انڈہ اور کوفتہ پلاؤ

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کل رات میں نے پلاؤ کھایا۔ بہت مزے کا تھا اتنے مزے کا تھا کہ میں اس کے بارے میں لکھنے پر مجبور ہوگیا۔ یو تو کہا جا رہا ہے کہ اس پلاؤ میں سب کا حصہ ہے۔ یعنی بھابھی کہتی ہیں کہ کوفتے میں نے بنائے تھے، بیگم کہتی ہے کہ چمچہ میں نے گمایا تھا اور اس طرح ایک دفعہ چمچہ تو میں نے بھی گمایا تھا:p تھوڑا سا نام میرا بھی آتا ہے۔ بنت شبیر جونئیر (یعنی محفل کی رکن) نے کہا تھا کہ مزے کا بنا ہے اس لیے میر احصہ بھی ہے۔
لیکن اس پلاؤ کو بنانے والی ہماری پیاری بہن بنت شبیر سینئیر ہے جو محفل کی رکن تو نہیں ہے لیکن محفل کے بارے میں جو گفتگو ہوتی ہے ہم اس کو بھی شامل رکھتے ہیں۔ اصل میں وہ گھر کے کام کاچ پر بہت مصروف ہوتی ہے جس کی وجہ سے محفل پر وقت نہیں دے سکتی۔ خیر پلاؤ کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
ترکیب
ترکیب وہی ہے جا عام پلاؤ بنانے کے لیے ہوتی ہے یعنی مرغ پلاؤ بانانے کا طریقے سے ہی اس پلاؤ کو بنانا ہے اگر کسی کو پلاؤ بنانا بھی نہیں آتا تو اس کے لیے بتا دیتے ہیں۔ پیاز براؤن کریں، سبز مرچیں ، ٹماٹر ، نمبر وغیرہ یعنی مصالحہ تیار کریں، گرم مصالحہ پا کے نالے چمچ کھڑکا کے۔ جب مصالحہ تیار ہو جائے تو اس میں مرغی کی جگہ دن کے بچے ہوئے کوفتے :p یا پھر سپیشل کوفتے بنائیں اور اس میں ڈال دیں
جب پلاؤ تیار ہو جائے تو اس کے بعد اپنے اپنے پیسے ڈال کر انڈے منگوائیں اور اوبال کر پلاؤمیں ڈال دیں:D اس طرح پلاؤ تیار ہو جائے گا اور جو پلاؤ بنت شبیر سینئیر نے بنایا تھا وہ تو اتنے مزے کا تھا کہ میں نے جب کھانا شروع کیا تو اس وقت ہی مجھے خیال آیا کہ کچھ لکھوں گا اس لیے اس کی تصویر بھی نا لی یہ رہی تصویر
DSC01708.JPG

باقی خوبصورتی کے لیے جو جو کچھ آپ ڈالنا چاہیں وہ آپ کی مرضی ہے:D
 
o_O آپنے کوفتوں کی یخنی کیسے نکالی تھی؟ پلاؤ کیلئے یخنی تو ضروری ہوتی ہے ناں!
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں یخنی نہیں ڈالی تھی کہ وہ تو پہلے کل کے بنے ہوئے تھے۔ اس میں یخنی کی جگہ مصالحے اور پانی ڈالا گیا تھا۔
 
یوسف-2

محفلین
کوفتہ پلاؤ؟
بھئی سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے کوفتہ سے بہت کوفت ہوتی ہے۔ کل ہی بیگم نے کوفتہ آلو کا سالن بنایا تھا۔ میری عادت ہے کہ جو کھانا پسند نہ بھی ہو، اسے بھی صبر شکر کرکے کھا لیتا ہوں۔ لہٰذا آلو شوربے کے ساتھ روٹی کھائی اور بیگم کی آنکھ بچا کر ایک کوفتہ چھوٹے بیٹے کی پلیٹ میں ڈال دیا۔ اُدھر بار بار دیکھ رہی تھیں کہ کوفتہ کھاتا ہون یا نہیں۔ مجبوراََ ایک کوفتہ (کوفت کے ساتھ) کھانا پڑا ورنہ ۔۔۔ اب یہ کوفتہ والا پلاؤ دیکھ کر تو ۔۔۔ چلیں پلاؤ تو کھا ہی لوں گا اور کوفتہ ایک شمشاد بھائی کی پلیٹ میں اور ایک نیلم سسٹر کی پلیٹ میں ڈال دون گا۔:) اور انہوں نے ”موقع“ دیا تو ان کی پلیٹ سے ایک ایک انڈاغائب کردوں گا :p
 
بنت شبیر

محفلین
اس میں یخنی نہیں ڈالی تھی کہ وہ تو پہلے کل کے بنے ہوئے تھے۔ اس میں یخنی کی جگہ مصالحے اور پانی ڈالا گیا تھا۔
کوفتے بچے ہوئے نہیں تھے سپیشل آپی نے انڈہ کوفتہ پلاؤ بنایا تھا۔ یہ تو بھائی نے مذاق کیا ہے۔ ہماری فیملی ماشاءاللہ اتنی بڑی ہے کہ جتنے بھی کوفتے بتے ہیں بچتے نہیں ہیں
 
علی خان

محفلین
بھائی اگر کبھی پنڈی آنا ہوا۔ تو کم از کم اس سپیشل ڈش کو کھانے کے لئے ضرور حاضر ہونگا۔ انشاء اللہ
 
عسکری

معطل
ایسی امیرانہ ڈشوں کا نام لے کر ہماری غربت کے تار نا چھیڑے کوئی کوفتے اور پلاؤ ساتھ میں انڈے :oops:
 
علی خان

محفلین
عسکری بھائی اگر آپ کا دل کریں۔ تو آپ بھی میرے ساتھ پنڈی چلیں

چلیں چلیں پنڈی چلیں۔ ایک عظیم کاروان کا کوفتے پلاؤ و انڈے کے ہرپ پروگرام میں شرکت کرکے ثواب حاصل کریں۔:mrgreen:
 
Top