ان پیج 35 میں بڑے فٹ نوٹ (حاشیہ) کا حل کیا ہے ؟

تقی الحسن

محفلین
اکثر ان پیج 35 میں جب کام کرتے ہوئے فٹ نوٹ (حواشی) اگر بڑا ہو جو اس صفحہ پر پورا نہ آ رہا ہو تو اس مسئلہ کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے ؟
 
عاکف آزاد

میں خود تو ایم ایس آفس پر سوئچ کرچکا ہوں مگر ان پیج کا پرانا صارف تھا. چند دن پہلے کسی ایکسپرٹ کی ایک فائل میرے پاس ایڈیٹنگ کے لیے پہنچی.اس فائل سے معلوم ہوا کہ
اس کا حقیقی حل تو نہیں ہے البتہ ایک جگاڑ بالکل صحیح کام کرتا ہے. وہ اس طرح کہ ایک صفحے پر آپ حاشیے کی اتنی لائنیں لگائیں جتنی آسکتی ہوں. باقی کٹ کرکے اگلے صفحے پر پہلے سے موجود حاشیہ میں آٹومیٹک نمبر سے پہلے پیسٹ کردیں. (یہاں آپ گزشتہ سے پیوستہ یا اس کے مماثل کچھ اور بھی لکھ سکتے ہیں.) آٹومیٹک نمبر کو اینٹر دبا کر حاشیے والے ڈبے کے اندر ہی نئی لاین پر. منتقل کردیں. اب ایک باکس میں پچھلے صفحے کا حوالی بھی ایڈجسٹ ہوجائے گا اور مشروط طور پر آٹومیٹک سسٹم میں ہی رہے گا اور آآٹونمبر آگے پیچھے منتقل بھی ہوتا رہے گا.
 
عاکف بھائی بہت ہی عمدہ اور مفصل جواب ہےبہت شکریہ انشاء اللہ میں آزما کر دیکھتا ہوں۔کوئی مشکل ہوئی تو آپ سے شیئر کروں گا۔

یہ بتائیں کہ ایم ایس آفس کاتجربہ کیسا رہا اور کن مسائل سے واسطہ پڑا۔کافی مدت سے سوچا رہا ہوں کام ایم ایس آفس میں شفٹ کرنا کا ، پر اس لئے روکا ہوا تھا پہلے انداز ہو جائے کا کن مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
 
ایم آفس بہترین ہے۔ کوشش کریں کہ اس پر منتقل ہوجائیں۔ بہت سی سیٹنگز، شارٹ کٹس وغیرہ جو آفس پر دستیاب ہیں انپیج میں نہیں۔ آٹومیٹک ٹیبل آف کانٹینس، انڈیکسنگ وغیرہ بےشمار سہولیات ورڈ میں مہیا ہیں۔
 
جاسم محمد

ایم ایس آفس سے بھی بہتر پبلشنگ سافٹویر اڈوب انڈیزائن ہے :)
 
یاسر حسنین

ایم ایس آفس کا متبادل لبرے آفس ہے (حاشیہ، نستعلیق فونٹس کی رینڈرنگ اور اوپن ٹائپ فیچرز کے حوالے سے) اور افس و ان پیج دونوں کا متبادل اڈوبی انڈیزائن۔ ;)
 
تقی الحسن

محفلین
السلام علیکم !

آپ سب کا بہت بہت شکریہ بڑی ہی عمدہ معلومات شیئر کرنے کا۔

آپ لوگوں کی اجازت سے مزید سوال ان پیج کے آٹو میٹک حاشیہ کے بارے میں ۔ کیا کوئی ایسی صورت بھی ہوسکتی ہے کہ دو چھوٹے یا زیادہ حواشی کو ایک ہی لائن میں ایڈجسٹ کیا جا سکے ۔
اس کے علاوہ حاشیہ کی لائن بھی مکمل نہیں ہوتی اس کا بھی کوئی حل ہے یا نہیں؟
 
عاکف آزاد

محفلین
عاکف بھائی بہت ہی عمدہ اور مفصل جواب ہےبہت شکریہ انشاء اللہ میں آزما کر دیکھتا ہوں۔کوئی مشکل ہوئی تو آپ سے شیئر کروں گا۔

یہ بتائیں کہ ایم ایس آفس کاتجربہ کیسا رہا اور کن مسائل سے واسطہ پڑا۔کافی مدت سے سوچا رہا ہوں کام ایم ایس آفس میں شفٹ کرنا کا ، پر اس لئے روکا ہوا تھا پہلے انداز ہو جائے کا کن مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
ایم ایس آفس پر منتقل ہونے کی بڑی وجہ میری فیلڈ ہے۔ اسلامک اسٹڈیز ریسرچ فیلڈ سے وابستہ ہوں اس کے تقاضے الگ ہیں۔ اس میں آپ کا متن ایم ایس آفس فارمیٹ میں ہونا ضروری ہے۔ اس کی وجہ یہ کہ ہمارے پلیجرازم چیک کرنے کے لیے ایم ایس آفس میں ٹیکسٹ کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔ ان تقاضوں کے پیش نظر ایم آفس بہترین سافٹ وئیر ہے۔ حوالہ جات ، حواشی فہارس، الفاظ کی تلاش وغیر غرض آٹو سسٹم جو کچھ آپ ان پیج میں دیکھ چکے ہیں ان سب سے یہ سو گنا بہتر ہے۔ بس یوں سمجھیں کہ ان پیج نے ایم ایس آفس سے آگے نکلنے کی کوشش کی ہے اور وہ اس قدر کامیاب نہیں رہے جتنا ہمیں ان پیج سے امید تھی۔ میں خود ان پیج3۔5 پروفیشنل پر کام کررہا تھا اور میرا ایم فل کا مقالہ ان پیج میں تھا مگر بعد میں مجھے ایم ایس آفس پر منتقل کرنا پڑا۔
یہ معاملہ تھا فیلڈ کے حوالے سے۔
لیکن آپ حضرات اگر ڈیزائن فیلڈ سے وابستہ ہیں تو شاید ایم ایس آفس آپ کو ان پیج کی طرح پسند نہ آئے۔ اس کی وجہ بعض فونٹس جیسے مہر نستعلیق کی، جس کا آگے روشن مستقبل ہے؛ کرننگ وغیر ایم ایس آفس سے کنٹرول نہیں ہوتی۔ لہذا اگر آپ اردو ٹیکسٹ ان پیج سے کورل میں لے جاتے ہیں (نئے کورل میں سنا ہے ان پیج کی ضرورت نہیں پڑتی) تو ایم ایس آفس کوئی بہتر متبادل 'نہیں' ہے۔
ذاتی طور پر چوں کہ مجھے ایم ایس آفس پر کام کرتے ہوے عرصہ ہوچکا ہے میں کورل کے قریب قریب ڈیزائن ایم ایس آفس میں کرلیتا ہوں۔ اس بات کے ذکر کا مقصد یہ ہے کہ جگاڑی لوگوں کے لیے ایم ایس آفس ڈیزائن کا کام بھی خوب دیتا ہے اور اس کے لیے کورل یا ایڈوب کے روگ پالنے کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔
ایم ایس آفس میں ٹائپنگ اور تحقیقی مقالہ جات کے لیے ایڈوانس لیول کی مہارت کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل تحقیق سے وابستہ افراد میں کافی مقبول ہے۔ چینل کا لنک بشرطیکہ یہ کمیونٹی اسٹینڈرڈ کی خلاف ورزی نہ ہو یہ رہا : Bahiseen Islamic Studies
ایم ایس آفس ریسرچ ڈیٹا کی فارمیٹنگ کے حوالے سے
 
ایم ایس آفس ریسرچ ڈیٹا کی فارمیٹنگ کے حوالے سے ہم اپنی ویب سائٹ BAHISEEN.COM کے ذریعے لوگوں کو راہ نمائی بھی فراہم کرتے ہیں۔
 
عاکف بھائی بہت عمدہ انفارمیشن آپ نے شیئر کی ہے یقیناً ہمارے بہت سے دوستوں کی معلومات میں اضافے کا باعث ہوگی۔ مختلف ٹولز کا دائرہ کار اور کن مسئلے سے سامنا ہوتا ہےہر کام سے دلچسپی رکھنے والے کے لئےبہت ہی اہم ہوتا ہے۔
ایم ایس آفس یقیناً بہت سے پاور فل ٹولز سے آراستہ ہے اور اکثر احباب اس پر آسانی سے مہارت بھی حاصل کر لیتے ہیں۔میری ایک پوسٹ ڈی ڈی سی اور اسلامی کتب کی کیٹگزیسن کے حوالہ موجود ہے اور اُس پر کچھ رہنمائی فرما سکے تو بہت نوازش ہو گی ۔
 
لنک چیک کیا ہے میں نے ماشاء اللہ کافی وسیع کام کو کرنے کی کوشش ہے اللہ تعالیٰ مدد اور کامیاب فرمائے ۔
کمیونٹی اسٹینڈرڈ کے بارے میں معلوم نہیں آپ سے رابطہ کی کیا صورت ہو سکتی ہے ۔شاید ایک رسالہ پندرہ روزہ الحسن پشاور کے بارے میں آپ کی کچھ مدد کر سکو۔
 
یاسر حسنین

محفلین
چینل کا لنک بشرطیکہ یہ کمیونٹی اسٹینڈرڈ کی خلاف ورزی نہ ہو یہ رہا : Bahiseen Islamic Studies
ایم ایس آفس ریسرچ ڈیٹا کی فارمیٹنگ کے حوالے سے
کن کمیونٹی سٹینڈرڈز کی بات کر رہے ہیں؟
اگر اردو محفل کے حوالے سے کہہ رہے ہیں تو ہمارے لیے ہے ہی سیکھنے سکھانے کا فورم۔ بارہ میں سے تین ذیلی فورم تو کمپیوٹنگ کے حوالے سے ہیں اور پھر ان کے ذیل میں زمرے بھی ہیں۔ جن میں آپ کو بیش بہا معلومات ملیں گی۔
 
حسنین بھائی کیا ہی اچھی بات کہی ہے آپ نے سیکھنے اور سکھانے کے حوالے سے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

اردو محفل کو میں نے بہت ہی عمدہ اور علم دوست احباب کا فورم پایا ہے۔اللہ تعالیٰ اردو محفل کو خوب خوب ترقی عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین
 
تقی الحسن

محفلین
السلام علیکم !
فارسی کا بہترین فانٹ کون سا ہے ؟ اور اگر کسی بھائی کے معلومات ہو تو شیئر کریں کہ فارسی اخبارات کے لئے کون سا فانٹ استعمال ہو رہا ہے ۔
 
تقی الحسن

محفلین
عاکف بھائی بہت عمدہ انفارمیشن آپ نے شیئر کی ہے یقیناً ہمارے بہت سے دوستوں کی معلومات میں اضافے کا باعث ہوگی۔ مختلف ٹولز کا دائرہ کار اور کن مسئلے سے سامنا ہوتا ہےہر کام سے دلچسپی رکھنے والے کے لئےبہت ہی اہم ہوتا ہے۔
ایم ایس آفس یقیناً بہت سے پاور فل ٹولز سے آراستہ ہے اور اکثر احباب اس پر آسانی سے مہارت بھی حاصل کر لیتے ہیں۔میری ایک پوسٹ ڈی ڈی سی اور اسلامی کتب کی کیٹگزیسن کے حوالہ موجود ہے اور اُس پر کچھ رہنمائی فرما سکے تو بہت نوازش ہو گی ۔

عاکف بھائی رہنمائی فرمائیں گا کہ جب آپ ایم ایس آفس میں عربی اور خاص طورپر قرآنی عبارتوں کو ڈیل کرتے ہیں۔ میں تو ذکر سوفٹ ویئر سے کاپی پیسٹ کرتا ہوں اور محمدی قرانی فانٹ استعمال کرتا ہوں پر ایم ایس آفس میں رموز اوقاف بگڑ جاتی ہے ۔ اس مسئلہ کا کیا حال ہے ۔اور ان ڈیزائن کو میں نے چیک کیا ہے بہت عمدہ ہی آپشنز ہٰیں انگلش کے لئے لیکن اردو اور عربی اور فارسی کی کیا صورت حال ہے اور پر روشنی ڈالیں اور کے علاوہ اردو کی املا کی غلطیوں کی سپورٹ ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ مسائل کے تیار رہنا ہو گا ۔
 
Top