اُردو محفل کا اسکول - 6

فرحت کیانی

لائبریرین
  • رشتہ بنانا اتنا آسان ہوتا ہے جیسے مٹی پر مٹی لکھنا اور رشتہ نبھانا اتنا مشکل ہوتا ہے جیسے پانی پر پانی لکھنا۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کو ئی خیال،
کوئی عمل و فعل
کوئی خواہش ایسی نہیں جو سوچنے، کرنے اور چاہنے والے کے باطن میں نقش نہیں ہو جاتی۔

اس دنیا میں کوئی خواہش، کوئی عمل کوئی خیال بانجھ نہیں رہتا سب کی اپنی الگ قسم اور الگ فطرت کی اولاد ہوتی ہے۔

جو کچھ خُدائی قانون کے مطابق ہوتا ہے
"زندگی سے وابستہ ہو جاتا ہے

جو کچھ اُس کے برخلاف ہوتا ہے
وہ موت سے جا ملتا ہے۔

(میخایل نعیمی)
 

نیلم

محفلین
جب سانپ زندہ ہو تو وہ چیونٹیاں کھاتا ہے.اور
جب سانپ مر جائےتو چیونٹیاں اُسے کھاتی ہیں.
وقت کھبی بھی بدل سکتا ہے
ایک درخت سے ایک لاکھ ماچس کی تیلیاں بنتی ہیں
مگر ایک ماچس کی تیلی ایک لاکھ درخت جلا سکتی ہے
تو زندگی میں کبھی کسی کو مت ستانا
شائد آپ طاقت ورہو
مگر کبھی یہ مت بھولنا
وقت آپ سے زیادہ طاقتورہے.
 

فرحت کیانی

لائبریرین
  • سب سے بہترین لقمہ وہ ہوتا ہے جو اپنی محنت سے حاصل کیا جائے۔ (حضرت علی کرم اللہ وجہہ)
  • انسان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ وہ اپنے دل اور زبان کو قابو میں رکھے۔ (امام غزالی)
  • جو تجھ سے وابستہ نہیں، تُو اس سے وابستہ نہ ہو۔ (شیخ سعدی)
  • آہستہ آہستہ مگر مسلسل چلنا کامیابی کی ضمانت ہے۔ (شیخ سعدی)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
  • دنیا کی ساری گھڑیوں کو روک دیا جائے تو بھی وقت نہیں رکتا۔
  • آسمان پر نگاہ ضرور رکھو مگر یہ مت بھولو کہ پاؤں زمین پر ہی رکھے جاتے ہیں۔
 

نیلم

محفلین
حدیث قدسی

اے انسان میری عبادت کیلئے فارغ ھوجا،

تیری بھوک ختم کردونگا،
اور تیرا سینہ اطمینان (سکون) سے بھردونگا.
اور اگر تو نے ایسا نہ کیا تو رات دن محنت پر لگا دونگا اورپھر تیری بھوک بھی ختم نہ ھوگی.
بحوالہ...ترمذی شریف
(جلد3.صفحہ73
 

نیلم

محفلین
رونے میں کوئی برائی نہیں ھے۔ نم آنکھیں‘ نرم دل ہونے کی نشانی ہیں اور دلوں کو نرم ہی رہنا چاہیے۔ اگر دل سخت ہو جائیں تو پھر ان میں پیار و محبت کا بیچ نہیں بویا جا سکتا اور اگر دلوں میں محبت ناپید ہو جائے تو پھر انسان کی سمت بدلنے لگتی ھے۔ محبت وہ واحد طاقت ہے جو انسان کے قدم مضبوتی سے جما دیتی ھے اور وہ گمراہ نہیں ہوتا.

بس ان آنسوؤں کے پیچھے ناامیدی اور مایوسی نہیں ہونی چاہیے
۔ کیونکہ ناامیدی ایمان کی کمزوری کی علامت ہوتی ھے۔

اللہ سے ہمیشہ بھلائی اور اچھے وقت کی آس رکھنی چاہیے۔ وہ اپنے بندوں کو اسی چیز سے نوازتا ھے جو وہ اپنے اللہ سے توقع کرتے ہیں۔
 

نیلم

محفلین
آپ کو کئی مرتبہ محسوس ہوتا ہے کہ ایک خاص شخص آپ پر بڑی توجہ دیتا ہے - آپ سے بڑا پیار کرتا ہے - اور آپ کے بغیر نہیں رہ سکتا ...............
لیکن جیسا کہ بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ ہوتا آیا ہے ایک روز آپ پر یہ حقیقت کھلتی ہے کہ اس نے تو کبھی بھی آپ کی پرواہ نہیں کی -
کبھی بھی آپ پر توجہ نہیں دی-
وہ اب تک آپ کو ذاتی غرض کے لئے استعمال کرتا رہا ہے - اور اس سے فائدہ اٹھا رہا ہے -

اس احساس سے آپ کا خوبصورت اور سہانا سپنا ٹوٹ جاتا ہے - آپ کو شدید غصہ آتا ہے اور ساتھ ہی ندامت بھی ہوتی ہے کہ میں اب تک الو ہی بنتا رہا ..............

اب ضرورت اس امر کی ہے آپ فوراً اس جذباتی گڑھے سے نکلیں اور اپنے ٹوٹے ہوئے خواب کی کرچیاں ایک ایک کر کے ملاحضہ کریں -

اور جان جائیے کہ آپ اب تک سو رہے تھے -

اگر آپ سو نہ رہے ہوتے تو نہ یہ خواب آتا اور نہ سہانا سپنا اس طرح ٹوٹتا -

اب آپ جاگ گئے ہیں اور خواب کی حقیقت سمجھ گئے ہیں - اب مہربانی کر کے جاگتے ہی رہیےاور آئندہ ایسے کسی خواب کی توقع مت کیجیے -

از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٥٧٤
 

نیلم

محفلین
جو رزق، پانی ، تعلق تصرف ، صحبت محبت ، حرکت و عمل ،علم پیشہ تجارت آپ کو اطمینان قلب سلامتی و صالحیت ، ذوق عبادت اور شوق شرافت سے آشنا کرائے وہی الله کی مشیت و رضا ، اس کا اجر و انعام اور فضل و کرم ہے -

اور جو مشاغل حیات اور اعمال ذات آپ کے اندر تکدر وتکبر اور تفاخر پیدا کریں ، الله اور اللہ کی مخلوق سے دور اور بیگانہ کر دیں ، چہرے کا نور دل کا سکون چھین لیں ، خوف خدا اور شرم و حیا سے بے بہرہ کر دیں وہ سب خدا کا قہر اور عذاب ہیں -

از بابا محمد یحییٰ خان پیا رنگ کالا صفحہ ٣٠٠
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کسی پسندیدہ چیز کے چھن جانے یا کسی نا پسندیدہ چیز کے آجانے کو ، خوف کہتے ہیں

از واصف علی واصف بات سے بات
 

نیلم

محفلین
سب سے برا وقت وہ ہے جب تمھارے غصے کے خوف سے تمھارے والدین اپنی ضرورت اور نصیحت بیان کرنا چھوڑ دیں
 

نیلم

محفلین
اگر آپ معافی کا مطلب سمجھنا چاہتے ہیں
تو اک ایسے شخص کو معاف کرنے کی سعی کر دیکھیں جو ......آپ کی
کردار کشی کا مرتکب ہوا ہو ....آپ جان جائیں گے کہ معاف کر دینے کا
اتنا اجر کیوں رکھا گیا ہے .......

واصف علی واصف
 

نیلم

محفلین
پرہیز گار شخص کی ایک نشانی یہ بھی ہے کے اس کے دل میں خدا کا خوف اور آنکھ میں حیا ہوتی ہے
 

نیلم

محفلین
دنیا ایک سائے کی طرح ہے، اگر اس کے پیچھے بھاگو گے تو کبھی بھی پکڑ نہ پاؤ گے. اس سے اپنا منہ پھیر لو، تو اس کے پاس تمہارے پیچھے چلنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہ ہو گا.
 

نیلم

محفلین
ابو ھریرہ (رضی الله عنہ) سے روایت ہے کے حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا زکواة / خیرات کسی بھی صورت مال میں کمی نہیں کرتی، اور جو اپنے غلام کو معاف کر دے(آزاد کرنا) الله اسکی عزت میں اضافہ فرماتا ہے اور جو شخص عاجزی اپنائے الله لوگوں کی نظر میں اسکی قدر بلند کر دیتا ہے

[مسلم 32 :6264 ]
 
Top