راہبر نے کہا:
شکر خدا کا کہ فائل کھل گئی ورنہ تو محب بھائی نے یہ کہہ کر ڈرا دیا تھا کہ ان کے پاس اندراجات نظر نہیں آرہے ہیں۔
بہرحال! اگر یہ کام ایکسل پر کرنا ہے تو بتادیں! وہیں پر کرلوں۔ ان شاء اللہ آج سے حرف “ایس“ پر کام شروع کردوں گا۔
اور شاکر بھائی! میں نے جس لغت سے یہ اتارا، وہ نو سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، کتابستان پبلی کیشنز کی شائع شدہ ہے، بشیر اے۔قریشی کی مرتب کردہ۔ اس کے آغاز میں لکھا گیا ہے کہ اس میں ساٹھ ہزار سے زائد الفاظ و محاورات وغیرہ کا اندراج ہے۔ اگر یہ تفصیل آپ کو مطمئن کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ مجھ ناچیز راہبر کی راہنمائی کا فریضہ آپ انجام دیجئے کہ کس لغت کا استعمال زیادہ مناسب رہے گا۔
یہ تو بہت اچھا ہوا اور عمار کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ذپ فائل میں مسئلہ آجاتا ہے یا ڈاؤن لوڈ کرتے وقت کوئی مسئلہ ہو جاتا ہے۔ اب آپ کا کام عمدہ رفتار سے جاری ہے اور اس سے سب کو حوصلہ مل رہا ہے۔ جیسے الف نظامی نے کہا کہ آپ اپنی مرضی کے فارمیٹمیں کام کریں ، ایکسس سے ایکسل اور ایکسل سے ایکسس میں کنورٹ کرنا مسئلہ نہیں ہے۔
الف نظامی، میرے خیال میں ایکسل میں دیکھنا زیادہ آسان اور اس پر فارمیٹنگ اور دیگر کام کرنا آسان ہوگا دوسرے لوگوں کے لیے اس لیے ہم دونوں فائلز بناتے جاتے ہیں۔ میں ایکسل کی فائل میں ڈیٹا کو اکھٹا کرتا جاتا ہوں اور آپ ایکسس میں کرتے جائیں۔
ماورا کی فائل کو میں نے ایکسل میں کنورٹ کر لیا ہے اور اب مزید دیکھتے ہیں کہ اور کون تیزی سے کام کرتا ہے۔ میرے بھی 300 الفاظ ہو گئے ہیں۔