اُردو محفل کا اسکول - 6

نیلم

محفلین
جس نے رب کے لیئے جھکنا سیکھ لیا وہی علم والا ہے کیوں کہ علم کی پہچان عاجزی ہے اور جاہل کی پہچان تکبر ہے
 

نیلم

محفلین
نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا، مسلمان کی ناحق بےعزتی کرنا سود کھانے سے بھی بڑا گناہ ہے

[ ابو داؤد، کتاب الاداب، حدیث:4876 ]
 

نیلم

محفلین
.✿.. Surah Al-Qalam # 07 ..✿.

بے شک آپ کا رب ہی خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بہکا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی خوب جانتا ہے
 

برگ حنا

محفلین
’’آدم کی تمام اولاد بہت خطا کرنے والی ہے اور بہت خطا کرنے والوں میں سب سے بہتر بہت زیادہ توبہ کرنے والے ہیں‘‘۔ (ترمذی، ابن ماجہ)
 

نیلم

محفلین
تمہارا بہترین دوست وہ ہے جو تمہارے عیب جان کر بھی انکی پردہ پوشی کرے اور تمھارے ساتھ رہے اور یہ تمھارے رب (الله) کے سوا کوئی اور نہیں ہو سکتا
 

نیلم

محفلین
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا حکیمانہ قول ہے:

“عبادت کے تین محرکات ہوتے ہیں،پہلی عبادت وہ جو جنت کی طلب میں کی جاتی ہے یہ ایک تاجر کی عبادت ہے،دوسری وہ جو جہنم کے خوف سے کی جاتی ہے یہ ایک غلام کی عبادت ہے،تیسری وہ جو اللہ کی محبت کی وجہ سے کی جاتی ہے یہ بنرہ مومن کی عبادت ہے“۔
 

نیلم

محفلین
‎. Surah Ad-Dhuha # 4-

اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے, اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے
 

نیلم

محفلین
گناہ کیا ہے ؟

گناہ اپنی پاکیزگی کے انکار کا نام ہے - اپنی پاکیزگی کے احساس سے بڑی اور کوئی نیکی نہیں -

از اشفاق احمد زاویہ ٣ ٢٩٣
 

نیلم

محفلین
لوگ تمہں تمھارے عمل سے تولتےہیں ارادوں سے نہیں.ہوسکتاہے کہ تم سونے کا دل رکھتےہولیکن اس کی حثیت سخت اُبلے ہوئےانڈے سے زیادہ نہیں اگر تم بے عمل ہو.
 

نیلم

محفلین
زندگی کے دامن میں بے پناہ اور بے شمار نعمتیں ہیں۔ اس میں خواہشیں ہیں، حسرتیں ہیں __ اُ میدیں ہیں۔ مایوسیاں ہیں __ صداقتیں ہیں __ دھوکے ہیں __ میلے ہیں اور تنہاہیاں ہیں۔

( واصف علی واصف
 

نیلم

محفلین
عبد اللہ بن مسعود (رضی الله تعالیٰ عنھہ) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا,, سچ نیکی کا راستہ دکھاتا ہے اور نیکی جنت کی طرف لے کر جاتی ہے اور انسان سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ سچا لکھ دیا جاتا ہے اور جھوٹ برائی کا راستہ دکھاتا ہے اور برائی دوزخ کی طرف لے جاتی ہے اور انسان جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے

[ صحیح مسلم، جلد 3 :حدیث نمبر 2137 ]
 

نیلم

محفلین
غلطی ماننے میں اور گناہ چھوڑنے میں کبھی دیر مت کرو
؁؁کیونکہ سفر جتنا طویل ہوتاجائےگا واپسی اُتنی ہی دشوار ہوتی جائے گی
 

نیلم

محفلین
میں نے تمام دنیا پر نظر ڈالی، ہر شخص کسی نہ کسی چیز سے محبت کرتا ہے مگر اس محبوب چیز کو دنیا میں چھوڑ کر اکیلا قبر میں چلا جاتا ہے۔ میں نے سوچا کہ میں نیکیوں اور اچھے کاموں سے محبت کروں تاکہ وہ قبر میں بھی میرے ساتھ جائیں اور مجھے اکیلا نہ چھوڑیں۔


امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ
 
Top