انٹرویو انٹرویو وِد Atheist

انتہا

محفلین
Atheistصاحب! میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آپ کا قرآن شریف اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں کیا خیال ہے؟ میرا مطلب ہے کہ ان کی تعلیمات میں موجود باتیں کیسی ہیں؟
 
عسکری

معطل
شمشاد بھائی! ویسے انٹرویو میں عام طور پر صرف سوالات کیے جاتے ہیں، انٹرویو دینے والے کو اپنے نکتہ نظر سے قائل کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔ میں غلط تو نہیں کہہ رہا؟

یہ انٹرویو ایسا ہے جیسے جیو کا پروگرام جواب دہ والا انٹرویو :biggrin:
 
عسکری

معطل
Atheistصاحب! میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آپ کا قرآن شریف اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں کیا خیال ہے؟ میرا مطلب ہے کہ ان کی تعلیمات میں موجود باتیں کیسی ہیں؟

مجھے ان باتوں میں کچھ سپیشل نہیں لگتا سب مذاہب کی طرح ہیں یہ بھی
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی! ویسے انٹرویو میں عام طور پر صرف سوالات کیے جاتے ہیں، انٹرویو دینے والے کو اپنے نکتہ نظر سے قائل کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔ میں غلط تو نہیں کہہ رہا؟

شکریہ جناب۔ کوئی تو میری مدد کو آیا۔

میں بھی سوال ہی کر رہا ہوں اور یہ ہیں دائیں بائیں گھوم رہے ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
میں سوال کرنے سے پہلے سارے سوالات اور انک جوابات پڑھ لینا چاہتا تھا، سو میں نے پڑھ لیا ھے۔ مجھے یہ انٹرویو پڑھ کر بہت لطف آیا۔ نیٹ فورم کی تاریخ میں ایسے انٹرویو کم کم ہی ہوئے ہاں گے۔ اور اس کا بیشتر کریڈٹ شمشاد بھائی اور ایتھییسٹ بھائی کو جاتا ہے۔ اگر اجازت ہو تو چند سوالات میں بھی کر لوں؟

1۔ ایتھیسٹ بھائی! کیا آپ خیر و شر کو مانتے ہیں؟ یا دنیا میں سب کچھ ٹھیک ہے؟ اگر مانتے ہیں تو کیسے ؟ میرا مطلب ہے کہ سچ خیر کیسے ہے اور جھوٹ شر کیسے؟ اور اگر خیر و شر کے فلسفہ کو نہیں مانتے۔ تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اور ہم اپنی اپنی جگہ کچھ بھی کرسکتے ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا یہ بتائیں کہ آپ کا چونکہ کوئی مذہب ہی نہیں تو پھر آپ کے ہاں حلال حرام کی تو کوئی تمیز ہی نہیں ہو گی۔
 
یوسف-2

محفلین
2۔ کیا تقدیر بھی کوئی شئے ہے یا سب کچھ تدبیر ہی ہے؟ یعنی انسان، انفرادی حیثیت میں بھی اور اجتماعی حیثیت میں بھی جو چاہے وہ کر سکتا ہے؟ اگر انسان سب کچھ کر سکتا ہے تو دنیا میں اتنے سارے ٹیلنٹڈ لوگ ناکام کیوں ہوتے ہیں؟ اور اگر انسان سب کچھ نہیں کرسکتا تو کیوں نہیں کرسکتا ؟؟؟
 
یوسف-2

محفلین
3۔ کیا دنیا میں کوئی تہذیب یافتہ انسان کسی دوسرے انسان کے (مختلف اقسام کے) "تعاون" کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے؟ اگر رہ سکتا ہے تو آپ نے کبھی ایسا سوچا کہ ۔۔۔ چلو کہیں دور یہ سماج چھوڑ دیں، دنیا کے رسم و رواج چھوڑ دیں ؟؟؟
 
میں خیر اور شر کو مانتا ہوں ۔کیوں نہیں بھائی جی ہر بری چیز کو سمجھنے کے لیے مذہب تھوڑی ہے ِ مثال کے طور پر ہم سب جانتے ہیں برائی کیا ۔ یا کیا غلط ہے ۔ ایتھیسٹ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ جو چایے کرو یا برائی کا تصور ہی نا ہو ۔ میرے لیے ہر وہ چیز بری ہے جس سے میرا یا کسی کا نقصان ہو ۔ اسی طرح جھوٹ شر ہے کیوں کہ اس سے کسی نا کسی کا نٖقصان ہو گا کسی کو دکھ پہنچے گا یا کسی کو دھوکہ دیا گیا ہو گا ۔ اور سچ میں خیر اسلیے ہے کہ اس سے کسی کو کوئی نقصان یا تکلیف نہیں بلکہ اطمینان ہو گا ۔ غلط چیزیں مثلا ہیروین چرس کو دیکھ لیں مذہب نا بھی ہو تو انسان جانتا ہے یہ موت ہیں ۔اسی طرح خود کشی حرام ہو یا حلال پر انسان کا دماغ اسے بتاتا ہے یہ مت کرنا ورنہ زندگی سے جاؤ گے ۔ بالکل اسی طرح لگن کے ساتھ کام کرنا دین نا بھی سکھائے تو میں جانتا ہوں جو لوگ مجھے پیسے دیتے ہیں کسی کام کے مجھے اچھی طرح سے ان کا کام کرنا چاہیے ۔ان باتوں کا تعلق مذہب یا ایتھی ازم سے نہیں
 
یوسف-2

محفلین
4۔ انسان کا اس کی "ضرورتوں" سے کیا رشتہ ہے؟؟؟ انسان اپنی ضرورتوں کا محتاج ہے یا ضرورتیں انسان کی محتاج ہیں؟ کیا انسان اپنی تمام ضرورتیں خود پوری کرسکتا ہے؟ اگر ہاں تو کیسے؟ اگر نہیں تو کیوں نہیں؟؟؟
 
عسکری

معطل
اچھا یہ بتائیں کہ آپ کا چونکہ کوئی مذہب ہی نہیں تو پھر آپ کے ہاں حلال حرام کی تو کوئی تمیز ہی نہیں ہو گی۔

جی یہ ٹھیک ہے پر ہلال حرام سے مطلب ان چیزوں کو لیا جا سکتا ہے جو خراب ہوں لیکن ایسا نہیں جیسا مذہب کہے۔ اور خود ہلال حرام کیا ہے 20 بڑے مذاہب میں حلال حرام مکس ہے ایک خدا کو ماننے والے اب تک حرام ہلال پر اتفاق کر پائے ؟ ہمیں تو چھوڑ ہی دیں پہلے اپنا اتفاق کریں ھھھھھھھھھھھھھ
 
عسکری

معطل
2۔ کیا تقدیر بھی کوئی شئے ہے یا سب کچھ تدبیر ہی ہے؟ یعنی انسان، انفرادی حیثیت میں بھی اور اجتماعی حیثیت میں بھی جو چاہے وہ کر سکتا ہے؟ اگر انسان سب کچھ کر سکتا ہے تو دنیا میں اتنے سارے ٹیلنٹڈ لوگ ناکام کیوں ہوتے ہیں؟ اور اگر انسان سب کچھ نہیں کرسکتا تو کیوں نہیں کرسکتا ؟؟؟

تقدیر کوئی شئے نہیں ہے آدمی کو کیا چانسز ملے اور ان کا کیسے اس نے فائدہ اٹھایا اور انسان کے پاس لا محدود کچھ نہیں ہر انسان اپنی سی کرتا ہے اب اگر کامیاب ہوا یا ناکام یہ الگ بات ہے ۔ تھیسٹ لوگ اس کو تقدیر پر ڈال کر مطمعن ہو جاتے ہیں ۔
 
یوسف-2

محفلین
میں خیر اور شر کو مانتا ہوں ۔کیوں نہیں بھائی جی ہر بری چیز کو سمجھنے کے لیے مذہب تھوڑی ہے ِ مثال کے طور پر ہم سب جانتے ہیں برائی کیا ۔ یا کیا غلط ہے ۔ ایتھیسٹ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ جو چایے کرو یا برائی کا تصور ہی نا ہو ۔ میرے لیے ہر وہ چیز بری ہے جس سے میرا یا کسی کا نقصان ہو ۔ اسی طرح جھوٹ شر ہے کیوں کہ اس سے کسی نا کسی کا نٖقصان ہو گا کسی کو دکھ پہنچے گا یا کسی کو دھوکہ دیا گیا ہو گا ۔ اور سچ میں خیر اسلیے ہے کہ اس سے کسی کو کوئی نقصان یا تکلیف نہیں بلکہ اطمینان ہو گا ۔ غلط چیزیں مثلا ہیروین چرس کو دیکھ لیں مذہب نا بھی ہو تو انسان جانتا ہے یہ موت ہیں ۔اسی طرح خود کشی حرام ہو یا حلال پر انسان کا دماغ اسے بتاتا ہے یہ مت کرنا ورنہ زندگی سے جاؤ گے ۔ بالکل اسی طرح لگن کے ساتھ کام کرنا دین نا بھی سکھائے تو میں جانتا ہوں جو لوگ مجھے پیسے دیتے ہیں کسی کام کے مجھے اچھی طرح سے ان کا کام کرنا چاہیے ۔ان باتوں کا تعلق مذہب یا ایتھی ازم سے نہیں

اگر ہر وہ چیز بری ہے، جس سے میرا یا کسی کا نقصان ہو ۔۔۔ تو میں اگر آپ کو گالی دیتا ہوں تو اس میں نہ تو میرا کوئی نقصان ہے نہ آپ کا ۔ تو کیا گالی دینا برا نہیں ہے؟ یا آپ کو گالی دینے سے آپ کا کوئی نقصان ہوگا؟؟؟ مجھے تو کوئی نقصان نہیں ہوتا، اگر میں کسی کو گالی دوں یا کوئی مجھے گالی دے۔ وضا حت کیجئے پلیز
 
عسکری

معطل
3۔ کیا دنیا میں کوئی تہذیب یافتہ انسان کسی دوسرے انسان کے (مختلف اقسام کے) "تعاون" کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے؟ اگر رہ سکتا ہے تو آپ نے کبھی ایسا سوچا کہ ۔۔۔ چلو کہیں دور یہ سماج چھوڑ دیں، دنیا کے رسم و رواج چھوڑ دیں ؟؟؟

ایس اہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی مزاج کے مطابق ہے انسان کے۔ پر ہاں اتنا اکیلا یا تعاون کے بغیر زندہ نہیں رہا جا سکتا ۔انسان تو دور جانور جیسے شیر گیدڑ اور بہت سارے ملکر شکار کرتے ہیں یا خطرے کے وقت تعاون کرتے ہیں ۔ سو یہ ایک ہی جنس کے کے درمیان ایک رشتہ ہے چاہے وہ ارتقا کے کسی بھی مرحلے میں ہوں ۔
 
یوسف-2

محفلین
تقدیر کوئی شئے نہیں ہے آدمی کو کیا چانسز ملے اور ان کا کیسے اس نے فائدہ اٹھایا اور انسان کے پاس لا محدود کچھ نہیں ہر انسان اپنی سی کرتا ہے اب اگر کامیاب ہوا یا ناکام یہ الگ بات ہے ۔ تھیسٹ لوگ اس کو تقدیر پر ڈال کر مطمعن ہو جاتے ہیں ۔

برادرم! فی الحال ہم ایتھیسٹ ÷ تھیسٹ کی بحث کو بالکل الگ رکھتے ہیں، یعنی پس منظر میں۔ ہم انہیں چھیڑے بغیر گفتگو کی کوشش کرتے ہیں، ٹھیک؟

انسان کے پاس لامحدود کچھ نہیں ہے تو کیوں نہیں ہے؟؟؟ اور یہ لامحدود کیا ہے؟ اگر انسان کے پاس نہیں ہے تو کس کے پاس ہے؟
 
عسکری

معطل
اگر ہر وہ چیز بری ہے، جس سے میرا یا کسی کا نقصان ہو ۔۔۔ تو میں اگر آپ کو گالی دیتا ہوں تو اس میں نہ تو میرا کوئی نقصان ہے نہ آپ کا ۔ تو کیا گالی دینا برا نہیں ہے؟ یا آپ کو گالی دینے سے آپ کا کوئی نقصان ہوگا؟؟؟ مجھے تو کوئی نقصان نہیں ہوتا، اگر میں کسی کو گالی دوں یا کوئی مجھے گالی دے۔ وضا حت کیجئے پلیز

ظاہر ہے نا بھائی جی گالی دینا برا اسلئے ہے کہ کسی کے دل پر چوٹ لگتی ہے کوئی انسلٹ فیل کرتا ہے تو یہ نقصان تو ہوا نا جذباتی طور پر کسی کو تکلیف دینا کیا نٖقصان نہیں؟کوئ انسان آپ کے چند لفظوں سے اگر دن بھر برا فیل کرے یا لڑائی جھگڑے پر اتر آئے تو یہ نقصان ہی تو ہے بلکہ کئی صورتوں میں تو جان تک چلی جاتی ہے گالی گلوچ میں ۔ اسلئے گالی بری ہے کیونکہ اس سے نقصان ہوتا ہے ۔
 
عسکری

معطل
برادرم! فی الحال ہم ایتھیسٹ ÷ تھیسٹ کی بحث کو بالکل الگ رکھتے ہیں، یعنی پس منظر میں۔ ہم انہیں چھیڑے بغیر گفتگو کی کوشش کرتے ہیں، ٹھیک؟

انسان کے پاس لامحدود کچھ نہیں ہے تو کیوں نہیں ہے؟؟؟ اور یہ لامحدود کیا ہے؟ اگر انسان کے پاس نہیں ہے تو کس کے پاس ہے؟

اوکے جی ٹھیک ہے الگ کر دیا ۔پر یہ انٹرویو ہو بحث نا بنے ورنہ میں یو ٹیوب پر گانے سنوں گا بیٹھ کر :grin:

انسان کے زرائع اتنے ہیں ہی نہیں کہ اسے لا محدود بنائیں اس طرح کسی بھی چیز یا ہستی کے زرائع اتنے نہیں کہ وہ لا محدود ہے ۔ لامحدود جس کی کوئی حد نا ہو (بات پھر وہیں جا رہی ہے ہہہہہہہہ)ورنہ آگے لکھتا:rolleyes:
 
یوسف-2

محفلین
ایس اہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی مزاج کے مطابق ہے انسان کے۔ پر ہاں اتنا اکیلا یا تعاون کے بغیر زندہ نہیں رہا جا سکتا ۔انسان تو دور جانور جیسے شیر گیدڑ اور بہت سارے ملکر شکار کرتے ہیں یا خطرے کے وقت تعاون کرتے ہیں ۔ سو یہ ایک ہی جنس کے کے درمیان ایک رشتہ ہے چاہے وہ ارتقا کے کسی بھی مرحلے میں ہوں ۔

گویا ایک مہذب انسان دوسرے انسان کے بغیر نہیں رہ سکتا؟ ٹھیک؟ انسانوں کی دو بڑی "اقسام" ہیں۔ مرد اور عورت ۔ ان دونوں کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ کیا یہ دونوں بھی ایک دوسرے سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتے؟ اور اگر نہیں رہ سکتے تو ساتھ ساتھ کیسے اور کس "رشتے ناطے" کس "ضابطے قانون" کے تحت رہیں؟ یا بغیر کسی رشتہ ناطے، قاعدے قانون کے تحت رہیں؟؟؟
 
یوسف-2

محفلین
ظاہر ہے نا بھائی جی گالی دینا برا اسلئے ہے کہ کسی کے دل پر چوٹ لگتی ہے کوئی انسلٹ فیل کرتا ہے تو یہ نقصان تو ہوا نا جذباتی طور پر کسی کو تکلیف دینا کیا نٖقصان نہیں؟کوئ انسان آپ کے چند لفظوں سے اگر دن بھر برا فیل کرے یا لڑائی جھگڑے پر اتر آئے تو یہ نقصان ہی تو ہے بلکہ کئی صورتوں میں تو جان تک چلی جاتی ہے گالی گلوچ میں ۔ اسلئے گالی بری ہے کیونکہ اس سے نقصان ہوتا ہے ۔

بجا فرمایا ۔ لیکن ایسا ہر ایک کے ساتھ نہیں ہوتا۔ دنیا مہں بہت سے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں، جو گالیا کھا کے بے مزہ نہیں ہوتے ع بلکہ بعض تو گالیوں کے جواب میں تحفہ پیش کرتے ہیں (گو کہ ایسے لوگ کم ہیں) پھر گالی دینا بذات خود تو برا نہ ہوا نا؟ اگر کوئی برا نہ مانے تو گالی کوئی بری چیذ نہیں ہے؟؟؟
 
Top