انٹرویو انٹرویو وِد مومن فرحین

مومن فرحین

لائبریرین
پھر تو آپ سب کی دوست ہوئیں، آپکا دوست کون ہے؟
آپ خدا نے آپ کو سخن شناسی کا فن عطا کیا ہے ۔۔۔ میں تو یہی کہوں گی آپ گہرائی ماپ لیتی ہیں ۔۔۔
میں دوست بہت کم بناتی ہوں اور ان میں بھی وہ دوست جن کے سامنے میں اپنا اصل نظر آتی ہوں بہت کم ہیں
 
محمدظہیر

محفلین
ایسی بات نہیں ہے یہ تو بس احتراماً :heehee:
مالیگاؤں آئیے کبھی آپ ۔۔
اتنے زیادہ احترام کی ضرورت نہیں :)
ہمارے ایک دوست منصورہ سے فارغ ہیں، ان کی بھی خواہش ہے کہ مجھے مالیگاؤں کی سیر کرائیں۔ آفیشل غرض سے ممبئی جانا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی تک نہیں جا سکے:)
 
سیما علی

لائبریرین
سیما علی آپی
نور وجدان بہنا
قرۃالعین اعوان عینی آپی
فرحین کا انٹرویو ختم ہو گا۔ آپ کے اختتامی مراسلوں کا انتظار ہے۔
شمشاد صاحب!!!!!
اپنے پسندیدہ افراد سے انٹرویو کرنا ایک انتہائی دلچسپ کام ہے جس کے ذریعے آپ جس ایشو میں دلچسپی رکھتے ہیں اسے اجاگر کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ
ایک ایسی شخصیت کا انڑویو کریں جس آپ پہلی مرتبہ جان رہے ہوں تو یہ خاصہ مشکل کام ہے ۔لیکن شمشماد
صاحب آپ نے بے حد خوش اسلوبی سے اس انڑویو کو پایہٓ تکمیل تک پہنچایا۔
بلکہ یہ کہنا زیادہ موزوں ہے کہ فرحین کی شخصیت کے اُن پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا جن سے وہ خود بھی بہت کم واقف تھیں یہ ایک اچھے
Interviewer
کی پہچان ہے ۔ہر ہر سطر اتنی دلچسپ کہ پڑھنے والا خود کوفرحین بی بی کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو محسوس کرتا ہے اور اُنکی شخصیت کے سحر میں گرفتار ہوتا چلا جاتاہےکبھی انکی شاعری میں تو کبھی انکے معصومانہ جوابات میں تو کبھی اُنکے ذومعنیٰ جوابات اور کبھی نام نہاد مدبرانہ جوابات کی کوشش جو اس عمر کا خاصہ نہیں ۔ کچھ جوابات یقیناَ اُنکی اصل عمر عکاسی کرتے مگر کہیں وہ بڑی خوش اسلوبی سے پہلو بچاتی نظر آتیں ۔ جس سے اُنکا باادب اور علم باعمل ہونا صاف نظر آتا ہے ۔۔۔بہت پیاری اور دلفریب ہیں فرحین بی بی سلامت رہیں دن دونی رات چوگنی ترقی کریں۔بہت سی دعائیں۔
مگر میں اسکا زیادہ کریڈٹ شمشاد صاحب کو دوں گی کیونکہ اتنے طویل تعارف میں تسلسل اور دلچسپی قائم رکھنا انہی کی طبعیت کا خاصہ ہے ۔۔۔جیتے رہیں خوش رہیں۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

پہلی دفعہ interviewee سے زیادہ interviewer کی تعریف نظر سے گزری :)
جامع انداز میں آپ نے قصہ مختصر کر کے بتا دیا ۔ اب شاید میں نہیں پڑھوں تو بھی چلے گا:)
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ سیما آپی۔

ظہیر بھائی آپ ایسی ناانصانی نہ کریں۔ اور ضرور پڑھیں اور انٹرویو والے زمرے میں اگر آپ دیکھیں گے تو ہر انٹرویو کے آخر میں انٹرویو لینے والے کے متعلق تبصرہ ضرور ہوتا ہے۔
میں نے تو بہت کم اراکین کے انٹرویو کیے ہیں۔ جبکہ صحیح معنوں میں انٹرویو کرنے کا فن @امن ایمان کا تھا اور زیادہ تر انٹرویو اُسی نے کیئے ہوے ہیں۔
 
محمدظہیر

محفلین
ہیر بھائی آپ ایسی ناانصانی نہ کریں۔ اور ضرور پڑھیں اور انٹرویو والے زمرے میں اگر آپ دیکھیں گے تو ہر انٹرویو کے آخر میں انٹرویو لینے والے کے متعلق تبصرہ ضرور ہوتا ہے۔
میں نے تو بہت کم اراکین کے انٹرویو کیے ہیں۔ جبکہ صحیح معنوں میں انٹرویو کرنے کا فن @امن امان کا تھا اور زیادہ تر انٹرویو اُسی نے کیئے ہوے ہیں۔
میں نے ناانصافی کی ہو تو معذرت۔ نہ پڑھنے کا غیر ارادی طور پر کہا۔ میں انٹرویو ضرور پڑھوں گا ان شاءاللہ ۔
 
سیما علی

لائبریرین
بہت شکریہ سیما آپی۔

ظہیر بھائی آپ ایسی ناانصانی نہ کریں۔ اور ضرور پڑھیں اور انٹرویو والے زمرے میں اگر آپ دیکھیں گے تو ہر انٹرویو کے آخر میں انٹرویو لینے والے کے متعلق تبصرہ ضرور ہوتا ہے۔
میں نے تو بہت کم اراکین کے انٹرویو کیے ہیں۔ جبکہ صحیح معنوں میں انٹرویو کرنے کا فن @امن ایمان کا تھا اور زیادہ تر انٹرویو اُسی نے کیئے ہوے ہیں۔
باکل درست پورا تعارف پڑھنے کے بعد ہی انسان لکھ سکتا سوالات اور جوابات دونوں بہت دلچسپ ہیں:):):):)اور سب سے بڑی خوبی آپ کی یہ ہے کہ تعریف میں بخل سے کام نہیں لیتے جو عموماً interviewer بہت کرتے ہیں مگر آپ نے نہ صرف فر حین کی شخصیت کو اجاگر کیا اور اسکےُ ساتھ ساتھ اپنے پرانے اراکین کی خوبیاں بھی متعارف کرائیں جیسے ابھی @ امن ایمان کو جن سے میں بالکل واقف نہ تھی۔۔۔۔۔۔
 
سیما آپی امن امان واقعی میں بہت ٹیلنٹڈ رکن تھیں۔ میں نے تو ایسے ہی ایک دو انٹرویو کیئے تھے، لیکن اس کا باقاعدہ سہرا اسی کے سر سجتا ہے۔
پھر اس کی شادی ہو گئی۔۔۔۔۔اور وہ اردو محفل سے غائب ہو گئی۔
 
نور وجدان

لائبریرین
شمشاد محترمی! آپ نے امن ایمان کا لکھا تو قریب محب علوی محترم کا دھاگہ پایا، ابتدا میں کیا کیا نہ کہا گیا، مجھے لگا آئنے سے ہمکلام ہے کوئی، جس نے پڑھا، اسکے لیے آئنہ ہوگیا خود اپنا آپ. اتنی دلفریب محبت کے متعلق باتیں کہ مبہوت ہوگئی! لفظوں کی ساحری کہتے ہیں بعد میں انٹرویو میں وہ ربط تو نہ رہا مگر بہت اچھا لگا

مومن فرحین نے آگے کیا کرنا، زندگی بتائے گی. زندگی اتنا ہمیں بدل دیتی ہے کہ اک سال بعد بھی جب پیچھے مڑ کے دیکھو تو حیران ہوجاتے ہیں ہم کہ یہ تھے ہم ... حساس ہونا اہم ہے اور حساسیت سے گزر جانا گویا پل پل حشر کو سہہ کے مسکرانا ہے. اللہ کرے مومن فرحین آپ کے لیے حساسیت تحفہ بنے اور خوشیاں صبا بن کے لہراتی رہیں. نغمہ ء زندگی دلفریب ہو بھی تو حقیقت رہے. آمین. مجھے آپ کی گفتگو بہت اچھی لگی ہے. شعر سے زیادہ مصوری اچھی لگی کیونکہ جس قدر آپ مصوری میں کھو جاتی ہیں، ماورائے ذہن ہوکے لکھنا، رنگ بھرنا، ایسے جہان لے جاتا ہے جس سے عمدہ کوئ جہان نہیں ہے. اسکی سیر آپ کو خود اعتماد بناتی ہے مگر بے احتیاطی کی بھول بھلیاں ساتھ ہوتی ہیں. آپ کا آرٹ مصوری بہت اچھا ہے. آپ اس میدان میں بہت آگے جا سکتی ہو کہ رنگ بھرنا ہر کسی کے بس میں کہاں اور رنگ سے کھیلنے کی اوقات و تاب ہر کسی کے بس میں نہیں
 
Top