انگریزی (و دیگر) الفاظ کا اردو ترجمہ

ماہی احمد

لائبریرین
یہاں ڈسکس (اردو؟ :( ) کرنے میں مزہ آتا ہے اس لیئے پوچھتی ہوں۔
یاد آیا انہی باتوں کے دوران جب ماسٹرز کے اردو ترجمے کی باری آئی تو معلوم ہے کیا کھود کر نکالا۔۔۔
"صاحبیات" :rollingonthefloor:
 
یہاں جو نام تازہ تازہ شامل ہوئے ہیں؛ ان کی فہرست :
کالج ۔ ۔۔ کلیہ معروف ترجمہ ہے۔
سکول ۔۔۔ مدرسہ درست ترجمہ ہے تاہم یہ لفظ فی زمانہ ہمارے ہاں کچھ خاص قسم کے مدارس کے لئے مختص ہو گیا ہے یا ایسا سمجھا جا رہا ہے۔سو، ’’سکول‘‘ چلے گا۔
یونیورسٹی ۔۔۔ جامعہ معروف ترجمہ ہے: جامعہ پنجاب، جامعہ بہاولپور؛ وغیرہ
انجینئرنگ یونیورسٹی ۔۔۔ جامعہ ہندسیہ عالمی سطح پر معروف ہے۔
دانش گاہ کالج اور یونیورسٹی دونوں کے لئے درست ہے۔ اگر تخصیص ہی مقصود ہے تو اس کو جامعاتی سکول کے لئے خاص کیا جا سکتا ہے۔ جیسے اسلامیہ یونیورسٹی کا سکول آف اسلامک کلچر ہے جو ڈگری جاری کرتا ہے تو اس کو ’’دانش گاہِ ثقافتِ اسلامیہ‘‘ یا ’’اسلامی ثقافت کی دانش گاہ‘‘ کہنے میں مجھے کچھ برا نہیں لگتا۔
 
بیچلر، ماسٹر، ڈاکٹر وغیرہ کے تراجم پہلے سے موجود ہیں:
عالم، فاضل، فقیہ، استاذ وغیرہ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کو عام کیا جائے اور لفظی معانی کے کوزوں سے باہر نکلا جائے۔
 
کچھ آپ بھی حصہ ڈالیں نا!
ویسے کسی زمانے میں ایک درجہ ’’عالم‘‘ کا ہوتا تھا وہ آج کل کے ماسٹر کی سطح کا تھا، اور ایک اس سے اوپر ہوتا تھا ’’فاضل‘‘ وہ ڈاکٹر کہہ لیجئے۔
فی زمانہ اگر ہم ماسٹر ڈاکٹر بن کر بھی عالم فاضل کی بجائے نقال ہی رہیں تو اس میں درجے کا تو کوئی قصور نہیں اس درجے پر فائز لوگوں کا ہو سکتا ہے۔
 
یونس

محفلین
television = دور نما
telephone = دور گو
mobile = متحرک‘ البتہ اگر اس سے عرف عام والا موبائل (فون) مراد لیں تو یہ چونکہ بغیر تار کے کام کرتا ہے ‘ اسے ’’ لاسلکی دور گو‘‘ کہا جا سکتا ہے
status = کیفیت
jacket = صدری
coat = لبادہ
library = کتب خانہ
college = کلیہ
masters = مہارت
.M.Sc = ایم اے یا ایم ایس سی کرنے والے کو کہیں گے: فنarts یا سائنسscience کا ممتاز ماہر
computer = شمارندہ
lap top = گودی شمارندہ‘ آغوشی شمارندہ
call = پکار‘ گفت و شنید

کیسی رہی !!! کیا اب بھی خالص اردو کے الفاظ استعمال کریں گی ماہی احمد آپ ؟

اور یہ بھی جان رکھئے کہ یہ ترجمہ میرا نہیں بلکہ مقتتدہ قومی زبان والوں کا ہے ۔ ۔ ۔
http://www.nlpd.gov.pk/lughat/search.php
 
دیکھیں میں نے لڑی شروع کی
الفاظ سامنے لائی
مستقل ریٹنگز (اردو؟ ) دے دے کر آپ سب کی حوصلہ افزائی کر رہی ہوں
درمیان میں مزے مزے کی باتیں کر رہی ہوں
اور ابھی آپ کہ رہے ہیں "کچھ آپ بھی حصہ ڈالیں نا!" :cry:
 
ظاہر ہے استعمال کی کوشش تو کروں گی۔
دوسری بات جب کہنا ہو "مجھے کال کرنی ہے" تو اردو میں کیسے بولیں گے؟
 
عمر سیف

محفلین
دیکھیں میں نے لڑی شروع کی
الفاظ سامنے لائی
مستقل ریٹنگز (اردو؟ ) دے دے کر آپ سب کی حوصلہ افزائی کر رہی ہوں
درمیان میں مزے مزے کی باتیں کر رہی ہوں
اور ابھی آپ کہ رہے ہیں "کچھ آپ بھی حصہ ڈالیں نا!" :cry:
ریٹ تو شرح کو کہتے ہیں نا ۔ نگز کا معلوم نہیں ۔۔
 
Top