انڈہ اور کوفتہ پلاؤ

عمراعظم

محفلین
دوسرے مصرے کو یوں کر لیں

ہم غریبوں کی کھچڑی کا اڑایا ہے مذاق
شمشاد بھائی مجھے تو کچھڑی بنانی بھی نہیں آتی۔ غریب الوطنی کا بینر اسی لئے لگایا تھا کہ شاید کسی کو ترس آ جائے اور ہمیں بھی کوفتہ پلاؤ نصیب ہو جائے۔ گویا۔۔۔ یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ کوفتہ پلاؤ ہوتا۔
 

x boy

محفلین
زبردست
کوفتہ پلاؤ، مٹن پلاؤ، افغانی پلاؤ سبھی مزیدار ہوتےہیں
فاروق بھائی کو کوفتے کی یخنی نکالنی نہیں آتی کوئی سکھادے
کوفتوں کو سالن کی طرح پکاکر اس میں چاول ڈال دیں تیار۔
 

عندلیب

محفلین
کل رات میں نے پلاؤ کھایا۔ بہت مزے کا تھا اتنے مزے کا تھا کہ میں اس کے بارے میں لکھنے پر مجبور ہوگیا۔ یو تو کہا جا رہا ہے کہ اس پلاؤ میں سب کا حصہ ہے۔ یعنی بھابھی کہتی ہیں کہ کوفتے میں نے بنائے تھے، بیگم کہتی ہے کہ چمچہ میں نے گمایا تھا اور اس طرح ایک دفعہ چمچہ تو میں نے بھی گمایا تھا:p تھوڑا سا نام میرا بھی آتا ہے۔ بنت شبیر جونئیر (یعنی محفل کی رکن) نے کہا تھا کہ مزے کا بنا ہے اس لیے میر احصہ بھی ہے۔
لیکن اس پلاؤ کو بنانے والی ہماری پیاری بہن بنت شبیر سینئیر ہے جو محفل کی رکن تو نہیں ہے لیکن محفل کے بارے میں جو گفتگو ہوتی ہے ہم اس کو بھی شامل رکھتے ہیں۔ اصل میں وہ گھر کے کام کاچ پر بہت مصروف ہوتی ہے جس کی وجہ سے محفل پر وقت نہیں دے سکتی۔ خیر پلاؤ کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
ترکیب
ترکیب وہی ہے جا عام پلاؤ بنانے کے لیے ہوتی ہے یعنی مرغ پلاؤ بانانے کا طریقے سے ہی اس پلاؤ کو بنانا ہے اگر کسی کو پلاؤ بنانا بھی نہیں آتا تو اس کے لیے بتا دیتے ہیں۔ پیاز براؤن کریں، سبز مرچیں ، ٹماٹر ، نمبر وغیرہ یعنی مصالحہ تیار کریں، گرم مصالحہ پا کے نالے چمچ کھڑکا کے۔ جب مصالحہ تیار ہو جائے تو اس میں مرغی کی جگہ دن کے بچے ہوئے کوفتے :p یا پھر سپیشل کوفتے بنائیں اور اس میں ڈال دیں
جب پلاؤ تیار ہو جائے تو اس کے بعد اپنے اپنے پیسے ڈال کر انڈے منگوائیں اور اوبال کر پلاؤمیں ڈال دیں:D اس طرح پلاؤ تیار ہو جائے گا اور جو پلاؤ بنت شبیر سینئیر نے بنایا تھا وہ تو اتنے مزے کا تھا کہ میں نے جب کھانا شروع کیا تو اس وقت ہی مجھے خیال آیا کہ کچھ لکھوں گا اس لیے اس کی تصویر بھی نا لی یہ رہی تصویر
DSC01708.JPG

باقی خوبصورتی کے لیے جو جو کچھ آپ ڈالنا چاہیں وہ آپ کی مرضی ہے:D
میں بھی آزماء کر دیکھتی ہوں بھائی۔:)
 
Top