اجتماعی انٹرویو انٹرویو

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں کر لیتی ہوں۔ آپ کو تو انٹر ویو بھی کرنا نہیں آیا:frustrated:

لیں جی سوال۔ اب اس کے جوابات سعود لالہ، شمشاد لالہ اور فہیم لالہ کا دینا ضروری ہے نہیں تے فیررررررررررررررررر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1) وہ کونسی ایسی چیز ہے جو آپ کو اپنی طرف کھنچتی ہے چاہے آپ جتنی بار بھی دیکھ لیں؟

2) زندگی میں سب سے زیادہ کس سے پیار کیا؟

3) دولت، شہرت کا کتنا نشہ ہے؟

4) سب سے پسندیدہ موسم کو نسا ہے؟

5) جب آپ بہت خوش ہوتے ہیں تو سب سے پہلے کس کو اپنی خوشی بتانے کا دل کرتا ہے؟

6) جب اداس ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟

7) خود سے ملنا اچھا لگتا ہے؟

8 ) تنہائی پسند ہیں یا محفل اور دوستوں کے ساتھ ہلہ گلہ کر کے اپنا فارغ وقت گزارتے ہیں؟

9) کوئی ایسا واقعہ جس نے زندگی کا رخ ہی بدل دیا ہو؟

10) محبت کے بارے میں کیا خیال ہے؟

باقی بعد میں ذرا برتن واش کر آؤں۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
جی نہیں یہ سوال لکھتے ہوئے میں نے لاگو کیا تھا کچھ۔ پھر سے پڑھ لیں اور جواب دیں جلدی۔
نہیں تو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:mad:
 
شمشاد

لائبریرین
لیں جی سوال۔ اب اس کے جوابات سعود لالہ، شمشاد لالہ اور فہیم لالہ کا دینا ضروری ہے نہیں تے فیررررررررررررررررر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1) وہ کونسی ایسی چیز ہے جو آپ کو اپنی طرف کھنچتی ہے چاہے آپ جتنی بار بھی دیکھ لیں؟
میری نظر میں تو ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔

2) زندگی میں سب سے زیادہ کس سے پیار کیا؟
وہ تو ایک ہی ہے اور وہ ہے میری خاتونِ اول۔

3) دولت، شہرت کا کتنا نشہ ہے؟
ہے تو سہی لیکن اتنا نہیں کہ اس کے لیے جائز و ناجائز کا فرق مٹا دوں۔

4) سب سے پسندیدہ موسم کو نسا ہے؟
موسم سب ہی پسند ہیں۔ بہار کا خاص کر۔

5) جب آپ بہت خوش ہوتے ہیں تو سب سے پہلے کس کو اپنی خوشی بتانے کا دل کرتا ہے؟
وہ ایک ہی تو ہے۔ اب پھر سے بتاؤں کیا۔

6) جب اداس ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟
تو اداس ہی رہتا ہوں۔ اور اداسی کو چائے سے دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

7) خود سے ملنا اچھا لگتا ہے؟
بالکل اچھا لگتا ہے۔

8 ) تنہائی پسند ہیں یا محفل اور دوستوں کے ساتھ ہلہ گلہ کر کے اپنا فارغ وقت گزارتے ہیں؟
تنہائی پسند تو نہیں ہوں۔ فارغ وقت میں دوستوں کی بجائے اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارتا ہوں۔

9) کوئی ایسا واقعہ جس نے زندگی کا رخ ہی بدل دیا ہو؟
اگر ایسا ہوتا تو اب تک کئی دفعہ زندگی کا رخ بدل چکا ہوتا۔

10) محبت کے بارے میں کیا خیال ہے؟
بڑا ہی نیک خیال ہے۔ لیکن محبت کی کئی ایک اقسام ہیں مثلاً والدین سے، بھائی بہنوں سے، شریک حیات سے، بچوں سے، اپنے وطن سے، مذہب سے، وغیرہ وغیرہ۔

باقی بعد میں ذرا برتن واش کر آؤں۔[/quote]
اللہ کرے برتن ختم نہ ہوں۔
 
باقی کہاں ہیں؟ سعودلالہ کان بچا کے بھاگ گئے ہیں کیا؟

بٹیا رانی آپ کے سعود بھیا آپ کے آس پاس ہی ہیں بس امتحانات کے دن ہیں اس لئے مصروفیت طویل مراسلوں کی اجازت نہیں دیتی۔ ویسے اس ہفتے یہ قصہ تمام ہو جائے گا ان شاء اللہ :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
11) زندگی میں سب سے زیادہ کس سے سیکھا؟

12) اپنی مانتے ہیں کہ بڑوں کی؟

13) کبھی خود کو بے بس پایا؟

14) زیادہ تو کیسے لوگ پسند ہیں ؟

15) اپنی تین سب سے بری اور تین ہی اچھی عادتیں بتائیں ؟

16) جب دل بھر آئے اور بہت سے لوگ پاس ہوں تو رو پڑتے ہیں؟

17) دل پر کتنا کنٹرول ہے؟

18 ) موسم انسان کی زندگی پہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ کیا آپ کو یقین ہے اس بات کا؟

19) جیلسی کا احساس ہوتا ہے؟ اگر ہوتا ہے تو کس کو دیکھ کر ؟

20) شیشے میں خود کو دیکھ کر دل سے پہلا جملہ کیا نکلتا ہے؟

باقی آئندہ۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
11) زندگی میں سب سے زیادہ کس سے سیکھا؟
حالات سے۔

12) اپنی مانتے ہیں کہ بڑوں کی؟
حالات پر منحصر ہے۔

13) کبھی خود کو بے بس پایا؟
بہت دفعہ۔

14) زیادہ تو کیسے لوگ پسند ہیں ؟
سیدھے سچے اور کھرے قسم کے لوگ

15) اپنی تین سب سے بری اور تین ہی اچھی عادتیں بتائیں ؟
پہلے لکھ چکا ہوں۔

16) جب دل بھر آئے اور بہت سے لوگ پاس ہوں تو رو پڑتے ہیں؟
لوگوں کی موجودگی میں نہیں، ہاں اکیلے میں کہہ سکتے ہیں۔

17) دل پر کتنا کنٹرول ہے؟
ایک لحاظ سے بہت کنٹرول ہے تو دوسری طرف کوئی کہانی پڑھتے ہوئے بھی آنسو نکل آتے ہیں۔

18 ) موسم انسان کی زندگی پہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ کیا آپ کو یقین ہے اس بات کا؟
زندہ ہوں تو موسم کا اثر تو ہو گا ہی۔ سردی گرمی محسوس ہوتی ہے۔

19) جیلسی کا احساس ہوتا ہے؟ اگر ہوتا ہے تو کس کو دیکھ کر ؟
حسد نہیں کرتا۔

20) شیشے میں خود کو دیکھ کر دل سے پہلا جملہ کیا نکلتا ہے؟
کبھی غور نہیں کیا۔

باقی آئندہ۔
 
فہیم

لائبریرین
میں کر لیتی ہوں۔ آپ کو تو انٹر ویو بھی کرنا نہیں آیا:frustrated:

اوہ ہو! تو تم انٹرویو بھی کرلیتی ہو:rolleyes:

لیں جی سوال۔ اب اس کے جوابات سعود لالہ، شمشاد لالہ اور فہیم لالہ کا دینا ضروری ہے نہیں تے فیررررررررررررررررر۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نہیں تے فیررررررر، ناعمہ نے سب کو آئسکریم منگا کر کھلانی ہے کیا:p

1) وہ کونسی ایسی چیز ہے جو آپ کو اپنی طرف کھنچتی ہے چاہے آپ جتنی بار بھی دیکھ لیں؟

ہممممم،
ویسے تو کافی چیزیں ہوسکتی ہیں۔
لیکن ابھی جو چیز دماغ میں آئی، وہ حضرت خالید بن ولید رضی اللہ تعالٰی عنہ پر بنایا گیا ایک ایڈ جس میں ان کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت دکھائی گئی ہے۔

2) زندگی میں سب سے زیادہ کس سے پیار کیا؟

جس کے ساتھ کچھ اچھا وقت گزرا اسی سے محبت ہوجاتی ہے
اور پھر جب وہ بچھڑ جاتے ہیں تو ان کی بہت یاد آتی ہے:)

3) دولت، شہرت کا کتنا نشہ ہے؟

یہاں تمباکو کا نشہ نہیں ہے اور تم دولت شہرت کی بات کرتی ہو:confused:
ویسے دولت کا اس حد تک کہ اپنی کسی جائز ضرورت کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔
ار شہرت کا اتنا کہ گھر سے باہر نکلنا دشوار نہ ہو:)

4) سب سے پسندیدہ موسم کو نسا ہے؟

راتیں سردیوں کی،
صبح اور شام بہارکی،
اور تیز چمکتی دھوپ گرمیوں کی دوپہر کی۔

5) جب آپ بہت خوش ہوتے ہیں تو سب سے پہلے کس کو اپنی خوشی بتانے کا دل کرتا ہے؟

اس کو جس کو اس خوشی کی بات سے خوشی ہو:)

6) جب اداس ہوتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟

فیس بک اسٹیٹس مارتا ہوں کہ "اک انجان سی داسی چھائی ہے:p
اور چیٹنگ میں بھی یہی بات کہہ کر لوگوں کو پکاتا ہوں:grin:

7) خود سے ملنا اچھا لگتا ہے؟

ارے ہم سے ملنا بھی کسی اچھا نہیں لگ سکتا کیا:)

8 ) تنہائی پسند ہیں یا محفل اور دوستوں کے ساتھ ہلہ گلہ کر کے اپنا فارغ وقت گزارتے ہیں؟

اس سسرے نیٹ نے شاید کچھ حد تک تنہائی پسند کرڈالا کہ اکثر فارغ وقت اب اسی کے ساتھ گزرتا ہے۔
ویسے ایسا بھی نہیں کہ ہم بالکل ہی تنہائی پسند ہوں، دوستوں، گھر والوں اور رشتے داروں کے ساتھ بھی اچھی ہلے گلے والی محفلیں مزے دار رہتی ہیں۔

9) کوئی ایسا واقعہ جس نے زندگی کا رخ ہی بدل دیا ہو؟

بھئی ایسا کوئی واقعہ دماغ میں نہیں ہمارے ابھی تو۔

10) محبت کے بارے میں کیا خیال ہے؟

محبت ہے کیا چیز ہم کو بتاؤ:p
ارے محبت تو جب جانوروں کو آپس میں ہوتی ہے تو حضرت انسان کو بھلا کیوں نہ ہو۔
اور جیسا کہ ہم نے کہا کہ ہم کو تو جس کے ساتھ کچھ اچھا وقت گزرے اس سے ہی محبت ہوجاتی ہے:)
اپنے گھر والوں سے ظاہر ہے بے پناہ محبت ہے مجھے، اپنے رشتے داروں اپنے دوستوں اپنے جاننے والوں۔
اب تم جلدی اپنے لیے ایک بھابھی ڈھونڈو تاکہ کچھ محبت ان کے حصے میں بھی آجائے ایسا نہ ہو جب تک تم ڈھونڈو تب تک محبت سب میں بانٹ کر ختم کروں میں:grin:
 
Top