی طرح ، اب کیا رٹا لگانا ہے محب کا ویسے یہ ہے کہ پسند نا پسند اور سود و ضیاع کا احساس پھر سے ہورہا ہے اور بھولے ہوئے عہد اور مقاصد یاد آرہے ہیں۔

محب میں نے یہاں سمجھ میں نہ آنے والی بات مذاق میں کہی تھی۔۔۔ ا

زندگی کا کوئی ایک مقصد تو نہیں ہے مگر تین چار مقاصد ہیں وہ ایک دوسرے سے مربوط ہیں ان کا ذکر کرتا ہوں۔ ایک مقصد سے زیادہ خواہش یہ ہے کہ بہت زیادہ علم حاصل کروں اور جب جہانِ فانی سے جاؤں تو عاِلم کے طور پر یاد رکھیں، ابھی تو زیادہ وقت نہیں دے پا رہا مگر کوشش یہ ہے کہ مطالعہ اور حصول علم وقت سے بڑھے کم نہ ہو۔ اب مقاصد کی طرف آتا ہوں جو مقاصد سے زیادہ خواب ہیں

1۔اردو کو اس کے اصل مقام تک دیکھنا ، عالم میں زبانوں کے اونچے سنگھاسن پر جہاں دیکھ کر پھر کوئی اردو بولنے میں شرمندگی اور ہچکچاہٹ محسوس نہ کرے اور انگریزی کے احساسِ کمتری میں مبتلا نہ ہو۔
2۔ پاکستان کی ترقی اور استحکام ایسا کہ وہ اقوام عالم میں ایک ترقی یافتہ اور سرفراز ملک کے طور پر جانا جائے ۔
3۔ عالم اسلام اپنی موجودہ تنزلی کی حالت سے باہر آجائے اور ایک قوت کے طور پر ابھرے، کم از کم اس مقام تک ضرور آ جائے کہ مسلمانوں کو بطور مسلمان شک اور حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے بلکہ اہم اور محترم گردانا جائے۔
یہ سب ایسے خواب ہیں جن میں سے ایک بھی زندگی میں پورا ہوتا دیکھ لوں تو سمجھوں گا کہ زندگی کا سفر کامیاب رہا۔

انشاءاللہ آپ کا ایک نہیں سارے خواب پورے ہوں گے۔۔۔ میری بہت ساری دعائیں آپ کے لیے۔۔اور باقی سب بھی اس کو پڑھیں گے تو ایک بار تو ضرور آمین کہیں گے

پاکستان اور خاص طور پر لاہور سے آپ کی محبت دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔

ہ محب جب کبھی یہ سب بہت شدت سے یاد آرہا ہو تو آپ تب کیا کرتے ہیں؟؟

ہ محب کیا آپ نے خود کبھی کچھ لکھنے کی کوشش کی؟ ( میں شاعری اور نثر کی بات کر رہی ہوں )

اور ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کا بہت سارا شکریہ آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت یہاں دیا۔
 
ہ آپ کے نزدیک کسی انسان کو جانچنے کا کیا پیمانہ ہے؟
میرے نزدیک کسی انسان کو جانچنے کا طریقہ ہے مشکل حالات میں انسان کے کردار اور فیصلوں کو دیکھنا۔ اچھے اور عام حالات میں سبھی اچھے اور خوشگوار لہجہ لیے ہوتے ہیں مگر پریشانی اور دکھ، رنج اور غصہ کے وقت بھی جو شخص خود پر قابو رکھے اور آپ کے ساتھ اچھا رہے تو وہ شخص حقیقتا آپ کے ساتھ اچھا ہے ورنہ سیانے کہہ گئے ہیں

سکھ کے سب ساتھی دکھ میں نہ کوئی کام آئے

ہ دوستی خود بخود ہو جاتی ہے؟ اگر نہیں تو کن شرائط پر کرتے ہیں؟
عموما تو خود بخود ہی ہو جاتی ہے کبھی ایک ہی نشست میں اتنا لطف آتا ہے کہ دوستی ہو جاتی ہے اور کبھی چند ملاقاتیں دوستی میں بدل جاتی ہیں۔ شروع میں آپ کا رویہ دوستی میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے اگر چند خیالات مل جائیں تو دوستی کی راہ ہموار ہو جاتی ہے اور کچھ فرصت بھی میسر ہو تو پھر امکان اوربڑھ جاتے ہیں۔ کبھی کبھی کسی قصد کے لیے بھی دوستی کی جو بعد میں بے غرض دوستی میں بدل گئی۔ انٹرمیڈیٹ میں ایک لڑکے سے اس لیے دوستی کی کہ اس کے کافی نمبر تھے میٹرک میں بعد میں ہم دونوں بہت اچھے دوست بن گئے ۔ کچھ لوگوں سے اردو کی ترویج کے لیے بھی دوستی کی۔ دوستی سے پہلے تو نہیں مگر دوستی کرکے یہ شرائط رکھتا ہوں عموما جو مانتے کم ہی لوگ ہیں :lol:

وفا کریں گے نبھائیں گے بات مانیں گے

اس مصرعہ کا فائدہ یہ ہے کہ بعد میں اگر ان میں سے کوئی بھی چیز نہ ہو تو اس کا دوسرا مصرعہ بطور طعنہ باآسانی دیا جا سکتا ہے۔

تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا
 
امن ایمان نے کہا:
محب اگر یہ کہا جائے کہ آپ واقعی میں محب ہیں تو غلط نہیں۔۔۔ آپ نے اپنی زندگی کا جو یادگار واقعہ لکھا ہے۔۔یقین کریں کہ اس کو پڑھ کے میری آنکھیں نم ہو گئیں تھیں۔۔اتنی محبت ۔۔ اور پھر آپ کے لکھنے کا انداز اتنا خوبصورت تھا۔۔کہ میں بس ۔۔۔ میرے پاس تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔۔۔ہاں امان حسن جب اردو پڑھنا سیکھ لے تو آپ اُس کو یہ ضرور پڑھایے گا۔۔ ماشااللہ بہت خوش قسمت بچہ ہے کیو نکہ آپ اس کے بابا ہیں :)

آپ کے باقی کچھ جوابات۔۔

اب سوال بھی تو مشکل مشکل تھے اس لیے لمبے لمبے جواب دینے پڑے اور کچھ جگہوں پر سمجھا نہیں جا رہا تو اور طویل اور گہرے ہو گئے ، سارا تمہارا اپنا قصور ہے

محب یہی تو اصل خوبصورتی ہے۔۔ آپ کو بظاہر کتنے لوگ جانتے ہیں۔۔۔لیکن آپ کا یہ روپ سب کے لیے نیا ہوگا۔۔ خود آپ کو بھی اپنے لیے سوچنا پڑتا ہو گا۔۔۔مجھے تو آپ کے بارے میں جان کے بہت اچھا لگا ہے ۔

سمجھ آ جائے گی بلکہ آ رہی ہے کسی الجبرے کے سوال کی طرح ، اب کیا رٹا لگانا ہے محب کا ویسے یہ ہے کہ پسند نا پسند اور سود و ضیاع کا احساس پھر سے ہورہا ہے اور بھولے ہوئے عہد اور مقاصد یاد آرہے ہیں۔

محب میں نے یہاں سمجھ میں نہ آنے والی بات مذاق میں کہی تھی۔۔۔ ا

زندگی کا کوئی ایک مقصد تو نہیں ہے مگر تین چار مقاصد ہیں وہ ایک دوسرے سے مربوط ہیں ان کا ذکر کرتا ہوں۔ ایک مقصد سے زیادہ خواہش یہ ہے کہ بہت زیادہ علم حاصل کروں اور جب جہانِ فانی سے جاؤں تو عاِلم کے طور پر یاد رکھیں، ابھی تو زیادہ وقت نہیں دے پا رہا مگر کوشش یہ ہے کہ مطالعہ اور حصول علم وقت سے بڑھے کم نہ ہو۔ اب مقاصد کی طرف آتا ہوں جو مقاصد سے زیادہ خواب ہیں

1۔اردو کو اس کے اصل مقام تک دیکھنا ، عالم میں زبانوں کے اونچے سنگھاسن پر جہاں دیکھ کر پھر کوئی اردو بولنے میں شرمندگی اور ہچکچاہٹ محسوس نہ کرے اور انگریزی کے احساسِ کمتری میں مبتلا نہ ہو۔
2۔ پاکستان کی ترقی اور استحکام ایسا کہ وہ اقوام عالم میں ایک ترقی یافتہ اور سرفراز ملک کے طور پر جانا جائے ۔
3۔ عالم اسلام اپنی موجودہ تنزلی کی حالت سے باہر آجائے اور ایک قوت کے طور پر ابھرے، کم از کم اس مقام تک ضرور آ جائے کہ مسلمانوں کو بطور مسلمان شک اور حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے بلکہ اہم اور محترم گردانا جائے۔
یہ سب ایسے خواب ہیں جن میں سے ایک بھی زندگی میں پورا ہوتا دیکھ لوں تو سمجھوں گا کہ زندگی کا سفر کامیاب رہا۔

انشاءاللہ آپ کا ایک نہیں سارے خواب پورے ہوں گے۔۔۔ میری بہت ساری دعائیں آپ کے لیے۔۔اور باقی سب بھی اس کو پڑھیں گے تو ایک بار تو ضرور آمین کہیں گے

پاکستان اور خاص طور پر لاہور سے آپ کی محبت دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔

ہ محب جب کبھی یہ سب بہت شدت سے یاد آرہا ہو تو آپ تب کیا کرتے ہیں؟؟

ہ محب کیا آپ نے خود کبھی کچھ لکھنے کی کوشش کی؟ ( میں شاعری اور نثر کی بات کر رہی ہوں )

اور ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کا بہت سارا شکریہ آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت یہاں دیا۔

محب اگر یہ کہا جائے کہ آپ واقعی میں محب ہیں تو غلط نہیں۔۔۔ آپ نے اپنی زندگی کا جو یادگار واقعہ لکھا ہے۔۔یقین کریں کہ اس کو پڑھ کے میری آنکھیں نم ہو گئیں تھیں۔۔اتنی محبت ۔۔ اور پھر آپ کے لکھنے کا انداز اتنا خوبصورت تھا۔۔کہ میں بس ۔۔۔ میرے پاس تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔۔۔ہاں امان حسن جب اردو پڑھنا سیکھ لے تو آپ اُس کو یہ ضرور پڑھایے گا۔۔ ماشااللہ بہت خوش قسمت بچہ ہے کیو نکہ آپ اس کے بابا ہیں :)

امان حسن کو انگریزی تو آتی ہے شاید تھوڑی بہت اردو بھی آتی ہو ، اس نے آنکھ کھولتے ہی بلاگ لکھنی شروع کی تھی ، میں اس کا اردو ترجمہ کرکے یہاں رکھوں گا :)

سمجھ آ جائے گی بلکہ آ رہی ہے کسی الجبرے کے سوال کی طرح ، اب کیا رٹا لگانا ہے محب کا ویسے یہ ہے کہ پسند نا پسند اور سود و ضیاع کا احساس پھر سے ہورہا ہے اور بھولے ہوئے عہد اور مقاصد یاد آرہے ہیں۔

محب میں نے یہاں سمجھ میں نہ آنے والی بات مذاق میں کہی تھی۔۔۔ ا

اچھا مذاق تھا میں تو ایک ہفتہ جواب اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے دیتا رہا :)

انشاءاللہ آپ کا ایک نہیں سارے خواب پورے ہوں گے۔۔۔ میری بہت ساری دعائیں آپ کے لیے۔۔اور باقی سب بھی اس کو پڑھیں گے تو ایک بار تو ضرور آمین کہیں گے

پاکستان اور خاص طور پر لاہور سے آپ کی محبت دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔

امید تو مجھے بھی ہے بس یہ چاہتا ہوں کہ میری زندگی میں ہی ہو جائیں۔

لاہور سے محبت دیکھ کر عام طور پر لاہور سے رہنے والوں کو بہت اچھا لگتا ہے ، کیا لاہور سے ہی تعلق ہے :lol:
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سب سے پہلے تو آپ کوبہت بہت مبارک باد قبول ہو۔ آپ پریشان ہوگئے ناں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تویہ صرف اسلیے کہ آپ کاانٹرویو خاص طورپرآپکے مقاصد اورلاہورکے متعلق اور بھی بہت کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جان کربہت خوشی ہوئی اورمیں دست بدعاہوں کہ اللہ تعالی آپ کومقاصدمیں کامیاب کرے (آمین ثم آمین) اورزندگی کے ہرمیدان میں آپ کامیابیوں اورکامرانیوں کے جھنڈے گاڑیں۔ (آمین ثم آمین)

اورایکدفعہ پھرامن ایمان صاحبہ، کوبہت بہت مبارک کہ آپ نے بہت اچھے سوالات کیے ہیں اوراللہ تعالی آپ کی زندگي ہرنیک خواہشات کوپوراکرے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
محب جب کبھی یہ سب بہت شدت سے یاد آرہا ہو تو آپ تب کیا کرتے ہیں؟؟
جب کبھی پاکستان بہت شدت سے یاد آئے تو کوشش کرتا ہوں کہ پاکستان فون کر لوں اور کسی سے بات کرکے پاکستان سے رابطہ جوڑ لوں اگر یہ ممکن نہ ہو تو پھر جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنا تو اپنے بس میں ہوتا ہی ہے۔ یہ کہہ کر خود کو تسلی دے لیتا ہوں کہ بس جلد ہی پاکستان جانا ہے ، جدائی کے دن تھوڑے ہیں۔ کبھی کبھی جب یہ نہ ہو سکے تو پھر گہری اداسی اور یاسیت گھیر لیتی ہے جو اگلے دن تک کسی نہ کسی صورت جاری رہتی ہے۔ میں تو خیر نیا آیا ہوں بہت سے یہاں رہنے والوں کے یہ الفاظ ہوتے ہیں “زندگی پاکستان میں ہی ہے “

ہ محب کیا آپ نے خود کبھی کچھ لکھنے کی کوشش کی؟ ( میں شاعری اور نثر کی بات کر رہی ہوں )
دو تین دفعہ کوشش کی مگر تک بندی سے بات آگے نہ بڑھی اور جو میرا سب سے عزیز دوست ہے وہ خود شاعر اور سخت قسم کا نقاد ہے ۔ اکثر مجھ سے گفتگو کے دوران وہ نو آموز شاعروں کی ایسی کلاس لیا کرتا تھا کہ میری ہمت ہی نہیں پڑی کبھی اسے یہ بتانے کی کہ میں نے یہ غلطی دو تین بار کی ہے ۔ میں نے حساب بھی لگایا تو یہی محسوس ہوا کہ شاعری کے لیے جو شے درکار ہے وہ اب شاید مجھ میں پیدا نہیں ہوگی کیونکہ اب میں اپنی ہی غلطیوں کو درگزر نہیں کر سکوں گا تو دوسرے کیسے کریں گے۔ وزن کا بالکل خیال نہیں رکھ پاتا اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ میں شاعری نہیں کر سکتا۔ نثر میں خطوط لکھنے کا مجھے کافی شوق رہا ہے اور اب بھی میل لکھتے وقت میں یہ کسر نکال لیتا ہوں۔ اس کے علاوہ کبھی کوئی افسانہ یا کہانی نہیں لکھی۔ نثر میں دلچسپی ہے مجھے مگر لکھنا ابھی شاید آگے کی بات ہے ۔
 
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سب سے پہلے تو آپ کوبہت بہت مبارک باد قبول ہو۔ آپ پریشان ہوگئے ناں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تویہ صرف اسلیے کہ آپ کاانٹرویو خاص طورپرآپکے مقاصد اورلاہورکے متعلق اور بھی بہت کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جان کربہت خوشی ہوئی اورمیں دست بدعاہوں کہ اللہ تعالی آپ کومقاصدمیں کامیاب کرے (آمین ثم آمین) اورزندگی کے ہرمیدان میں آپ کامیابیوں اورکامرانیوں کے جھنڈے گاڑیں۔ (آمین ثم آمین)

اورایکدفعہ پھرامن ایمان صاحبہ، کوبہت بہت مبارک کہ آپ نے بہت اچھے سوالات کیے ہیں اوراللہ تعالی آپ کی زندگي ہرنیک خواہشات کوپوراکرے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال

بہت شکریہ جاوید ، آپ کی اس عزت افزائی کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور آپ نے میری اتنی بے سروپا باتیں پڑھنے میں جو وقت کھپایا اس کے لیے میں جتنا بھی مشکور ہوں وہ کم ہے :)
 
حجاب

محفلین
انٹرویو اچھا ہے :) پڑھا تو پورا ہے مگر یاد نہیں کہ جو سوال اب میں پوچھنے لگی ہوں وہ ہو چکے ہیں یا نہیں ،اگر پوچھے جا چکے ہیں تو جواب مت دیجئے گا محب :)
1- آپ کی فیورٹ خوشبو
2- بچپن کا کوئی یادگار واقعہ جو اب بھی یاد ہو۔
3- آپ کے بولنے کی رفتار کیا ہے :lol:
4۔ آئینہ دیکھ کر کیا خیال آتا ہے۔
5۔ اگر آپ کو ایک کروڑ روپے ایک گھنٹے میں خرچ کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گے۔
ابھی اتنا کافی ہے باقی سوال یاد آئے تو بعد میں :)
 
امن ایمان

محفلین
محب میں ایک بار پھر یہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p

ہ آپ کے نزدیک کسی انسان کو جانچنے کا کیا پیمانہ ہے؟
میرے نزدیک کسی انسان کو جانچنے کا طریقہ ہے مشکل حالات میں انسان کے کردار اور فیصلوں کو دیکھنا۔ اچھے اور عام حالات میں سبھی اچھے اور خوشگوار لہجہ لیے ہوتے ہیں مگر پریشانی اور دکھ، رنج اور غصہ کے وقت بھی جو شخص خود پر قابو رکھے اور آپ کے ساتھ اچھا رہے تو وہ شخص حقیقتا آپ کے ساتھ اچھا ہے

آ بِگ ہینڈ فار یو ۔۔۔ آپ نے بالکل ٹھیک کہا۔۔۔ اور آپ کے اس جواب میں مجھے اپنا آپ بھی دیکھائی دیا۔۔۔ واقعی میں صیح جانچ ان حالات میں ہی ممکن ہے۔

دوستی سے پہلے تو نہیں مگر دوستی کرکے یہ شرائط رکھتا ہوں عموما جو مانتے کم ہی لوگ ہیں
وفا کریں گے نبھائیں گے بات مانیں گے
اس مصرعہ کا فائدہ یہ ہے کہ بعد میں اگر ان میں سے کوئی بھی چیز نہ ہو تو اس کا دوسرا مصرعہ بطور طعنہ باآسانی دیا جا سکتا ہے۔
تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا

محب ایسی صورت میں آپ کا کیا ردعمل ہوتا ہے۔۔مطلب آپ تو خلوصِ دل سے دوستی رکھنا چاہتے ہیں۔۔لیکن دوسرے شخص میں یہ خصوصیت آپ کو نظر نہیں آتی۔۔۔تو کیا آپ چھوڑ دیتے ہیں؟

امان حسن کو انگریزی تو آتی ہے شاید تھوڑی بہت اردو بھی آتی ہو ، اس نے آنکھ کھولتے ہی بلاگ لکھنی شروع کی تھی ، میں اس کا اردو ترجمہ کرکے یہاں رکھوں گا

ضرور۔۔۔اور امان سے کہیے گا بھی کہ تمہاری ایک عدد آنی امن بہت شوق سے اس انتظار میں ہے کہ امان بھی یہاں آئے اور اپنے بابا کو سمجھے اور پڑھے۔۔۔آپ نے اب یہ بھولنا نہیں ہے۔۔۔اپنی پہلی فرصت میں امان کا لکھا مجھے دیکھانا ہے اچھا : )

اچھا مذاق تھا میں تو ایک ہفتہ جواب اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے دیتا رہا

محب میں نے بھی تو آہستہ آہستہ سمجھا ہے۔۔ آپ ایک دم سے سمجھ میں آنے والے نہیں ہیں۔

لاہور سے محبت دیکھ کر عام طور پر لاہور سے رہنے والوں کو بہت اچھا لگتا ہے ، کیا لاہور سے ہی تعلق ہے

جی ویسے تو ملتان کی ایک روایتی فیملی سے ہوں۔۔لیکن رہائش لاہور میں ہے۔

محب کیا آپ نے خود کبھی کچھ لکھنے کی کوشش کی؟ ( میں شاعری اور نثر کی بات کر رہی ہوں )
دو تین دفعہ کوشش کی مگر تک بندی سے بات آگے نہ بڑھی اور جو میرا سب سے عزیز دوست ہے وہ خود شاعر اور سخت قسم کا نقاد ہے ۔ اکثر مجھ سے گفتگو کے دوران وہ نو آموز شاعروں کی ایسی کلاس لیا کرتا تھا کہ میری ہمت ہی نہیں پڑی کبھی اسے یہ بتانے کی کہ میں نے یہ غلطی دو تین بار کی ہے ۔ میں نے حساب بھی لگایا تو یہی محسوس ہوا کہ شاعری کے لیے جو شے درکار ہے وہ اب شاید مجھ میں پیدا نہیں ہوگی کیونکہ اب میں اپنی ہی غلطیوں کو درگزر نہیں کر سکوں گا تو دوسرے کیسے کریں گے۔ وزن کا بالکل خیال نہیں رکھ پاتا اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ میں شاعری نہیں کر سکتا۔ نثر میں خطوط لکھنے کا مجھے کافی شوق رہا ہے اور اب بھی میل لکھتے وقت میں یہ کسر نکال لیتا ہوں۔ اس کے علاوہ کبھی کوئی افسانہ یا کہانی نہیں لکھی۔ نثر میں دلچسپی ہے مجھے مگر لکھنا ابھی شاید آگے کی بات ہے ۔

محب میں اس بات کو نہیں مانتی کہ جی شاعری میں تک بندی ۔۔وزن وغیرہ کا خیال رکھا جائے۔۔۔ میرے خیال سے شاعر کا تو یہ کمال ہوتا ہے کہ جو بات دوسرے لوگ آٹھ آٹھ لائنوں میں بھی مشکل سے سمجھا پاتے ہیں۔۔ایک شاعر صرف دو لائنوں میں سب کہہ ڈالتا ہے۔۔ میرے خیال سے شاعری کے لیے صرف حساسیت چاہیے۔۔۔ آپ کسی کا دکھ سمجھ سکیں۔۔۔اور اسے لفظوں میں ڈھال سکیں۔۔۔اب یہ کیا ہوگا سوگا۔۔نہ ہوگا کے چکر میں انسان اپنے لفظوں کا گلہ گھونٹ دے۔۔۔ آپ میں اگر یہ صلاحیت یہ تو پلیز اسے ضائع مت کریں نا۔

اچھا ویسے یہ لمبی لمبی میلز بھابھی کو ہی کی جاتی ہیں نا۔۔؟ :p

ابھی سیمل کے سوال آپ کے منتظر ہیں۔۔میں انشاءاللہ نیکسٹ ٹائم تنگ کروں گی :)
 
حجاب نے کہا:
انٹرویو اچھا ہے :) پڑھا تو پورا ہے مگر یاد نہیں کہ جو سوال اب میں پوچھنے لگی ہوں وہ ہو چکے ہیں یا نہیں ،اگر پوچھے جا چکے ہیں تو جواب مت دیجئے گا محب :)
1- آپ کی فیورٹ خوشبو
2- بچپن کا کوئی یادگار واقعہ جو اب بھی یاد ہو۔
3- آپ کے بولنے کی رفتار کیا ہے :lol:
4۔ آئینہ دیکھ کر کیا خیال آتا ہے۔
5۔ اگر آپ کو ایک کروڑ روپے ایک گھنٹے میں خرچ کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گے۔
ابھی اتنا کافی ہے باقی سوال یاد آئے تو بعد میں :)

1۔ میری فیورٹ خوشبو ہے Eternity ہے (‌ابدیت سے لگاؤ بھی بہت ہے )

2۔ بچپن میں کئی یادگار واقعات ہیں ، ایک واقعہ آج بھی یاد کرتا ہوں تو بہت محظوظ ہوتا ہوں۔ ہوا یوں کہ میرے دونوں ماموں گرمیوں کی سہ پہر میں چھت پر بیٹھے طپ شپ میں مصروف تھے۔ باتوں میں انہیں خیال آیا کہ کیوں نہ بوتلیں ہو جائیں ، مجھے اور میرے ایک کزن کو دو بوتلیں لینے بھیج دیا سپرائٹ کی۔ میں نے کزن نے بوتلیں کھلوائیں اور راستے میں سوچا کہ ایک ایک گھونٹ لگا لیں ، ایک گھونٹ کا لطف آیا تو سوچا ایک اور لگا لیں ، گھونٹ دونوں چھوٹے ہی لگائے مگر لگا لیے۔ اوپر بوتلیں لے کر پہنچے تو بڑے ماموں نے کہا

“ اوئے نالائقوں گھونٹ لگائے ہیں “

میں اور کزن ہم آواز ہو کر بولے، “ نہیں تو “

چھوٹے ماموں نے بوتل دیکھی اور کہا صحیح کہہ رہے ہیں بچے دیکھیں دونوں بوتلوں میں برابر مقدار ہی ہے ، شاید تھوڑی کم مقدار ہی بھری گئی ہے۔ اس طرح حسن اتفاق سے ہم دونوں کے گھونٹ برابر ہی نکلے اور یوں جان بچنے پر ہم دونوں نے شکر بھی ادا کیا اور بعد میں بہت دیر تک اس واقعہ سے لطف اندوز بھی ہوتے رہے ۔ :lol:

3۔ 50 الفاظ فی منٹ

4۔ آئینہ دیکھ کر خیال آتا ہے کہ

“ بنانے والے نے کتنے پیار سے بنایا ہے مجھے “ :wink:

5۔ ایک گھنٹے میں ایک کروڑ خرچ کرنے کو کہے جائیں تو

گھر یا گاڑی لے لوں گا اور پیسے خرچ کرکے بھی بچا لوں گا :)
 
امن ایمان

محفلین
لیں جی۔۔۔میں ایک بار پھر یہاں ۔۔۔۔۔ 8)

“ بنانے والے نے کتنے پیار سے بنایا ہے مجھے

آپ کی اس ایک بات سے مجھے کتنے سارے سوال یاد آگئے۔۔

ہ محب آپ کی نظر میں خوبصورتی کیا ہے؟

ہ خوبصورتی آپ کو کس حد تک متاثر کرتی ہے؟

ہ کسی سے پہلی بار ملیں تو آپ کو کیا چیز سب سے پہلے نوٹ کرتے ہیں؟

ہ اپنے چہرے کے نقوش میں سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟

ہ محب اگر دنیا میں خوبصورتی نہ ہوتی تو کیا ہوتا؟
 
Top