انٹرویو انٹرویو وِد Atheist

شمشاد

لائبریرین
طالوت بھائی اگر وہ تنہا ہو گیا ہے تو دوستی کا حق تو یہ ہے کہ اسے مزید تنہا نہ ہونے دیا جائے بلکہ محفل میں واپس لایا جائے۔
 
طالوت

محفلین
اگر آپ کی مراد اردو محفل سے ہے تو وہ تو موجود ہے آج کا پیغام ۔ رہی دوسری تنہائی کی بات تو "جٹ نو جٹ لڑیا تے مس کنوں چڑھیا" والا معاملہ ہے ۔ یہ دوستی اغراض مطالبات و خواہشات سے ذرا پرے کی شئے ہے ۔ یاہو کےآن لائن نوٹیفیکیشن پر ایک دوسرے کے حیات ہونے کی تصدیق قریبا روز ہوتی رہتی ہے۔
 
عسکری

معطل
میں تو سوچ رہا ہوں دمام کی بکنگ کروا لوں سمندر میں ڈوب مرنے کے لئے ۔ اسلئے نہیں کہ میرا اکلوتا سعودیہ کا دوست ملحد ہو گیا ہے (وہ تو زمانے سے تھا بھی اور نہیں بھی) بلکہ اس لئے کہ وہ مزید تنہا ہو گیا ہے اور اور بھی ہونا چاہتا ہے۔ مگر میرے پاس ایک آپشن ہے ، سائیبریا ۔ حامی بھرو تو بقیہ زندگی اس ویرانے میں سکون کے ساتھ گزارنے پر سوچا جا سکتا ہے:drooling: ؟؟؟؟؟؟؟؟

ٹینشن نا لیا کر یار کچھ نہیں ہوتا میں تنہا نہیں ہوں ایک اندازے کے مطابق یہاں 2 ملین سے زیادہ آبادی ہے :grin: اب بتاو ایسے رش بھرے شہر میں کیسے کوئی تنہا ہو سکتا ہے :idontknow:
 
یوسف-2

محفلین
طالوت بھائی اگر وہ تنہا ہو گیا ہے تو دوستی کا حق تو یہ ہے کہ اسے مزید تنہا نہ ہونے دیا جائے بلکہ محفل میں واپس لایا جائے۔
ان شاء اللہ وہ اس محفل میں ہمارے درمیان موجود رہیں گے۔ تاکہ ہم ان سے اور وہ ہم سے کچھ نہ کچھ سیکھ سکیں۔
 
یوسف-2

محفلین
میں تو سوچ رہا ہوں دمام کی بکنگ کروا لوں سمندر میں ڈوب مرنے کے لئے ۔ اسلئے نہیں کہ میرا اکلوتا سعودیہ کا دوست ملحد ہو گیا ہے (وہ تو زمانے سے تھا بھی اور نہیں بھی) بلکہ اس لئے کہ وہ مزید تنہا ہو گیا ہے اور اور بھی ہونا چاہتا ہے۔ مگر میرے پاس ایک آپشن ہے ، سائیبریا ۔ حامی بھرو تو بقیہ زندگی اس ویرانے میں سکون کے ساتھ گزارنے پر سوچا جا سکتا ہے:drooling: ؟؟؟؟؟؟؟؟
اور میں یہ سوچ رہا ہوں کہ کاش یہ ممکن ہوتو ۔ ۔ ۔ ۔ لوٹ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو ۔ ۔ ۔ اور میں 1992 تک پیچھے جاسکتا تو میں خود کو دمام اوردہران کی گلیوں میں مٹر گشت کرتا پاتا ۔ جہاں سے اکثر و بیشتر مکہ مکرمہ تو جانا ہوتا ہی تھا، تھوڑا اور آگے بڑھ کر جدہ میں ایتھیسٹ بھائی سے گپ شپ کا موقع ملتا ۔ ۔ خوب گزرتی جو مل بیٹھتے دیوانے دو ۔ :biggrin:
 
یوسف-2

محفلین
ٹینشن نا لیا کر یار کچھ نہیں ہوتا میں تنہا نہیں ہوں ایک اندازے کے مطابق یہاں 2 ملین سے زیادہ آبادی ہے :grin: اب بتاو ایسے رش بھرے شہر میں کیسے کوئی تنہا ہو سکتا ہے :idontknow:

ہجوم میں تنہائی کا عذاب، اکیلے میں تنہائی کے عذاب سے بڑا عذاب ہوتا ہے ۔ اس بات کو یا تو آپ سمجھ سکتے ہیں یا میں:grin: میں بھی فطراتا" تنہائی پسند ہوں، اکثر ہجوم میں تنہا تنہا نظر آتا ہوں، اکیلے میں تنہا رہنے کے علاوہ :biggrin:
 
شمشاد

لائبریرین
آئینے کے سو ٹکڑے ہم نے کر کے دیکھے ہیں
ایک میں بھی تنہا تھے سو میں بھی اکیلے ہیں
 
عسکری

معطل
ہجوم میں تنہائی کا عذاب، اکیلے میں تنہائی کے عذاب سے بڑا عذاب ہوتا ہے ۔ اس بات کو یا تو آپ سمجھ سکتے ہیں یا میں:grin: میں بھی فطراتا" تنہائی پسند ہوں، اکثر ہجوم میں تنہا تنہا نظر آتا ہوں، اکیلے میں تنہا رہنے کے علاوہ :biggrin:

نہیں جی اب اتنا تو نہیں کام پر جاتے ہیں لوگوں سے ملتے ہیں آفس جاتے ہیں پر گھر میں اکیلے ہی اچھا لگتا ہے کیونکہ یہاں کوئی اور ہو جو تنگ کرے مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا:frustrated:
 
عسکری

معطل
اور میں یہ سوچ رہا ہوں کہ کاش یہ ممکن ہوتو ۔ ۔ ۔ ۔ لوٹ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو ۔ ۔ ۔ اور میں 1992 تک پیچھے جاسکتا تو میں خود کو دمام اوردہران کی گلیوں میں مٹر گشت کرتا پاتا ۔ جہاں سے اکثر و بیشتر مکہ مکرمہ تو جانا ہوتا ہی تھا، تھوڑا اور آگے بڑھ کر جدہ میں ایتھیسٹ بھائی سے گپ شپ کا موقع ملتا ۔ ۔ خوب گزرتی جو مل بیٹھتے دیوانے دو ۔ :biggrin:

میں ان سب میں گھوم گھوم کر تھک چکا ریاض دمام خبر مکہ مدینہ ینبع القصیم جدہ جبیل تک میری کمپنی مجھے بھیج چکی ہے کہیں 6 مہینے تو کہیں 3 تو کہیں 1 مہینہ جدہ کے علاوہ کوئی ہمیں 6 مہینے سے زیادہ برداشت نہیں کرتا اب ھھھھھھھھھھھھھھھھھ:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
جی یہ ٹھیک ہے پر ہلال حرام سے مطلب ان چیزوں کو لیا جا سکتا ہے جو خراب ہوں لیکن ایسا نہیں جیسا مذہب کہے۔ اور خود ہلال حرام کیا ہے 20 بڑے مذاہب میں حلال حرام مکس ہے ایک خدا کو ماننے والے اب تک حرام ہلال پر اتفاق کر پائے ؟ ہمیں تو چھوڑ ہی دیں پہلے اپنا اتفاق کریں ھھھھھھھھھھھھھ

میں چونکہ مسلمان ہوں تو میرے نزدیک تو وہی حلال ہے جو اللہ نے حلال قرار دے دی اور وہی حرام ہے جسے اللہ تعالٰی نے حرام قرار دے دیا۔

بہت سے لوگ سُور کا گوشت کھاتے ہیں، آپ کے نزدیک اس کا گوشت کھانا کیسا ہے؟
 
یوسف-2

محفلین
نہیں جی اب اتنا تو نہیں کام پر جاتے ہیں لوگوں سے ملتے ہیں آفس جاتے ہیں پر گھر میں اکیلے ہی اچھا لگتا ہے کیونکہ یہاں کوئی اور ہو جو تنگ کرے مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا:frustrated:

ہم تو کام پر بھی عموما" اکیلے ہی ہوتے ہیں۔ اب تو "اکیلے" کام کرتے کرتے بھی چوتھا (اور شاید آخری) عشرہ شروع ہوچکا ہے۔ اس کے باوجود اگر تنہائی میں مخل ہونے والا اچھا ہو تو اس کا تنگ کرنا بھی اچھا لگتا ہے ۔ ۔ ۔ لو یہ تو گپ شپ شروع ہوگئی، جبکہ یہاں تو آپ کا انٹرویو چل رہا تھا بہ انداز جوابدہ :grin:

سوال۔1: آپ کو کب اور کیسے محسوس ہوا کہ جس "مذہبی کلچر" میں آپ پیدا ہوئے پلے بڑھے، وہ سب "بے فضول" ہے ؟؟؟
سوال۔2: آپ کو یہ خیال نہیں آتا کہ آپ اب بھی ایسے ہی "بے فضول" لوگوں میں گھرے ہوئے ہیں، لہٰذا یہاں سے "ہجرت" کرکے اپنے ہم خیال لوگوں کی بستی میں بس جانا چاہئے
 
یوسف-2

محفلین
جی یہ ٹھیک ہے پر ہلال حرام سے مطلب ان چیزوں کو لیا جا سکتا ہے جو خراب ہوں لیکن ایسا نہیں جیسا مذہب کہے۔ اور خود ہلال حرام کیا ہے 20 بڑے مذاہب میں حلال حرام مکس ہے ایک خدا کو ماننے والے اب تک حرام ہلال پر اتفاق کر پائے ؟ ہمیں تو چھوڑ ہی دیں پہلے اپنا اتفاق کریں ھھھھھھھھھھھھھ

سر جی ! ہم فی الحال چونکہ مذہب کو ڈسکس نہیں کر رہے، لہٰذا آپ کی بات پر سر تسلیم خم کرتے ہیں کہ جو چیزیں "خراب" ہوں، انہیں "حرام" قرار دیا جاسکتا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ:
1۔ فلاں چیز خراب ہے یا خراب نہیں ہے، اس کا تعین کون کرے گا ؟ آپ کس اتھارٹی کی بات کو تسلیم کریں گے؟ کہیں آپ اپنے آپ کو تو اتھارٹی نہیں سمجھ رہے؟
2۔ کیا اگر 20 بڑے مذاہب کسے بات پر متفق ہوجائیں، تو آپ اس "اس اتفاق رائے" کو اتھارٹی مان لیں گے؟ اس طرح تو آپ مذہب کا اثبات کریں گے، جو آپ کے خیالات کی نفی ہے
3۔ کیا آپ واقعی کسی بھی درجہ میں "حرام حلال" کے قائل ہیں۔ یعنی کچھ چیزوں پر "پابندی" ہونی چاہئے اور کچھ پر نہیں؟
 
عسکری

معطل
میں چونکہ مسلمان ہوں تو میرے نزدیک تو وہی حلال ہے جو اللہ نے حلال قرار دے دی اور وہی حرام ہے جسے اللہ تعالٰی نے حرام قرار دے دیا۔

بہت سے لوگ سُور کا گوشت کھاتے ہیں، آپ کے نزدیک اس کا گوشت کھانا کیسا ہے؟

ساتھ میں ریڈ وائین ہو تو مزہ آ جائے :grin:
 
یوسف-2

محفلین
اتھیسٹ بھائی!
اگر آپ میرے سوالات سے "تنگ" آجائیں تو بتلا دیجئے گا؟ میں انہیں فی الفور اسی طرح واپس لے لوں گا جیسے پاکستانی حکومت اپنے جاری کردہ آرڈیننس واپس لے لیتی ہے :grin:

لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو جواب دینے کی کوشش ضرور کیجئے گا، مجھے نہ دے سکیں تو اپنے آپ ہی کو جواب دینے کی سعی کیجئے گا۔ تاکہ آپ اپنے اپنے عقائد پر کم از کم اپنی ذات کے سامنے شرمندہ نہ ہوں۔ باقی لوگوں کی خیر ہے؟ جوب طلب سوالات کو اپنے ذہن میں مارک کر لیں، اور جب بھی جواب ملے ہمیں یہاں آگاہ کریں۔ شکریہ
 
Top