انڈین میڈیا نے متحدہ کے رکن منظر امام کو حیدرآباد دھماکوں میں ملوث قرار دے دیا

حسان خان

لائبریرین
"جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے۔"

اس پر کیا کہیں گے کاشفی بھائی؟

آپ اس نعرے کی بات کر رہے ہیں، ارے ہم نے تو الطاف بھائی کو کراچی کی دیواروں پر حیدرِ کرّار کا لقب عطا ہوتے دیکھا ہے۔ ایسا حیدرِ کرّار جو ۱۹۹۶ سے مفرور ہے۔
 
"جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے۔"

اس پر کیا کہیں گے کاشفی بھائی؟
شمشاد بھائی!!!! آپ کی بات کا جواب اس تصویر میں ہے، اب اس تصویر کو دیکھ کر کاشفی صاحب کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ یہ کون سی جگہ ہے اور یہاں ایسی حرکت کی جرات کون کر سکتا ہے۔
189429_509267485755818_1025094963_n.jpg
 

باباجی

محفلین
گندے لوٹے تو کہیں بھی جا سکتے ہیں۔
صاف لوگ ہمیشہ حق کی بات کرتے ہیں اور حق کا ساتھ دیتے ہیں۔۔۔ لوٹوں کی طرح ہر طرح نہیں گھومتے۔۔
منافقت وہ لوگ کرتے ہیں جو مہاجر ہونے کا ڈھونگ رچاتے ہیں اور معصوم لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں۔۔اور ساتھ ساتھ ہمدری مہاجر دشمنوں یعنی نواز شریف والوں سے رکھتے ہیں۔۔
مہاجر شہید ہوا تو صحیح ہوا۔۔۔ کیونکہ وہ مہاجر ہے۔اس کو اور مارو۔۔۔ اور مارنے والا اور الزام لگانے والا حق پر ہے کیونکہ وہ مہاجر نہیں ہے۔۔۔ اس طرح سوچیں ملک کو بیڑا پار کریں گی۔۔۔
میرے بھائی یہاں آپ کی ذات مشکوک ہورہی ہے
منافقت وہ لوگ کرتے ہیں جو مہاجر ہونے کا ڈھونگ رچاتے ہیں اور معصوم لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں
ہو سکتا ہے آپ ان میں شامل ہوں
 

کاشفی

محفلین
اس کا کیا مطلب ہے؟ یعنی جو الطاف کے جوتے چاٹتا ہو وہ ہی آپ کی عالی ترین مہاجر قوم کا جز ہے ورنہ باقی سارے مہاجر دوغلے منافق ہیں جو صرف مہاجر ہونے کا ڈھونگ رچاتے ہیں؟
بات کا غلط مطلب نکالنے پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا آپ کو۔۔آپ کی جو مرضی سمجھیں۔۔
یہاں الطاف حسین کا ساتھ دینے کی بات ہی نہیں ہورہی تھی اور نہ ہورہی ہے۔۔بات ہورہی تھی۔۔انڈین میڈیا کی غلط رپورٹ کے بارے میں۔۔
جس کو لوگوں نے ایم کیو ایم والوں کی ایک چال قرار دیا۔۔۔ یعنی کچھ بھی ہو ایم کیو ایم ہی غلط ہے۔۔ یہ صحیح انصاف ہے۔۔
اور یہ سب باتیں کرنے والے وہی ہوتے ہیں جو اکثر مہاجر نہیں ہوتے ہیں۔۔اور جو مہاجر ہونے کا کہتے ہیں وہ بھی اپنی دوستی یاری کی بنا پر کہ کہیں ان کا غیرمہاجر دوست برا نہ مان جائے ایم کیو ایم اور مہاجروں کو ہی غلط کہتے ہیں۔۔تو اس کا مقصد یہی نکالا جائے گا کہ وہ مہاجر ہونے کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔۔۔
انصاف اور اصول کی بات یہی ہے کہ وہ حق کہیں۔۔جو حق ہے۔۔جھوٹ کو حق نہ کہیں۔۔
اگر الطاف حسین غلط ہے تو اس کو اس کی سزا ملے گی۔۔۔کبھی نہ کبھی تو ملے گی۔۔کیونکہ اللہ رب العزت بہترین انصاف کرنے والا ہے ۔ لیکن ہماری دعا ہے کہ اللہ رب العزت الطاف حسین کو صحنت و تندرستی عطافرما کر ایمان کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔اور اسے ہر میدان میں کامیاب و کامران کرے۔۔آمین۔۔اور اگر اس سے کوئی چوک ہوگئی ہے تو اس کو معاف فرمائے۔۔اور اس کو اس کے نیک مقاصد میں کامیاب و کامران کرے۔۔آمین
لیکن وہ لوگ جو کہ مہاجروں سے بغض اور تعصب رکھتے ہیں اور مہاجر ہونے کا ڈھونگ بھی رچاتے ہیں وہ یہ نہیں کہتے کہ کیا وجہ ہے کہ لوگ کراچی والوں کے قتل پر خوشیاں مناتے ہیں۔۔اگر ان کو انڈیا میں بم دھماکوں میں ملوث قرار دیا جاتا ہے تو بھی خوش ہوتے ہیں۔۔ تو یہاں بات آجاتی ہے منافقت اور دوغلے پن کی۔۔۔
جس معاشرے میں انصاف نہ ہو وہ معاشرہ اور وہ مملکت تباہ و برباد ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔
 

حسان خان

لائبریرین
اور جو مہاجر ہونے کا کہتے ہیں وہ بھی اپنی دوستی یاری کی بنا پر کہ کہیں ان کا غیرمہاجر دوست برا نہ مان جائے ایم کیو ایم اور مہاجروں کو ہی غلط کہتے ہیں۔۔تو اس کا مقصد یہی نکالا جائے گا کہ وہ مہاجر ہونے کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔۔۔

باہمی مکالمے کا ایک اصول یہ ہوتا ہے کہ مخالف کی رائے کو بدنیتی پر محمول کر کے اُس پر ڈھونگ کا طعنہ نہ لگایا جائے۔ ہم نے بھی آپ کی رائے سے ہی اختلاف کیا ہے، خدانخواستہ یہ نہیں کہا کہ آپ کسی بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے بھارتی ایجنٹ ہیں یا صرف انتشار پھیلانے کے لیے یہ باتیں کر رہے ہیں۔ ہمیں کامل یقین ہے کہ یہ سب آپ کی مخلصانہ آراء ہیں جنہیں آپ اپنے نزدیک درست سمجھتے ہیں۔ لہذا آپ بھی دوسروں کی نیتوں کے متعلق ایسے حکم لگانا چھوڑ دیجیے اور اس کا فیصلہ بھی رہنے دیجیے کہ کون اصلی مہاجر ہے اور کون نہیں۔ لوگوں کے پاس اتنا فالتو ٹائم نہیں ہے کہ وہ اردو محفل پر آ کر مہاجر ہونے کا ڈھونگ رچائیں گے۔ دنیا میں دیگر بہت سے اہم کام ہیں۔
 

باباجی

محفلین
حسان خان بھائی یہ کاشفی بھائی کسی سے مکالمہ نہیں کر رہے ہیں
اور بے سر و پا باتیں کر رہے ہیں
محفل پر آکر مہاجر اور غیر مہاجر کا شوشہ چھوڑا انہوں نے
یہا ں تنقید تو سہنی پڑے گی اور مناسب الفاظ میں تنقید کا جواب بھی دینا چاہیئے
 

کاشفی

محفلین
"جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے۔"

اس پر کیا کہیں گے کاشفی بھائی؟

جس نے پاکستان سے غداری کی کیا ہم لوگ اس کو پھولوں کے ہار پہنائیں گے یا سولی پر چڑھاہیں گے؟ الطاف حسین نے کبھی بھی پاکستان سے غداری کی بات نہیں کی اور صرف پاکستان کی بقا کی بات کی ہے۔۔الطاف حسین سے غداری کا مطلب ہے پاکستان سے غداری اور پاکستان سے غداری کرنے والے کا کیا حال کرنا چاہیئے وہ سب کو معلوم ہونا چاہیئے۔۔۔

اب آپ لوگوں کے ذہن میں ایک وڈیو آئے گی جس میں الطاف حسین نے یہ کہا کہ برصغیر کی تقسیم ایک غلط عمل تھا۔۔۔تو آپ لوگوں سے گزارش ہے تعصب کی عینک اُتار کر اس وڈیو کو مکمل دیکھیں اور فیصلہ کر لیں کہ بات کیا کہی گئی ہے۔۔۔
 

باباجی

محفلین
دوسری بات اس دھاگے کے حوالے سے
تو یار انڈیا والوں نے اپنی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رُخ خان تک کو نہیں چھوڑا اس پر شک کر لیا تو ہم کس کھیت کی مولی ہیں
یہ اگر کوئی ہندو کسی مسلمان سے ہنس کے ہاتھ ملا لے تو اسے بھی شک کی نگاہ سے دیکھنے لگتے ہیں
 

کاشفی

محفلین
میرے بھائی یہاں آپ کی ذات مشکوک ہورہی ہے
منافقت وہ لوگ کرتے ہیں جو مہاجر ہونے کا ڈھونگ رچاتے ہیں اور معصوم لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں
ہو سکتا ہے آپ ان میں شامل ہوں
جناب ہم تو ہمیشہ ہی سے مشکوک ہیں۔۔اور ہمیشہ مشکوک ہی رہیں گے۔۔ جو ملک توڑنے اور ملک توڑنے کا کام کرتے ہیں وہی محبِ وطن ہوتے ہیں۔۔۔:)
 

باباجی

محفلین
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
میں اب اس دھاگے پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا
کاشفی بھائی نے بھی ٹائم ضائع کروانے کے لیئے یہ دھاگہ کھولا :cool:
 

کاشفی

محفلین
باہمی مکالمے کا ایک اصول یہ ہوتا ہے کہ مخالف کی رائے کو بدنیتی پر محمول کر کے اُس پر ڈھونگ کا طعنہ نہ لگایا جاتا۔ ہم نے بھی آپ کی رائے سے ہی اختلاف کیا ہے، خدانخواستہ یہ نہیں کہا کہ آپ کسی بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے بھارتی ایجنٹ ہیں یا صرف انتشار پھیلانے کے لیے یہ باتیں کر رہے ہیں۔ ہمیں کامل یقین ہے کہ یہ سب آپ کی مخلصانہ آراء ہیں جنہیں آپ اپنے نزدیک درست سمجھتے ہیں۔ لہذا آپ بھی دوسروں کی نیتوں کے متعلق ایسے حکم لگانا چھوڑ دیجیے اور اس کا فیصلہ بھی رہنے دیجیے کہ کون اصلی مہاجر ہے اور کون نہیں۔ لوگوں کے پاس اتنا فالتو ٹائم نہیں ہے کہ وہ اردو محفل پر آ کر مہاجر ہونے کا ڈھونگ رچائیں گے۔ دنیا میں دیگر بہت سے اہم کام ہیں۔
جناب یہاں تو یہی ہورہا ہے۔۔۔بات ہورہی تھی انڈین میڈیا کے رپورٹ کی۔۔اور تعصب پسند لوگ اس کو بھی ایم کیو ایم کی چال قرار دینے لگے۔۔۔ تو اس سے اندازہ ہونا چاہیئے کہ کون کس کے بارے میں پہلے سے ہی رائے قائم کرلیتا ہے۔۔
یہاں مکالمے کوئی کرتا ہی نہیں وہی گھسی پٹی باتیں شروع کردیتے ہیں کہ ایم کیو ایم یہ ایم کیو ایم وہ۔۔کراچی یہ کراچی وہ۔۔۔واٹ از دز۔۔۔
باقی میرے پاس بھی فالتو ٹائم نہیں کہ میں یہاں مہاجروں کے قتل عام میں ملوث لوگوں سے ہمدردی کرتا پھروں۔۔
واقعی دنیا میں بہت سے کام ہیں۔۔خوش رہیئے۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
میں اب اس دھاگے پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا
کاشفی بھائی نے بھی ٹائم ضائع کروانے کے لیئے یہ دھاگہ کھولا :cool:
میرے پاس بھی فالتو ٹائم نہیں۔۔ابھی تھوڑا فری ہوا تھا آدھے گھنٹے کے لیئے تو سوچا کچھ لکھوں۔۔:) اور لکھ دیا۔۔
پلیز نوٹ کہ میں سیاسی بندہ نہیں ہوں۔۔وہی لکھتا ہوں جو صحیح سمجھتا ہوں۔۔ اوکے۔۔ شاعری سے زیادہ لگاؤ ہے۔۔
خوش رہیئے۔۔۔
 
بالکل ٹھیک کہا لوٹے ہر دور میں حکومتی ٹولے کا ساتھ دینے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ حق والے حق کا ساتھ۔
وہ لوٹوں کی طرح نہیں گھومتے کہ کبھی پنجابی آمر صدر کی بغلوں میں سے جھانکتے رہیں اور کبھی دشمن قرار دی گئی پارٹی کی بانہوں میں کلکاریاں۔
اب اس میں متفق نہ ہونے والی کون سی بات تھی، میں نے تو آپ کی بات کی تائید کی تھی کاشفی اور ساتھ ہی ساتھ تھوڑی اور تفصیل بھی بتا دی لوٹے کے خصوصیات کو لے کر۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور کیا جب دیکھا کہ ادھر فائدہ ہے تو حکومتی پارٹی کے ساتھ ہو گئے جب دیکھا کہ اُدھر فائدہ ہے تو ناطہ توڑ لیا۔ ہاہاہاہا

چلو بھئی کاشفی بھائی لگاؤ کراس۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب اس میں متفق نہ ہونے والی کون سی بات تھی، میں نے تو آپ کی بات کی تائید کی تھی کاشفی اور ساتھ ہی ساتھ تھوڑی اور تفصیل بھی بتا دی لوٹے کے خصوصیات کو لے کر۔
گو کہ آپ نے کسی پارٹی کا نام نہیں لیا۔ لیکن چور کی داڑھی میں تنکا ہوتا ہے ناں۔ اس لیے آپ کو کراس ملا۔

چلو بھئی کاشفی بھائی لگاؤ ایک اور کراس۔ ہاہاہاہا
 
گو کہ آپ نے کسی پارٹی کا نام نہیں لیا۔ لیکن چور کی داڑھی میں تنکا ہوتا ہے ناں۔ اس لیے آپ کو کراس ملا۔

چلو بھئی کاشفی بھائی لگاؤ ایک اور کراس۔ ہاہاہاہا
بڑی دیر بعد محفل پہ ہنسنے کا موقع ملا شمشاد بھائی۔

کاشفی ایک اور کراس۔
 

حسان خان

لائبریرین
جناب یہاں تو یہی ہورہا ہے۔۔۔ بات ہورہی تھی انڈین میڈیا کے رپورٹ کی۔۔اور تعصب پسند لوگ اس کو بھی ایم کیو ایم کی چال قرار دینے لگے۔۔۔ تو اس سے اندازہ ہونا چاہیئے کہ کون کس کے بارے میں پہلے سے ہی رائے قائم کرلیتا ہے۔۔
یہاں مکالمے کوئی کرتا ہی نہیں وہی گھسی پٹی باتیں شروع کردیتے ہیں کہ ایم کیو ایم یہ ایم کیو ایم وہ۔۔کراچی یہ کراچی وہ۔۔۔ واٹ از دز۔۔۔
ارے تو برادر، آپ بھی تو الطافی ٹولے پر تنقید ہونے پر فوراً مہاجر کارڈ کھیلنے لگ جاتے ہیں۔ عبدالرؤف اعوان صاحب نے متحدہ کی مبینہ جعل سازی پر کوئی تصویر شیئر کی تو آپ کا فوراً اس قسم کا روایتی جواب آیا۔
چونکہ بات مہاجروں کی ہوئی ہے۔۔اس لیئے مہاجر دشمن پھر سے متحرک ہوگئے ہیں

کیا کسی پر یوں مہاجر دشمن ہونے کا الزام لگانا اور ہر جگہ مہاجر دشمنی دیکھنا مناسب ہے؟ اور متحدہ پر کسی قسم کی تنقید مہاجروں سے دشمنی کے مترادف کب سے ہو گئی؟ اگر میں سپاہِ صحابہ پر لعنت بھیجتا ہوں تو کیا میں خدانخواستہ پاکستان کے سنی عوام سے بغض رکھتا ہوں؟ عجیب منطق ہے۔ ذرا اپنے اس رویے پر ٹھنڈے دل سے غور کیجئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسری بات اس دھاگے کے حوالے سے
تو یار انڈیا والوں نے اپنی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رُخ خان تک کو نہیں چھوڑا اس پر شک کر لیا تو ہم کس کھیت کی مولی ہیں
یہ اگر کوئی ہندو کسی مسلمان سے ہنس کے ہاتھ ملا لے تو اسے بھی شک کی نگاہ سے دیکھنے لگتے ہیں
یہ اوپر مراسلہ نمبر 48 ہے۔
کوئی بھی رکن اپنی ایمانداری سے بتاے کہ اس مراسلے پر کراس دینے کی کیا تُک بنتی ہے؟
 
Top