ايک معياري قرآني فونٹ

علوی امجد

محفلین
امجد علوی صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ جزاکم اللہ ۔ میں قرآن کریم میں‌سے درج بالا الفاظ تلاش کرکے انہیں تیار کرکے پہلے کی طرح ‌جلد اپلوڈ کردوں گا ۔ انشاء اللہ۔ اگر ان الفاظ کے علاوہ اور بھی کوئی لفظ یا حرف مطلوب ہے تو پیغام لکھ دیں ۔ اس کے علاوہ آیتوں کے نمبر کے لئے کیا طریقہ استعمال کرنا ہے ۔ مختلف علامات کے لئے بھی کچھ چاہیئے ہو تو مطلع فرمائیں۔

فی الحال آپ اگر ان الفاظ کو بھجوا دیں تو فانٹ کی ایک شکل بن جائے گی۔ باقی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں آتی رھیں گی۔ آیتوں کے نشان اور نمبروں کی فکر نہ کریں وہ میں کر لوں‌گا۔ انشاء اللہ
 
arifkarim

معطل
ماشاءاللہ
یہ صدقہ جاریہ ہوگا آپ احباب کے لیے۔ اس طرح جہادی جذبے سے اگر پاک نوری نستعلیق یا امبر نستعلیق پر کام ہو تو کیا ہی کہنے۔۔۔

پاک نوری نستعلیق اور امبر نستعلیق پر کام ہو رہا ہے مگر خفیہ طور پر۔ لگتا ہے یہ دونوں فانٹس ایک دوسرے کے صحیح حریف ثابت ہونگے۔
 
اردو

محفلین
قرآن کریم کے فونٹ کے لئے اگلی قسط

فی الحال آپ اگر ان الفاظ کو بھجوا دیں تو فانٹ کی ایک شکل بن جائے گی۔ باقی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں آتی رھیں گی۔ آیتوں کے نشان اور نمبروں کی فکر نہ کریں وہ میں کر لوں‌گا۔ انشاء اللہ
محترم علوی امجد صاحب ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
آپ کے پیغام آنے سے پہلے ہی میں‌نے حروف تہجی کے لحاظ سے کام دوبارہ شروع کردیا تھا اس لئے ان فائلوں میں‌آپ کے مطلوبہ الفاظ کے علاوہ بھی الفاظ موجود ہیں۔ اب تک جو کچھ مکمل ہوگیا تھا حاضر خدمت ہے ۔ چار مختلف فائلوں میں‌ الفاظ کو حروف تہجی کے لحاظ سے لگانے کی کوشش کی ہے باقی اگر کوئی اور لفظ جو آپ کو چاہئے ہو اور رہ گیا ہو تو مطلع فرمائیں
Quran - Arabic Erab.ttf
Quran - Arabic Final.ttf
Quran - Arabic Isolated.ttf
Quran - Arabic Medial.ttf
فائل حاصل کرنے کے لئے مختلف رابطے درج ذیل ہیں ۔
http://www.sendspace.com/file/c7svja

http://mihd.net/dw81t9
قرآن میں استعمال ہونے والی مختلف علامات کو تیار کرکے جلد اگلی قسط میں بھیج دوں گا۔ کام شروع کردیا ہے ۔
 
شکریہ جناب؛ اب اردو محفل پھر سے زندہ ہوگئی ہے!
اب اس فانٹ کو ٹائیپنگ کے قابل بنانا ہے
 
علوی امجد

محفلین
محترم علوی امجد صاحب ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
آپ کے پیغام آنے سے پہلے ہی میں‌نے حروف تہجی کے لحاظ سے کام دوبارہ شروع کردیا تھا اس لئے ان فائلوں میں‌آپ کے مطلوبہ الفاظ کے علاوہ بھی الفاظ موجود ہیں۔ اب تک جو کچھ مکمل ہوگیا تھا حاضر خدمت ہے ۔ چار مختلف فائلوں میں‌ الفاظ کو حروف تہجی کے لحاظ سے لگانے کی کوشش کی ہے باقی اگر کوئی اور لفظ جو آپ کو چاہئے ہو اور رہ گیا ہو تو مطلع فرمائیں
Quran - Arabic Erab.ttf
Quran - Arabic Final.ttf
Quran - Arabic Isolated.ttf
Quran - Arabic Medial.ttf
فائل حاصل کرنے کے لئے مختلف رابطے درج ذیل ہیں ۔
http://www.sendspace.com/file/c7svja

http://mihd.net/dw81t9
قرآن میں استعمال ہونے والی مختلف علامات کو تیار کرکے جلد اگلی قسط میں بھیج دوں گا۔ کام شروع کردیا ہے ۔

شکریہ! میں نے ڈاونلوڈ کرلی ہیں۔ ان کو اب فانٹ میں شامل کرتا ہوں۔ انشاء اللہ اچھا فانٹ بنے گا۔ آج میں نے کافی حد تک اعراب کو ٹھیک کرلیا ہے۔ باقی کام بھی بہت جلد ہوجائے گا۔
آپ یہ لیگیچرز سکین کررھے ہیں یا کسی بنی بنائی فانٹ کی فائل سے اٹھا رہے ہیں؟۔ میرا مطلب ہے کہ بعد میں اس فانٹ کے حوالے سے کوئی ایشو نہ کھڑا ہوجائے۔ اس لئے میں نے آپ سے پہلے بھی اس کا منبع پوچھا تھا؟
 
جی یہ واقعی مستقبل میں ایک پیچیدہ مسئلہ بن سکتا ہے!
 
علوی امجد

محفلین
فانٹ کی شکل اب کافی بہتر ہوگئی ہے۔ کل کافی وقت اس کی اعراب کی درستگی میں لگا۔ کیونکہ قرآن کی تحریر میں بنیادی مسئلہ اعراب کی درستگی ہی ہے۔ اس کے علاوہ جو کیریکٹر اس میں نہیں تھے وہ بھی میں ڈال دیئے ھیں۔ اردو کے تمام الفاظ مثلا "ڈ، ٹ، گ اور ے" کی سپورٹ بھی اس میں آگئی ہے۔
اب اس میں کوئی آیت یا اردو ٹیکسٹ با آسانی ٹائپ کیا جاسکتا ھے۔ آج کی ٹیسٹنگ کروں گا پھر اس کا ابتدائی ورزن اپ لوڈ کردیا جائے گا۔

فانٹ کے نام کے حوالے سے آپ احباب کی کیا رائے ہے؟

"نور قرآن" یا "محفل قرآن" یا پھر "خزینتہ القرآن"
 
اردو

محفلین
فونٹ کا نام

میرے خیال میں‌ محفل قرآن فونٹ کے علاوہ دوسرے نام نور قرآن" یا "یا پھر "خزینتہ القرآن"بھی خوبصورت ہیں ۔
 
الف عین

لائبریرین
محفل قرآن ہی بہتر ہے میرے خیال میں۔ خزینۃ القرآن کو تو لوگ اسی طرح خزینتہ القرآن لکھیں گے جیسا یہاں لکھا جا رہا ہے!!
نستعلیق میں گول ۃ کو اکثر لوگ ت اور ہ کا مجموعہ بنا دیتے ہیں۔
 
علوی امجد

محفلین
لیجئے فانٹ كا پہلا نمونہ حاضر خدمت ھے۔ ابهی كچھ اعراب اور اشكال پر كام كرنا باقی ھے۔ بہت جلد مكمل ھوجائے گا۔ انشاء الله تعالی۔

باقی میں نے درخواست کی تھی کہ آیا ان لیگیچرز کا منبع کیا ہے۔ وہ میں چاہوں گا کہ براہ کرم فانٹ کے پہلے ورژن کی اپ لوڈنگ سے قبل ضرور علم ہونا چاھئیے تاکہ ہم مستقبل میں کسی بھی پیش آنے والے مسئلے سے دوچار نہ ہوسکیں۔ شکریہ
 
سبیل

محفلین
ما شا اللہ بھائی آپ نے میری کافی عرصے کی مشکل حل کر دی مجھے کافی عرصے سے قرآنی فونٹ کی تلاش تھی۔ اس کے لئے آ پ کا دوبارہ شکریہ۔
 
arifkarim

معطل
لیجئے فانٹ كا پہلا نمونہ حاضر خدمت ھے۔ ابهی كچھ اعراب اور اشكال پر كام كرنا باقی ھے۔ بہت جلد مكمل ھوجائے گا۔ انشاء الله تعالی۔

باقی میں نے درخواست کی تھی کہ آیا ان لیگیچرز کا منبع کیا ہے۔ وہ میں چاہوں گا کہ براہ کرم فانٹ کے پہلے ورژن کی اپ لوڈنگ سے قبل ضرور علم ہونا چاھئیے تاکہ ہم مستقبل میں کسی بھی پیش آنے والے مسئلے سے دوچار نہ ہوسکیں۔ شکریہ

بہت ہی خوبصورت فانٹ ہے جناب! بس اس کو جلد از جلد ریلیز کرنے کی کوشش کریں!
 
اردو

محفلین
فونٹ کا منبع

قرآن کریم کے فونٹ کے منبع کے بارہ میں سوال کے بارہ میں‌عرض ہے کہ
فونٹ کے لئے لیگیچر جس قرآن کریم سے لئے گئے تھے وہ ریلوے روڈ لاہور سے شائع ہوا ہے۔ اس کا رسم الخط چونکہ مجھے خوبصورت لگا تھا اس لئے میں‌نے اس کو فونٹ کے لئے منتخب کیا ۔ اس سلسلہ میں‌اگر مستقبل میں کوئی مسئلہ کھڑا ہو تو میں اس بارہ میں‌کچھ نہیں کرسکتا یا کہہ سکتا ۔ باقی تکنیکی معاملات کے بارہ میں کوئی علم نہیں۔
 
اردو

محفلین
قرآنی فونٹ کے نام کے لئے رائے

فانٹ کے نام کے حوالے سے آپ احباب کی کیا رائے ہے؟

"نور قرآن" یا "محفل قرآن" یا پھر "خزینتہ القرآن"

"نور قرآن" یا "محفل قرآن" یا "خزینتہ القرآن " کے ساتھ "زینت القرآن" بھی اچھا نام ہے ۔ کیونکہ اس میں خوبصورتی، آرائش، زیبائش، آراستگی، سجاوٹ کا مفہوم بھی آجاتا ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اس کا نام
محفل ۔ نورِ قرآن فونٹ رکھیں
Mehfil_Noor e Quran
اس طرح محفل کے زیر اہتمام تیار ہونے والے تمام فونٹس کے شروع میں بھی محفل کا لفظ لگایا جانا چاہیے تاکہ فونٹ ڈائرکٹری میں یہ فونٹ ایک ہی مقام پر ظاہر ہو سکیں ۔۔ بکھری ہوئی اور بے ترتیب صورت میں فونٹ اپلائی کرتے وقت مطلوبہ فونٹ کو تلاش کرنے میں دقت ہوتی ہے
امید ہے کہ شرکاء میری تجویز سے اتفاق کریں گے
اور علوی صاحب آپ کا بہت بہت شکریہ
 
بہت اچھی تجویز ہے قادری بھائی۔ ویسے آسانی کیلئے خالی mehfil quran font بھی اچھا ہے! :)
 
میرا ووٹ بھی محفل نور قرآن کے حق میں ہے

اور امجد علوی صاحب آپ نے کمال کا کام کیا ہے ، علوی ہونے کا حق ادا کر دیا :)

مجھے آپ پر فخر ہے
 
طمیم

محفلین
قرآن کریم کا خوبصورت فونٹ

ماشاءاللہ ۔ یہ صدقہ جاریہ ہوگا آپ احباب کے لیے۔ بہت اچھا ۔ محفل پر تو ماشاء اللہ زوروشور سے کام جاری ہے ۔ آج جب نیٹ پر آیا تو فونٹ کے نمونے دیکھے جی خوش ہوگیا ۔ بس اب بیتابی سے فونٹ کا انتظار ہے ۔ ایسے ہی ایک فونٹ کا سب کو انتظار تھا ۔ اس فونٹ کو عربی کوڈنگ کے ساتھ بنایا گیا ہے یا اردو کوڈنگ کے ساتھ ۔
 
Top