فہیم
لائبریرین
11) زندگی میں سب سے زیادہ کس سے سیکھا؟
وقت سے۔
12) اپنی مانتے ہیں کہ بڑوں کی؟
جس کی درست ہو۔
13) کبھی خود کو بے بس پایا؟
ہممممم۔
سوچنا پڑے گا کوئی ایسا واقعہ۔
14) زیادہ تو کیسے لوگ پسند ہیں ؟
اچھی طرح ملنے جلنے والے اور بات کو سمجھنے والے ساتھ میں بہت زیادہ جھوٹ نہ بولنے والے وہ بھی ایسا کہ جو جھوٹ جھوٹ معلوم ہو۔
مجھے اگر کوئی بندہ سچ کہہ دے بھلے ہی کوئی کڑوی بات ہو مجھے برا نہیں لگتا۔ لیکن جہاں لوگ جھوٹ وہ بھی ایسا کہ صاف معلوم ہو کہ جھوٹ ہے کا سہارا لیتے ہیں وہاں میرا موڈ آف ہوجاتا ہے۔
15) اپنی تین سب سے بری اور تین ہی اچھی عادتیں بتائیں ؟
یہ تو شاید اس تھریڈ میں بھی بتاچکا ہوں۔
16) جب دل بھر آئے اور بہت سے لوگ پاس ہوں تو رو پڑتے ہیں؟
اب تو نہیں روتا۔
لیکن روچکا ہوں۔
17) دل پر کتنا کنٹرول ہے؟
اتنا کہ دل پھینک نہیں ہوں
18 ) موسم انسان کی زندگی پہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ کیا آپ کو یقین ہے اس بات کا؟
بالکل اثرات ہوتے ہیں موسم کے۔ یہ بھی کوئی پوچھنے والی بات ہے۔
19) جیلسی کا احساس ہوتا ہے؟ اگر ہوتا ہے تو کس کو دیکھ کر ؟
اگر میری محبوبہ (جس کا خیر دور دور تک پتہ نہیں ہے) مجھے چھوڑ کر کسی دوسرے سے عشق لڑانا شروع کردیتی تو اس دوسرے سے تو ہوہی جاتا شاید
20) شیشے میں خود کو دیکھ کر دل سے پہلا جملہ کیا نکلتا ہے؟
آئی لو یو
ویسے اکثر تو آئینہ دیکھتے وقت کی دعا ہی نکلتی ہے۔