انگلستان کا دورہٴ پاکستان ۔ ستمبر 2022

شمشاد

لائبریرین
346415.jpg

بابر اعظم اپنےٹی20 کیرئیر کی دوسری سنچری کے بعد
(فوٹو بشکریہ کرک انفو)
 

شمشاد

لائبریرین
کرک انفو پر ایک انڈین فین کا مراسلہ :
Wajid Jawaid : "Don't worry England, we know this feeling. These two did the same to us. Love, India."​
 

جاسم محمد

محفلین
یہ مقابلہ تو تاریخی ہو گیا ۔
ورلڈ ریکارڈ
 

محمد وارث

لائبریرین
ٹیم پاکستان کی یہ ریکارڈ فتح ضرور ہے اور اس پر وہ مبارکباد کے مستحق بھی ہیں لیکن اس فتح کے باوجود ٹیم پاکستان کی مشکلات دور نہیں ہوئیں۔ ان کی اصل مشکل اس وقت مڈل آرڈر بیٹنگ ہے، اوپنرز یا پہلے تین پہلے بھی چلتے رہے ہیں اور پاکستان میچ جیتتا رہا ہے اور اس میچ بھی ایسا ہی ہوا لیکن مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب اوپنرز آؤٹ ہو جاتے ہیں یا چل نہیں پاتے تو پیچھے سے مڈل آرڈر بالکل ہی بیٹھ جاتی ہے۔ اس وقت مڈل آرڈر میں ایک بھی کھلاڑی ایسا نہیں جس پر انحصار کیا جا سکے، افتخار، خوشدل، آصف علی، حیدر علی وغیرہ وغیرہ ایک جیسے کھلاڑی ہیں۔ آل راؤنڈرز میں بھی شاداب اور نواز بنیادی طور پر باؤلرز ہیں۔ جب تک مڈل آرڈر کی یہ خامیاں دور نہیں ہوتیں تب تک مستقل پرفارمنس دینا اس ٹیم کے لیے مشکل ہے، بصورتِ دیگر یہی ہوگا کہ جن میچوں میں اوپنر چل گئے، ان میں کچھ جیت گئے اور کچھ ہار گئے جیسا کہ اس سیریز کے پہلے میچ میں بھی اوپنرز کی کارکردگی ٹھیک تھی لیکن مڈل آرڈر کچھ نہ کر سکی اور ہار گئے تھے اور جن میچوں میں اوپنرز نہ چلے وہ سارے ہار گئے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مڈل آرڈر ہی ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔
ایک وکٹ گری اور دو تین فورا گرنے کے لیے تیار۔ اور گیم کی صورت حال یکدم دگرگوں ۔
 

وجی

لائبریرین
پاکستان ٹیم کا مڈل آرڈر اس وجہ سے کمزور ہے کہ اس میں کوئی پکا بلے باز نہیں صرف ہٹر ہیں جو لمبی شاٹ مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہوجاتے ہیں
جب تک کوئی ایسا کھلاڑی جو ہٹ بھی کرے اور گیپ میں کھیل کر بھاگ کر رنز بھی لے سکے تب تک یہ مسلہ تو رہے گا۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پاکستان ٹیم کا مڈل آرڈر اس وجہ سے کمزور ہے کہ اس میں کوئی پکا بلے باز نہیں صرف ہٹر ہیں جو لمبی شاٹ مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہوجاتے ہیں
جب تک کوئی ایسا کھلاڑی جو ہٹ بھی کرے اور گیپ میں کھیل کر بھاگ کر رنز بھی لے سکے تب تک یہ مسلہ تو رہے گا۔
مڈل آرڈر میں شعیب ملک جیسے کھلاڑی کی اشد ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 7 ٹی20 میچوں کی سیریز کا آج تیسرا میچ ابھی شروع ہونےکو ہے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنےکی دعوت دی ہے۔
یہ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کل 22 تاریخ والے میچ میں پاکستانی گیند بازوں تقریباً 30 سے 40 اسکور زیادہ دیئے تھے۔ آج ان کو بہتر گیندبازی کرنا پڑے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
18 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی۔
Phil Salt c Mohammad Nawaz b Mohammad Hasnain 8 (6b 1x4 0x6) SR: 133.33
 

علی وقار

محفلین
مڈل آرڈر میں شعیب ملک جیسے کھلاڑی کی اشد ضرورت ہے۔
شکر ہے، اُن جیسے کی ہی ضرورت پڑ گئی ہے، ویسے ابھی تو وہ خود بھی دستیاب ہیں۔ میرے خیال میں یہ وہ واحد کھلاڑی ہیں جو بیسویں صدی میں بھی کھیل چکے ہیں اور اب تک انٹرنیشل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
61 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ گر گئی۔
Dawid Malan c Haider Ali b Usman Qadir 14 (15b 2x4 0x6) SR: 93.33
 

شمشاد

لائبریرین
آج پھر کل کی طرح گیندباز اپنی تاریخ دہرا رہے ہیں۔
7 اوور میں 71 اسکور دےچکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
82 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ گر گئی۔
Will Jacks c Mohammad Nawaz b Usman Qadir 40 (22b 8x4 0x6) SR: 181.81
 
Top