سترھویں سالگرہ انگلش نثر اور اردو شعر

یاسر شاہ

محفلین
Forgiveness is not an occasional act; it is a constant attitude. Martin Luther King jr

خاص جس کو کر لیا وہ درگزر پھر خاک ہے
درگزر تو وہ ہے، جو ہر اک پہ ہو ہر وقت ہو
خوب ماشاءاللہ۔کام بہت دشوار ہے' اللہ تعالیٰ آسان کرے۔آمین
"جو ہر اک پہ ہو "کی بجائے "جو ہر اک سے ہو" کر دیں۔
اپنا ایک شعر یاد آیا:
لٹک لٹک کے بسوں سےسفر کیا ہم نے
جو در سے گزرا کوئی درگزر کیا ہم نے
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
لٹک لٹک کے بسوں سےسفر کیا ہم نے
جو در سے گزرا کوئی درگزر کیا ہم نے
واہ واہ 🤣🤣
بسوں پر لٹکتے ہوئے اور بسوں کی چھتوں پر بیٹھے مسافروں کو دیکھا ہے۔ مجھے تو حیرت ہوتی تھی کہ یہ انہیں خوف بھی نہیں آتا۔
 

یاسر شاہ

محفلین
واہ واہ 🤣🤣
بسوں پر لٹکتے ہوئے اور بسوں کی چھتوں پر بیٹھے مسافروں کو دیکھا ہے۔ مجھے تو حیرت ہوتی تھی کہ یہ انہیں خوف بھی نہیں آتا۔
آپ سوچیں بس کے دروازے پہ لٹکے ہوئے ہیں ایک پاوں اندر اور ایک باہر ہے ۔ایسے میں ایک موٹا آدمی آپ کو رگڑ کے اترا ہو۔سوائے درگزر کے چارہ نہیں ۔اسی کیفیت میں یہ شعر ہوا تھا۔:):)
 

یاسر شاہ

محفلین
جبکہ میں نے ایک مرتبہ ٹرک کے اوپر ایک باکس سا بنا ہوتا ہے وہاں سفر کیا تھا۔ لاہور سے ڈیرہ غازی خان ۔
ایک بار مہم جوئی کے لیے بس کی چھت پر چڑھ کے بھی سفر کیاتھا۔تب یہ شعر ہوا:
بسوں کی چھتوں پر سفر کر کے دیکھو
غریبوں کے جیسی بسر کر کے دیکھو
 

صریر

محفلین
It’s kind of fun to do the impossible.
WALT DISNEY

آغاز بھی ممکن نہ ہو جس کام کا اس کو
یا
آغاز بھی مشکل سے ہو جس کام کا، اس کو
انجام پہ لانے کا مزہ اور ہی کچھ ہے
 

یاسر شاہ

محفلین
We were just stars at"
the edges of neighboring
galaxies just about to
،collide
but passed by each
other never touching
yet feeling the stardust
".in each other’s wake
— Nikita Gill



نہ تھے کچھ بھی فقط ہم دو ستارے
پڑوسی کہکشاؤں کے کنارے

نہ ٹکرائے کبھی ہم تم سے لیکن
گذرتے قرب سے ہو تم ہمارے

بنا چھوئے ہوئے اک دوسرے کو
ہوئے محسوس باطن کے شرارے​
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Darkness cannot drive out darkness; only light can do that. Hate cannot drive out hate; only love can do that. Martin Luther king Jr
جیسے کہ اندھیروں سے اندھیرے نہیں چھٹتے
کم کر نہیں سکتی ہے عداوت کو عداوت
گر تیرگیِ بغض و عداوت کو جہاں سے
کرتا ہے کوئی دور، تو بس نورِ محبت​
 
آخری تدوین:

صریر

محفلین
Darkness cannot drive out darkness; only light can do that. Hate cannot drive out hate; only love can do that. Martin Luther king Jr
جیسے کہ اندھیروں سے اندھیرے نہیں چھٹتے
کم کر نہیں سکتی ہے عداوت کو عداوت
گر تیرگیِ بغض و عداوت کو جہاں سے
کرتا ہے کوئی دور، تو بس نورِ محبت​
واہ محمد عبدالرؤوف بھائی، بہت عمدہ!!✨
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
A slip of the foot you may soon recover, but a slip of the tongue you may never get over. Benjamin Franklin

گو لڑکھڑاتے پاؤں سنبھل سکتے ہیں مگر
کچھ لغزشِ زباں کا مداوا نہیں ہے پر


 
Top