انگریزی اردو لغت کو برقیانا

لغت کو سکین کرنے والا کام بہت عمدہ ہے۔ ممکن ہے الفاظ صاف نظر نہ آ نے کی وجہ کتابستان والوں کی پرنٹنگ ہو! میری یادداشت کے مطابق انکی لغات کی طباعت قابلِ رشک نہیں ہوتی۔

آصف کام تو عمدہ ہے مگر سکین ہو کر عمدہ کام ابھی تک ہو نہیں پایا ویسے کچھ احباب لگے تو ہوئے ہیں۔ :)
 
یار الفاظ زیادہ نہیں ہیں۔
وقت نہیں ہے بھائی۔
چھٹیاں ساری ادھر ادھر کے کاموں میں صرف ہوگئیں۔ اب مانو تو سرکھجانے کی بھی فرصت نہیں ہے دو تین ماہ۔ بس یہی مسئلہ تھا۔ سکینگ کونسا میں نے کرنی ہے۔ وہ تو چھوٹے بہن بھائیوں میں سے کوئی کردے گا جب میں یونیورسٹی چلاجاتا ہوں۔ اس لیے عرض کیاتھا۔ خیر سکیننگ تو چلے گی ہی۔

شاکر بی کے الفاظ جتنے اب تک لکھ چکے ہو وہ بھجوا دو تاکہ یہ کام کسی اور کے ذمہ لگایا جا سکے ۔ تم ذرا حساب لگاؤ کہ سکین کس طرح صاھ ستھرے طریقے سے کیا جا سکتا ہے :)
 
میں نے حرف ""s" کے 1360 اندراجات کرلیے ہیں۔
اور محب بھائی جان! باقی لوگوں کا بھی کچھ پتا ہے؟؟؟ حنا فیصل غائب ہیں کافی عرصہ سے۔۔۔ اور باقی۔۔۔۔۔۔۔ کیا سب کو باری باری ذ۔پ کرکے معلوم کی جائے لغت پر کام کی صورتحال؟
 
500 A نظ۔۔۔۔۔۔امی
300 B شاکر
600 C محب
197 D م۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوراء
965 E ع۔۔۔۔۔۔۔۔۔م۔۔۔۔۔ار
1000 F ش۔۔۔۔مش۔۔۔۔۔۔۔اد
729 G ش۔۔۔۔مش۔۔۔۔۔۔۔اد
H حن۔۔۔۔ا
1518 I ش۔۔۔۔مش۔۔۔۔۔۔۔اد
138 K اج۔۔۔۔۔۔ن۔۔۔۔۔۔۔بی
622 L ش۔۔۔۔مش۔۔۔۔۔۔۔اد
1359 M شمشاد
N شگفتہ
658 O شمشاد
2080 P شمشاد
70 Q اج۔۔۔۔۔۔ن۔۔۔۔۔۔۔بی
1355 R ش۔۔۔۔مش۔۔۔۔۔۔۔اد
1300 S ع۔۔۔۔۔۔۔۔۔م۔۔۔۔۔ار
906 T ام۔۔۔۔۔۔ن
U
V 681 ف۔رحت
310 W ج۔۔۔۔۔۔۔۔ی۔۔۔۔۔۔ہ
X محب علوی
71 Y فرحت
91 Z پ۔۔۔۔۔۔اکست۔۔انی

کل ملا کر تقریبا 15500 الفاظ کا اندراج ہو چکا ہے جو کہ تمام ممبران کی لگن اور خلوص‌کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خصوصا شمشاد ، راہبر ، فرحت ، امن ایمان کا شکریہ ادا کروں گا کہ ان لوگوں نے 1000 سے زائد الفاظ کا اندراج انتہائی کم وقت میں کیا۔

ہمیشہ کی طرح شمشاد ہی اس ریس میں برق رفتاری سے اول آئے ہیں اور انشاءللہ آتے رہیں گے ۔ :)
 
دوست

محفلین
پاء جی یہ آپ سے کس نے کہا کہ بی کے تین سو ہوگئے تھے؟
یہ ت دو سو بھی نہ ہوں شاید۔۔:cool:
میں اس کو سکین کے لیے کسی اور آپشن کا استعمال کرتا ہوں۔ یا پھر اہومنی پیج جیسی کوئی چیز استعمال کرکے دیکھتا ہوں۔ اصل میں اس کام کے لیے Abbyfine Reader استعمال کیا ہے جو کہ ایک او سی آر ہے۔ او سی آر اچھا لیکن سکینر برا ہے۔ خیر دیکھتے ہیں۔۔۔۔
 
چودہ اگست کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نے ایک ہی نشست میں مزید دو، ڈھائی سو اندراجات کرلیے۔ اس طرح ابھی حرف "ایس" کے اندراجات ساڑھے پندرہ سو ہوگئے ہیں اور لغت کے 50 صفحات باقی ہیں۔
 
پاء جی یہ آپ سے کس نے کہا کہ بی کے تین سو ہوگئے تھے؟
یہ ت دو سو بھی نہ ہوں شاید۔۔:cool:
میں اس کو سکین کے لیے کسی اور آپشن کا استعمال کرتا ہوں۔ یا پھر اہومنی پیج جیسی کوئی چیز استعمال کرکے دیکھتا ہوں۔ اصل میں اس کام کے لیے Abbyfine Reader استعمال کیا ہے جو کہ ایک او سی آر ہے۔ او سی آر اچھا لیکن سکینر برا ہے۔ خیر دیکھتے ہیں۔۔۔۔

بھائی صاحب آپ اپنے دو سو تو بھیجیں نہ پھر میں ان کو کسی ماہر آدمی کے حوالے کرتا ہوں تاکہ کام کی رفتار بڑھ سکے اور آپ بتائیں کہ سکینر کی کیا حالت ہے کچھ بات بنی سکیننگ کی۔
 
مہوش علی

لائبریرین
انگلش اردو لغت ایک بہت اہم پراجیکٹ ہے۔
شروع میں کسی کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ یہ پراجیکٹ کیسے شروع کیا جائے۔

ابھی تک اس پراجیکٹ کے متعلق مکمل ورکنگ نہیں ہوئی ہے، بس اب دعا یہ ہے کہ اس سے اسکی موجودہ ترقی کو کوئی زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

\\\\\\\\\\\\\\\\

ڈیٹا اور اسکی اپلیکیشن

راجہ بھیا نے کہا تھا کہ ہم "ڈیٹا" بنا لیں، اور اسکے بعد وہ اسے ہر اپلیکشن کے لیے ڈھال لیں گے۔

تو صورتحال یہ ہے کہ ہمارے پاس "انگلش ٹو اردو" لغت کا ڈیٹا مکمل ہونے والا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ اس ڈاٹا کو استعمال کیسے کیا جائے؟؟؟

ابتک صرف پروگرام تھا کہ ایک مکمل سافٹویر لکھا جائے جو اس ڈاٹا کو استعمال کرے۔ یعنی جس میں سرچ کی سہولت ہے کہ جہاں ہم انگلش لفظ کو لکھ کر بٹن دبائیں اور ہمیں اسکا اردو ترجمہ مل جائے۔

لیکن اس کے علاوہ بھی اس ڈاٹا کو استعمال کرنے کے طریقے ہو سکتے ہیں اور میں انہی کچھ طریقوں پر آپ لوگوں کی رائے لینا چاہتی ہوں۔ (یاد رکھئے یہ صرف رائے ہے کیونکہ مجھے خود 100 فیصدی یقین نہیں ہے کہ یہ کام ہو سکتا ہے یا نہیں)۔

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

1۔ اس انگریزی ٹو اردو لغت کو کیا ہم اوپن آفس اور ایم ایس آفس کے Thesaurus میں استعمال کر سکتے ہیں؟

دیکھئیے ہوتا یہ ہے کہ اوپن آفس کے Thesaurus میں فی الحال کسی بھی انگریزی لفظ کا مطلب اور مترادف الفاظ صرف انگریزی میں آتے ہیں۔ تو اگر ہم اس لغت کو اس Thesaurus کے لیے استعمال کر سکیں تو کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔

2۔ کہیں پر میری نظر سے ایسے براؤزر پر پڑی تھی جہاں ہم کسی انگریزی کے لفظ پر کرسر کو لا کر "رائیٹ کلک" کرتے تھے تو اُس لفظ کے معنی یا مترادف الفاظ ظاہر ہو جاتے تھے۔ (میرے خیال میں فائر فاکس میں یہ کسی ایکسٹنشن کے مدد سے کیا گیا تھا۔
اگر ہمارے پاس ایسا براؤزر ہو جہاں انگلش کے ٹیکسٹ پر براؤزر لے جانے پر ہمیں فورا اسکے اردو معنی معلوم ہو سکیں تو یہ ایک انگلش ٹو اردو لغت کے استعمال کی طرف ایک اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
مجھے ذرا تفصیل سے ایک مثال کا ذکر کرنے دیں۔

دیکھئے، ہم انگریزی ٹیکسٹ کو سب سے زیادہ کسی براؤزر میں پڑھتے ہیں (ورڈ میں کم ہی انگلش ٹیکسٹ پڑھنے کا اتفاق ہوتا ہے)۔

چنانچہ یہ بہت مفید ہو گا اگر براؤزر میں کوئی انگلش ٹیکسٹ پرھتے وقت اگر کسی لفظ کا مطلب ہمیں نہیں پتا، تو ماؤز اس لفظ پر لے جانے سے ایک چھوٹی سے ونڈو پاپ اپ کرے جس میں اس لفظ کا مطلب اردو میں درج ہو۔

یہ چیز انگلش کے لیے اور جرمن اور دیگر کچھ زبانوں کے لیے ممکن ہے۔ مثال کے طور آپ http://www.answers.com/main/product_info.jsp لے سکتے ہیں۔ انہوں نے فائر فاکس، انٹرنیٹ ایکسپلورر اور دیگر براؤزر کے لیے ایسے ایڈ آن بنائے ہیں کہ کسی لفظ پر ماؤز لیجا کے کلک کیا جائے تو اس لفظ کا مطلب انگریزی زبان میں ہی فورا ظاہر ہو جاتا ہے (براہ مہربانی میری اس بات کو مزید سمجھنے کے لیے آنسرز ڈاٹ کام کے اس ایڈ آن کو استعمال کریں۔

تو راجہ بھیا، مکی اور دیگر ٹیکنیکل حضرات سے یہ سوال ہے کہ کیا وہ یہ اہلیت رکھتے ہیں کہ مختلف براؤزرز کے لیے ایسے ایڈ آن بنا سکیں جو اوپر بیان کردہ سہولت مہیا کر سکیں؟
 
دوست

محفلین
لیجیے جناب ایک بار پھر سے حاضر ہے۔ اس بار صرف اے کیا ہے سکین۔ اور اس میں 400 ضرب 400dpi کی ریزولوشن رکھی ہے۔ یعنی صرف اے کی فائلیں ہی 70 میگا بائٹ تک پہنچ گئی ہیں خشبو لگا کے اور جے پی جی فارمیٹ میں بھی۔
یہ رہا ربط
 
انگلش اردو لغت ایک بہت اہم پراجیکٹ ہے۔
شروع میں کسی کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ یہ پراجیکٹ کیسے شروع کیا جائے۔

ابھی تک اس پراجیکٹ کے متعلق مکمل ورکنگ نہیں ہوئی ہے، بس اب دعا یہ ہے کہ اس سے اسکی موجودہ ترقی کو کوئی زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

\\\\\\\\

ڈیٹا اور اسکی اپلیکیشن

راجہ بھیا نے کہا تھا کہ ہم "ڈیٹا" بنا لیں، اور اسکے بعد وہ اسے ہر اپلیکشن کے لیے ڈھال لیں گے۔

تو صورتحال یہ ہے کہ ہمارے پاس "انگلش ٹو اردو" لغت کا ڈیٹا مکمل ہونے والا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ اس ڈاٹا کو استعمال کیسے کیا جائے؟؟؟

ابتک صرف پروگرام تھا کہ ایک مکمل سافٹویر لکھا جائے جو اس ڈاٹا کو استعمال کرے۔ یعنی جس میں سرچ کی سہولت ہے کہ جہاں ہم انگلش لفظ کو لکھ کر بٹن دبائیں اور ہمیں اسکا اردو ترجمہ مل جائے۔

لیکن اس کے علاوہ بھی اس ڈاٹا کو استعمال کرنے کے طریقے ہو سکتے ہیں اور میں انہی کچھ طریقوں پر آپ لوگوں کی رائے لینا چاہتی ہوں۔ (یاد رکھئے یہ صرف رائے ہے کیونکہ مجھے خود 100 فیصدی یقین نہیں ہے کہ یہ کام ہو سکتا ہے یا نہیں)۔

\\\\\\\\\\

1۔ اس انگریزی ٹو اردو لغت کو کیا ہم اوپن آفس اور ایم ایس آفس کے Thesaurus میں استعمال کر سکتے ہیں؟

دیکھئیے ہوتا یہ ہے کہ اوپن آفس کے Thesaurus میں فی الحال کسی بھی انگریزی لفظ کا مطلب اور مترادف الفاظ صرف انگریزی میں آتے ہیں۔ تو اگر ہم اس لغت کو اس Thesaurus کے لیے استعمال کر سکیں تو کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔

2۔ کہیں پر میری نظر سے ایسے براؤزر پر پڑی تھی جہاں ہم کسی انگریزی کے لفظ پر کرسر کو لا کر "رائیٹ کلک" کرتے تھے تو اُس لفظ کے معنی یا مترادف الفاظ ظاہر ہو جاتے تھے۔ (میرے خیال میں فائر فاکس میں یہ کسی ایکسٹنشن کے مدد سے کیا گیا تھا۔
اگر ہمارے پاس ایسا براؤزر ہو جہاں انگلش کے ٹیکسٹ پر براؤزر لے جانے پر ہمیں فورا اسکے اردو معنی معلوم ہو سکیں تو یہ ایک انگلش ٹو اردو لغت کے استعمال کی طرف ایک اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔

مہوش ،
میں راجہ کے پیچھے تو پڑا ہوا ہوں مگر موصوف اردو گیم بنانے کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں اور ایک عدد ٹائپنگ ٹیوٹر پر سخت محنت کر رہے ہیں جبکہ میں نے اصرار پر گوہر قلم کا تعارف بھی پیش کیا ہے اور عمار ضیا نے ثلث فانٹ پر بھی کام کر لیا ہے۔ میں دوبارہ رابطہ کرتا ہوں اور اس دفعہ آڑے ہاتھوں لیتا ہوں کہ اطلاقیہ کہاں تک پہنچا ہے۔

اصل میں پراجیکٹ اب ایک جگہ آ کر ٹھہر گیا ہے یعنی اب سکیننگ کی اشد ضرورت ہے مزید الفاظ کی ۔ اس پر ایک تو دوست ہی کام کر رہے ہیں اور دوسرا میں نے رضوان اور شگفتہ سے بھی درخواست کی ہے ، امید ہے کہ وہ سکین جلدی کرکے بھیجیں گے اور یہ کام اور آگے بڑھنا شروع ہو جائے گا۔

ڈیٹا کے استعمال کی بات ہے جہاں تک تو یہ ایکسل فارمیٹ میں تو ہے ہی۔ ایکسل میں اگر آپ پوری ورک بک میں کہیں بھی کوئی لفظ بھی سرچ کریں اور آپشنز صحیح چیک کر لیں تو وہ مطلوبہ لفظ آپ کو ڈھونڈ دے گا۔ اس کے علاوہ سارٹ کرنے کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے جس کی مدد سے آپ ازسر نو بھی الفاظ کو ترتیب دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے سوچا ہے کہ ایکسس ڈیٹا بیس میں اس کی ایک سادہ سی ایپلیکیشن بنا لی جائے جو لفظ ٹائپ کرنے پر ڈھونڈ کر اس کا معنی فورا سامنے لے آئے۔

آپ کی باقی دو تجاویز پر دیکھتے ہیں کوئی اور کیا کہتا ہے
 
دوست

محفلین
پاء جی میری سکین کردہ تصاویر پر کوئی رائے دیجیے۔ یہ دس دس دس اور تیرہ تصاویر کی چار فائلیں ہیں۔ ان کا کیا کرنا ہے۔ کیا اب ٹھیک ہے؟
یا ریزولوشن اور بڑھاؤں؟
600 ڈاٹس پر انچ تک کی سہولت دیتا ہے میرا سکینر۔۔لیکن تصویر کا سائز بہت ہی بڑا ہوجائے گا۔ میرے خیال سے اب یہ ٹھیک ہونا چاہیے۔ ویسے اب فکر ناٹ سکینر گھر کا ہے;)
جو چاہیں گے سکین کیا ہوا ملے گا۔
وسلام
 
فائل ڈاؤن لوڈ پر لگائی ہوئی ہے امید ہے کہ اس دفعہ شفا ہو ہی جائے گی اور سرکار اپنے الفاظ بھیج دیں تاکہ کسی اور کو اس لفظ پر لگایا جا سکے :)
 
دو حروف پر ابھی تک کام نہیں ہوا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں

H
U

اس کے علاوہ ڈی پر ماورا نے تھوڑے سے لفظ لکھ کر کام روکا ہوا ہے۔ شگفتہ کے بھی وارنٹ یہیں جاری کیے جا رہے ہیں۔

شمشاد آپ ایک اور حرف لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ضرور بتائیں ۔

فرحت نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے حرف بی پر کام شروع کر دیا ہے اور یوں شاکر کا شروع کیا ہوا حرف پھر سے ہو رہا ہے ۔

عمار سبک رفتاری سے ایس پر کام کر رہے ہیں اور بہت اچھے جا رہے ہیں۔
 
یو کسی کے پاس نہیں تھا اور ایچ حنا صاحبہ کے پاس تھا مگر وہ کبھی پلٹ‌ کر آئی ہی نہیں۔

اس کے علاوہ خوشخبری یہ ہے کہ نظامی نے اطلاقیہ کی پروٹوٹائپ بنا کر بھیج دی ہے مجھے اور اب کام اس پر آگے بڑھ رہا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
فی الحال میں U لے لیتا ہوں۔ اس دوران حنا فیصل کا تھوڑا اور انتظار کر لیتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
میں آج کل اومنی پیج اتار رہا ہوں۔ یہ ایک پروفیشنل سکینر پروگرام ہے مع او سی آر کے۔ شاید یہ اچھا رزلٹ دے تو پھر سے سکیننگ شروع کروں گا۔
 
Top