حاتم راجپوت
لائبریرین
جی ہاں یہ ممکن ہے۔ xda فورمز یہ دنیا بھر سے اینڈرائیڈ ڈیولپرز کی طبع آزمائی اور ڈویلپنگ کا فورم ہے۔اس پر ویت نام سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیم ”کوڈِمبا ڈاٹ کام“ نے ایک ٹول بنایا ہے جس کا نام ”رئیل اے پی کے لیچر“real apk leecher ہے۔یہ ایک جاوا بیسڈ یوٹیلٹی ہے جو انٹرنیٹ اور آپ کے گوگل پلے اکاؤنٹ سے کنیکٹ ہو جاتی ہے اور ونڈوز پر کام کرتی ہے۔اس سے کام لینے کے لئے آپ کو اپنا گوگل پلے اکاؤنٹ یعنی جی میل کا اکاؤنٹ اور پاسورڈ دینا پڑے گا۔یہ ٹول گوگل پلے سٹور ایپس نہ صرف ڈاؤنلوڈ کرتی ہے بلکہ انہیں اپڈیٹ بھی کرتی رہتی ہے۔ اس کے بارے مزید جاننے اور انسٹالیشن کرنے کے لئے یہاں دیکھیں۔گوگل پلے سے .apk فائل کمپیوٹر میں محفوظ کرنے کا کوئی طریقہ ہے؟