مومن فرحین فیصلہ کرتے ہوئے آپ عقل کو پیش نظر رکھتی ہیں یا دل کی مانتی ہیں؟
یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کس وقت کس کی سنی جائے لیکن جب ہمیں اس بات کا ادراک ہو جائے کہ کب کس کو فوقیت دینی ہے تو ہمارے اکثر فیصلے درست ہی ہوتے ہیں ۔۔
آپ کے خیال میں صحرا اور سمندر میں سے زیادہ گہرائی اور کشش کس میں ہے؟
سمندر میں ( مجھے ایسا لگتا ہے ) کیوں کہ گہرائی کا تو نہیں پتا پر سمندر میں کشش ضرور ہوتی ہے ۔
پسندیدہ پھول؟
ویسے تو اللّه تعالیٰ کی ہر تخلیق لا جواب ہے پر مجھے سورج مکھی پسند ہے
مشکل حالات میں مقابلہ کرنے کے لیے کوئی رہنما سی بات؟
مشکل حالات میں ہم کوئی نہ کوئی سہارا تلاش کرتے ہیں کہ کوئی تو ہو جو ہمارا درد تکلیف یا اس فیز کو ہی ختم کرنے میں مدد کرے ۔ تو اس وقت ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اطراف میں نگاہ ڈالنے کی بجائے اوپر کی طرف نظر کریں اور صرف اللّه کو بتائیں کہ ہم پریشان ہیں ۔ اس سے مدد مانگیں ۔ شکایت نہ کریں کیوں کہ شکایت مشکل حالات کو گزرنے نہیں دیتی ۔ شکر کریں کہ اللّه تعالیٰ اگر اپنے بندے کو کوئی نقصان بھی پہنچا رہا ہے نا تو اس میں بھی کوئی فایدہ چھپا ہے ۔ شکر اس وقت کو جلدی گزار دیتا ہے ۔ خود کو مظلوم نہ سمجھیں کہ صرف ہم پر مصیبت آئی دنیا میں ایسا کون ہے جو پریشان نہیں مگر قابل تعظیم ہیں وہ لوگ جن کے لبوں پر ہر وقت مسکراہٹ ہے شکر کی ۔
اتنا یاد رکھنا چاہیے کہ انسان انہی مشکلات سے کندن بنتا ہے ۔
اگر آپ کا سامنا کچھ ایسے لوگوں سے ہو جائے جو آپ سے عادات و اطوار میں یکسر مختلف ہوں تو انہیں برتنے کا سب سے بہتر انداز آپ کی نظر میں کیا ہو گا؟
یہ سوال بہت دلچسپ ہے
میں لوگوں کو ان کی توقع کے مطابق برتتی ہوں ۔
تنقید ایک اچھی چیز ہے ۔۔۔ مجھے بری نہیں لگتی ۔ میں خود ہر روز اپنا محاسبہ کرتی ہوں پر عمل بھی ہو ضروری نہیں ۔