انگریزی اردو لغت کو برقیانا

تو رپورٹ تو دو نہ ویسے شگفتہ نے کونسی سکین کرنی شروع کر دی ہے ۔ :)

جمال اعظم سے پوچھو تو کہ کتنی سکین ہو گئی ہے ۔

دو لغت ہو جائیں گی تو زیادہ آسانی رہے گی فکر نہ کرو۔
 
ماوراء

محفلین
ہاں۔ یہ بھی ٹھیک ہے کہ دو ہو جائیں گی تو کوئی مسئلہ نہیں۔
لیکن جمال نے شاید ابھی سکین کرنا شروع بھی نہیں کی۔ کافی دن سے میرا ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
 
ماوراء

محفلین
کوئی بات نہیں شگفتہ۔ جمال اعظم بھی جانے آجکل کہاں غائب ہیں۔

شکریہ محب۔ فائل مجھے مل گئی تھی۔۔۔لیکن۔۔۔۔ایک مسئلہ باقی ہے۔۔۔۔لیکن رہنے دو۔۔۔میں خود ہی اسے حل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔:rolleyes:
 
دوست

محفلین
سٹینڈرڈ‌ اردو انگریزی لغت کو سکین کرنے کا کام شروع ہوچکا ہے۔
بحکم جناب پراجیکٹ‌ناظم جناب محب‌علوی مدظلہ
اس سلسلے کی پہلی قسط اے اور بی کی شکل میں‌ دستیاب ہے۔ پاس ورڈ‌ ہے :: urduweb
قبول فرمائیے۔
نوازش ہوگی۔
 
ماوراء

محفلین
بحکم جناب پراجیکٹ‌ناظم جناب محب‌علوی مدظلہ
مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اس اندازِ مخاطب پر کیا کہوں۔:laugh:

سٹینڈرڈ‌ اردو انگریزی لغت کو سکین کرنے کا کام شروع ہوچکا ہے۔

اس سلسلے کی پہلی قسط اے اور بی کی شکل میں‌ دستیاب ہے۔ پاس ورڈ‌ ہے :: urduweb
قبول فرمائیے۔
نوازش ہوگی۔
زبردست، یہ تو بہت اچھا کیا دوست۔ :best:
 
فاتح

لائبریرین
دوست! کام تو بہت اچھا ہے لیکن اس سکین میں الفاظ آدھے کٹے ہوئے ہیں۔ شاید grayscale کا آپشن چننا پڑے سکین کرتے ہوئے۔

اور ماورا صاحبہ
مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اس اندازِ مخاطب پر کیا کہوں۔
آپ اسے جو بھی کہیں لیکن "اندازِ مخاطب" کی بجائے "اندازِ تخاطب" کہہ لیں۔:laugh:;)
 
دوست

محفلین
بات تو آپ کی ٹھیک ہے الفاظ‌ ٹھیک نظر نہیں‌ آرہے۔ تو پھر کیا کیا جائے۔ میرے حساب سے تو سکین ٹھیک ہوا ہے۔ کوئی اور طریقہ بھی ہے؟؟؟؟
کہیں یہ لغت پرانی ہونے کی وجہ سے نہ ہو۔ یہاں پر تو ٹھیک ہے لغت میں۔
لیکن اس نے لفظ کے ابہام کو بڑھا دیا ہے جو یہاں پر زیادہ نہیں۔۔۔۔۔:rolleyes:
 
آصف

محفلین
لغت کو سکین کرنے والا کام بہت عمدہ ہے۔ ممکن ہے الفاظ صاف نظر نہ آ نے کی وجہ کتابستان والوں کی پرنٹنگ ہو! میری یادداشت کے مطابق انکی لغات کی طباعت قابلِ رشک نہیں ہوتی۔
 
واہ! کام تو بہترین شروع کیا ہے آپ نے۔ لیکن اس کا کرنا کیا ہے؟ اے اور بی پر جو صاحب کام کررہے ہیں، یہ انہی کے لیے ہے نا؟
محب بھائی! آپ کچھ تفصیل لکھیں یہاں آکر۔۔۔
میں نے "s" کے 1300 سے زیادہ اندراجات کرلیے ہیں۔
 
دوست

محفلین
بھائی اس کے الفاظ نظر نہیں آتے کہیں کہیں سے اس کا کیا کیا جائے۔ میرا خیال ہے تھوڑا سا غور کرنے سے پتا چل جائے گا۔ ورنہ متعلقہ صفحے کا نمبر اور لفظ کا مقام بتا کر اصلی کاپی یعنی مجھ سے تصدیق کی جاسکتی ہے لفظ کے بارے میں۔ میرا نہیں خیال کہ معیار اس سے بڑھ سکے۔
راہبر بی تو میرے ذمے ہی تھا۔ اور یہ کب ہوگا مجھے بھی نہیں پتا۔ لیکن یہ سکین والا کام ہوجائے گا۔۔۔
 
دوست

محفلین
یار الفاظ زیادہ نہیں ہیں۔
وقت نہیں ہے بھائی۔
چھٹیاں ساری ادھر ادھر کے کاموں میں صرف ہوگئیں۔ اب مانو تو سرکھجانے کی بھی فرصت نہیں ہے دو تین ماہ۔ بس یہی مسئلہ تھا۔ سکینگ کونسا میں نے کرنی ہے۔ وہ تو چھوٹے بہن بھائیوں میں سے کوئی کردے گا جب میں یونیورسٹی چلاجاتا ہوں۔ اس لیے عرض کیاتھا۔ خیر سکیننگ تو چلے گی ہی۔
 
شمشاد

لائبریرین
سٹینڈرڈ‌ اردو انگریزی لغت کو سکین کرنے کا کام شروع ہوچکا ہے۔
بحکم جناب پراجیکٹ‌ناظم جناب محب‌علوی مدظلہ
اس سلسلے کی پہلی قسط اے اور بی کی شکل میں‌ دستیاب ہے۔ پاس ورڈ‌ ہے :: urduweb
قبول فرمائیے۔
نوازش ہوگی۔

چلیے بات آگے تو بڑھی۔
 
سٹینڈرڈ‌ اردو انگریزی لغت کو سکین کرنے کا کام شروع ہوچکا ہے۔
بحکم جناب پراجیکٹ‌ناظم جناب محب‌علوی مدظلہ
اس سلسلے کی پہلی قسط اے اور بی کی شکل میں‌ دستیاب ہے۔ پاس ورڈ‌ ہے :: urduweb
قبول فرمائیے۔
نوازش ہوگی۔

شاکر چونکہ اس وقت محفل پر ایک اور مابدولت موجود ہیں اس لیے شاہی خزانے سے تمہیں انعام کرام کے لیے انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ دو بادشاہوں میں خزانہ حرام۔

ابھی تمہاری فائلز چیک کرتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ تم نے کارگزاری کیسی دکھائی ہے ، دیکھنے کے بعد ہی سزا یا انعام کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
 
بات تو آپ کی ٹھیک ہے الفاظ‌ ٹھیک نظر نہیں‌ آرہے۔ تو پھر کیا کیا جائے۔ میرے حساب سے تو سکین ٹھیک ہوا ہے۔ کوئی اور طریقہ بھی ہے؟؟؟؟
کہیں یہ لغت پرانی ہونے کی وجہ سے نہ ہو۔ یہاں پر تو ٹھیک ہے لغت میں۔
لیکن اس نے لفظ کے ابہام کو بڑھا دیا ہے جو یہاں پر زیادہ نہیں۔۔۔۔۔:rolleyes:

بھائی صاحب کیا لغت کے بہانے لوگوں کو اندھا کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا ہے ;) ایسی چشم توڑ سکیننگ کرکے۔

سکین کے لیے ذرا مختلف آپشنز کو دیکھو اور فاتح کے مشورے کو بھی خاطر میں لاؤ بھائی۔

فائل کا سائز دوگنا ہونے کی وجہ پر بھی غور کرلیں ( ویری پی ڈی ایف نامی سافٹ وئیر نے اپنی اشتہاری مہم چلا چلا کر فائل کا حشر نشر کر دیا ہے (
 
Top