زہے نصیب جناب۔ بہت شکریہ آپ نے اتنی محبت فرمائی اور تشریف لائے۔ نہ پوچھیں کتنی خوشی ہورہی ہے آپ کو دیکھ کر۔( کام لینا ہے نا
)۔
بھائی جی آپ نے تو بنا کہے ہی ساری ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں بس یوں سمجھیے کہ آپ نے آدھا مسئلہ حل کردیا ہے۔ اگر ایک طرف محسن حجازی اس پراجیکٹ کے ناظم ہونگے تو دوسری طرف انھی جتنا کام آپ بھی کریں گے۔ ہمارا تو بس نام ہوگا۔
بہرحال۔ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے تطویل یعنی کھینچ کر لکھنا پاک نستعلیق میں شامل ہے اور اس فونٹ میں بھی شامل ہوگا انشاءاللہ اور نستعلیق کے مخصوص انداز میں۔ یعنی س ش کے لیے تلوار جیسے س، ش جب سس اور شش لکھا جائے۔ اس کے ساتھ باقی حروف کے لیے بھی ان کی مناسبت سے تطویل کے ترسیمے تیار کیے جائیں گے۔
فونٹ فی الحال تحریری نہیں ہونا چاہیے وہ بعد میں دیکھیں گے۔ اس قسم کا فونٹ ایک اچھا اضافہ ضرور ہوگا تاہم فی الحال اصلی نستعلیق کی ہی بات کرتے ہیں۔
آپ نے اسالیب کی بات کی سچ پوچھیے تو مجھے بھی آپ کی ایک دو تحریروں سے اس بارے میں پتا چلا کہ نستعلیق لکھنے کے بھی انداز ہیں۔ پھر نبیل بھائی کی خواہش کہ اسلوب ایرانی/فارسی ہو۔ تو سمجھیے میرا ووٹ بھی آپ کے ساتھ چونکہ ہم انفرادیت رکھنا چاہتے ہیں اس لیے ایرانی طرز بہترین رہے گا۔ امید ہے باقی دوست بھی اس اسلوب کو پسند کریں گے۔
اب جلدی جلدی کام شروع ہوجائے تاکہ روز مرہ کی مصروفیات میں سے اس کے لیے کچھ وقت مخصوص کیا جاسکے۔