السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
اس ناچیزنے بھی اپناتعارف نہیں کروایاتھاتوآپکا یہ پرچہ تعارف دیکھاتویہ بندہ ناچیزبھی حاضرخدمت ہے۔
ایسے تمام اراکین جنہوں نے یہ پرچہ حل نہیں کیا، برائے مہربانی حل کر کے جلد از جلد اس فزض سے سبکدوش ہو جائیں۔
1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
جاویداقبال
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
بلاّ
3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
جیدی – یہ ایک ریڈیوکاپروگرام تھاجیدی کے مہمان اس وجہ سے
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
جیدو
5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
بن گئے بھی جوبنناتھا۔اب اورکیابڑے ہوناہے بھائی،
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
میں اس کو12 فٹ اونچاکردیتااگرمیرے پاس کوئی چھڑی اورپتھرہوتاتو۔۔۔۔
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
بھائي دواوردو بائیس بھی ہوتے ہیں جسطرح ایک اورایک گیارہ ہوتے ہیں
کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
بس ایک کلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہی
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
کہاں جائیں گی بچاری آک سیکنے لگ جائیں گی۔
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
رب تعالی کاکرم ہے نہیں تومجھ میں کوئی خاص بات نہیں
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
جتنی عمراللہ تعالی نے لکھی ہے اس سے نہ ایک سکینڈزیادہ نہ ہی کم
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
سیانے کہتے ہیں کہ بلی شیرکی خالہ ہے۔ اورجب وہ خالہ ہوئی توبھانجے اورشیرکی شادی توممنوع ہے ناں بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
13) کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
اس کی صورت اورآوازکی وجہ سے
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
یہ بھائی، کونسی الیکٹرک ٹرین ہے جو کہ دھوان بھی دیتی ہے
محفل کیسی ہےمیری نظرمیں؟
واقعی یہ محفل بہت اچھی ہے یہاں پرآپکوتنقیدبھی ملتی ہے اورمحبت بھی ملتی ہے یہاں پرشرارت بھی ہے اورسیھکنے کو بھی بہت کچھ ہے ۔ میں نے کئی محفلوں پررجسٹریشن کی ہےلیکن اس کی بات ہی نرالی ہے۔میں تواس محفل اوراس کے ممبروں سے بہت محبت کرنے لگ پڑاہوں۔
پسندیدہ ممبرآف محفل۔
پہلے نمبرمنصور(قیصرانی) بھائی، جنہوں نے ہرجگہ اس محفل پرمیری رہنمائی کی ہے۔ دوسری ہیں محب علوی(ظفر) بھائی جو بھی بہت محبت والے ہیں۔اورپیاروالے ہیں۔
میری اپنی شاعری:
دعا:
اے اللہ میرے دل میں اپنی محبت جگادے
اس گناھگارکوبھی اپنی رحمت میں چھپالے
عبادت میں اپنی مجھ کوبھی مستغرق کراتنا
بس توہی یادرھے باقی سب بھولادے
ہروقت لبوں پرنام رھے تیرا اے خدا
میرے دل وزبان کوتوایسابنادے
تیرے بندوں کے کام آؤں میں ہروقت
میری دل میں دردتواپنی مخلوق کاجگادے
والسلام
جاویداقبال