یہ تو مجھے ہمیشہ محسوس ہوا ہے کہ پاکستانی حضرات عموماً تضحیک کے ساتھ بھارت کہتے ہیں۔
یہ محض آپکا تاثر ہے جبکہ میرا ماننا ہے کہ ہر مقام کو اسکے قدیم ترین یعنی اصل نام سے ہی پکارنا چاہئے۔ سنسکرت جو کہ اس خطے کی قدیم ترین زبان ہے میں اس علاقہ کو بھارت کہا گیا اسلئے یہی نام درست ہے۔ بھارت کا اردو دان طبقہ اسے ہندوستان یا الہند کہتا ہے جو کہ غلط بھی نہیں البتہ تاریخی اعتبار سے ہندوستان کی اصطلاح ہمیشہ ہی سے بھارت کے شمال مغربی علاقوں کیلئے استعمال ہوتی رہی ہے۔ مغلیہ دور میں بھارت کے صرف وہ علاقے جو اسکے زیر تسلط تھے کو ہندوستان کہا جاتا تھا۔ باقی علاقوں کیلئے مختلف نام تھے۔اسی طرح ہندی یا اردو زبان بھارت کےشمال اور مغربی علاقوں سے منسلک ہونے کی وجہ سے ہندوستانی زبان کہلائی:
اسی حساب سے دنیا کے دیگر ممالک کا موازنہ کرلیں:
- دنیا بھر کے تمام یہودی پچھلے 4000 سال سے اپنے آبائی ملک کو عبرانی زبان میں Eretz Israel یعنی ارض اسرائیل کہہ رہے ہیں۔ جبکہ رومی تسلط کے بعد سے اس علاقہ کو غیر یہود اقوام میں فلسطین کا نام دیا جاتا رہا ہے۔ 1948 میں ملک اسرائیل کی حیات ثانیہ کے بعد اسے اسکے اصل نام کیساتھ پکارا جانے لگا، البتہ عرب اور اکثر مسلمان ممالک آج تک اس ملک کے وجود ہی سے انکاری ہیں۔ جبکہ خود قرآن پاک میں اس علاقہ کے قدیم ترین لوگوں کو بنی اسرائیل کے نام سے پکارا گیا۔ یعنی اسرائیل کے فرزند، باسی وغیرہ۔ یوں ہندوستان کی طرح فلسطین کی اصطلاح بھی دیگر اقوام کی ایجاد ہے جبکہ اس خطے کا اصل نام ارض اسرائیل ہی ہے۔
- Deutschland کو انگریزی میں Germanyکہا جاتا ہے۔یہ لاطینی لفظ جرمانیہ سے لیا گیا جو کہ زمانہ قدیم سے اس خطے کے لوگوں کیلئے مستعمل ہے۔
- Norge کو انگریزی میں Norwayکہتے ہیں جو کہ قدیم نارویجن زبان نارس کی اصطلاح norðrvegr سے لیا گیا۔ یعنی شمال تک جانے کا راستہ۔ یہ اصطلاح تاریخی طور پر ناروے کے ساحلوں کیلئے مستعمل تھی جن میں سے گزر کر لوگ قطب شمالی سے منسلک علاقوں تک کا سفر کیا کرتے تھے۔ جبکہ علاقائی طور پر یہاں کے مقامی اپنے آپکو Nordmenn یعنی شمالی لوگ کہتے ہیں۔ اور اپنے ملک کو norðmannaland مطلب شمالی لوگوں کا وطن۔ لیکن چونکہ اقوام عالم میں ناروے ہی مشہور ہے تو اسکی قریب ترین نارویجن اصطلاح Norge اس ملک کا سرکاری نام بن گئی ہے۔
ہالینڈ کوئی الگ ملک نہیں بلکہ ملک نیدرلینڈ کے شمال اور مغربی علاقوں کو تاریخی طور پر ہالینڈ کہا جاتا تھا:
یوں اقوام عالم میں یہ اصطلاح پورے ملک کیلئے استعمال ہونے لگی۔ بالکل ویسے ہی جیسے بھارت کے شمال مغربی علاقوں کو دریائے سندھ کے نام پر ’’ہند‘‘ یا ’’الہند‘‘ کہنے کی وجہ سے پورے ملک کا نام اقوام عالم میں انڈیا کے نام سے مشہور ہو گیا ہے۔ جبکہ اس خطے کا قدیم ترین اور اصل نام بھارت ہی ہے۔