میرے خیال میں آنکھیں وہی خوبصورت ہیں جو خود بھی خوبصورتی دیکھتی ہیں اور دوسروں کو بھی خوبصورتی ہی دکھاتی ہیں ( جیسے میری آنکھیں ) ، بدصورتی کو کم دیکھیں اور خوبصورتی کو ابھاریں وہی آنکھیں ہیں خوبصورت آنکھیں۔
جی جناب۔۔۔۔ پتہ ہےاگر آپ یہ نہ لکھتے تو میں نے لکھ دینا تھا۔۔۔مجھے بھی وہ آنکھیں اچھی لگتی ہیں جو صرف خوبصورتی دیکھتی ہیں۔۔نہ کہ عیب اور بدصورتی ڈھونڈتی آنکھیں۔۔ ویسے محب آپ کے اور میرے خیالات یہاں خطرناک حد تک ایک سے ہیں
سیاہ رنگ جو مجھے عزیز ہے یارو
بچھڑنے والے کی آنکھوں کا رنگ تھا شاید
او اچھا اچھا
امن ایمان خوبصورتی واقعی دیکھنے والی آنکھ میں ہوتی ہے ( اب کیا کسی خوبصورت آنکھوں کی قسم کھا کر کہوں )
نہیں نہیں۔۔مجھے یقین آگیا ہے اچھا۔۔
محب ہوجائیں پھر کچھ نئے سوالات۔۔۔؟
جی امن ایمان مجھے بھلا کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔
اچھاجی ایک بار پھر بات آپ کی پسند نہ پسند پر ہوجائے۔۔
ہ کون سا موسم دل کو بھاتا ہے؟
ہ محب کا فیورٹ رنگ؟
ہ محب کی فیورٹ خوشبو؟
ہ پھولوں میں پسندیدہ پھول ؟
ہ محب کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟
ہ کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟
ہ آپ کو غصہ آتا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کا شدید غصے میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟
ہ محب آپ اگر بہت خوش ہوں تو اس کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟
ہ اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو کیا اپنی پریشانی شیئر کرتے ہیں؟
ہ محب کیا آپ آسانی سے لوگوں کو سمجھ لیتے ہیں؟
ہ کیا چیز آپ کو بہت اداس کر دیتی ہے؟
ہ آپ کا موڈ جلدی سے اچھا کرنا ہو تو اس کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے؟
ہ محب کوئی ایسا شخص جس کہ بارے میں آپ کہہ سکیں کہ یہ مجھے جانتا اور سمجھتا ہے؟ (جواب ہاں یا ناں میں بھی ہو تو چلے گا)
باقی کے س و ا ل بعد میں۔۔۔: )