انگریزی اردو لغت کو برقیانا

دوست

محفلین
سبحان اللہ
لگن ہو تو سب کچھ ہوجاتا ہے امید ہے جلد ہی ایک عدد لغت تیار ہوگی
 
بس جب تک آپ جیسے خوش مزاج اور لگن سے کام کرنے والے دوست اور حوصلہ بڑھانے والے ساتھی موجود ہیں، ان شاء اللہ اردو زبان کے فروغ کے لئے کام جاری رہے گا۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
یار میں کیا بتاؤں
صبح نو سے تین تک بجلی بند رہتی ہے۔ کبھی میرے پاس وقت نہیں ہوتا اسی طرح دن گزر رہے ہیں
وہی دس بارہ الفاظ کی فہرست
:roll:
 
لیجئے جناب! حرف “E“ کے اندراجات تو مکمل ہوگئے۔ مجموعی طور پر 965 اندراجات ہیں۔ اب یہ بھیجنا کس کو ہے؟؟؟
فی الحال! اپنے پاس اتارنے کا ربط یہ ہے:
http://www.4shared.com/file/12284994/216baa80/Dictionary.html
 

ماوراء

محفلین
زبردست راہبر۔

مجھے معلوم ہے کہ سب ہی بہت اچھے ہیں لیکن کوئی سب سے اچھا ہے جو میرا حصہ بھی لے لے؟؟ میرے بس کا کام نہیں ہے یہ۔ :( :p
 
ماورا، ہر کام دوسروں کو نہیں سونپتے ، سمجھی اور یہ کام تو بالکل نہیں :lol:

چلو شاباش آہستہ آہستہ کرتی رہو کام۔
 

ماوراء

محفلین
ہر کام تو دوسروں کو نہیں سونپتی، میں تو تمھارے کام بھی کر دیتی ہوں۔

کتنا آہستہ آہستہ کرتی رہوں؟ :?
 
چار پانچ الفاظ روزانہ یا 25،30 الفاظ ہفتہ میں مناسب رہیں گے۔

جن احباب نے 200 سے زیادہ الفاظ‌ لکھ لیے ہیں وہ ذرا یہاں مطلع کر دیں اور مجھے اپنی اپنی فائل میل بھی کر دیں تاکہ یہاں اسے اپلوڈ کیا جا سکے۔

نبیل ، میرے پاس یہاں پر فائل اپلوڈ کرنے کی سہولت نہیں ہے۔ :(
 

ماوراء

محفلین
200 تو میرے ہو ہی گئے ہوں گے۔ بھیجتی ہوں۔
جب میرا موڈ ہوا تو میں نے ایک دن میں ہی 200 لکھ لینے ہیں۔ :p
 
راہبر آپ مجھے اپنی فائل میل کردیں تو زیادہ اچھا رہے گا۔

دوسرا آپ نے کام جاری رکھا ہوا ہے نہ ۔
 
Top