خطرہ :::
آج پاکستان میں الحمد اللہ زیادہ تر مسلمان ہے ۔ چور کون ہے ڈاکو کون ہے؟
کس نے کس کی عزت کو تبا ہ کیا ؟
مسلمانوں کے عظیم ملک میں کسی غریب پر کیا بیتی؟
کون بتائے؟ کیا اللہ صرف طاقت ور کا ساتھ دیتا ہے؟
کیا ہم لوگ ایک دوسرے کی پہچان سے محروم ہو گئے؟
کیا ہم کسی عاقبت کے قائل نہیں رہے؟
ہم کڑور انسان ، سارے کے سارے تنہا ، افراتفری ، ایک دوسرے پر الزام تراشی، ایک دوسرے کے ساتھ نا انصافی، وعدہ شکنی، مطلب پرستی ، ہوس پرستی، زر پرستی ، منصب پرستی اور ظاہر پرستی۔ خطرہ تو ضرور ہو گا۔
مظلوم کی بد دعا خطرہ پیدا کرتی ہے محروم کی آہ خطرہ پیدا کرتی ہے۔ یتیم کی فریاد پانی میں آگ لگا دیتی ہے۔
جس بستی سے حق والا محروم ہو کر نکلے۔ وہ بستی ویران ہو جاتی ہے!
آج ہمیں سوچنا پڑے گا کہ آخر ہم کس طرف کو جا رہے ہیں۔ ہم کہا ں سے چلے تھے۔ہمارا حال کیا ہے۔ہمارے اندیشے اتنے بے سبب نہیں۔
( واصف علی واصف )