اُردو محفل کا اسکول - 6

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فیصلہ کرتے وقت ہزار مرتبہ سوچو لیکن جب فیصلہ کر لو تو اس پر ثابت قدمی کے ساتھ قائم رہو۔

(قائد اعظم محمد علی جناح)
 

اینجل

محفلین
یہ جو مایوسی کا بھنور ہوتاہے- یہ بڑا ظالم گرداب ہوتا ہے- اس کے کنارے کنارے پر آدمی گھومتا رہے تو بچنے کی کچھ امید ہوجاتی ہے-
لیکن جب بہت گہرا اتر جائے تو پھر بچنے کی کوئی آس باقی نہیں رہتی-
اشفاق احمد
 

فرحت کیانی

لائبریرین
  • اللہ احسان کرتا ہے لہٰذا تم بھی احسان کیا کرو۔
  • صبر ایک ایسی سواری ہے جو کبھی ٹھوکر نہیں کھاتی۔
  • خاموشی غصے کا بہترین حل ہے۔
  • جو بات معلوم نہ ہو اس کے اظہار میں کوئی شرم محسوس نہیں کرنی چاہئیے۔
  • اپنی خوشی کے لئے دوسروں کی مسرت خاک میں نہ ملاؤ۔
 

نیلم

محفلین
تعلیم اور اَخلاق میں وہی رشتہ ھے جو غِذا اور قُوّتِ حیات میں ھے . اگر کوئی غذا قوّتِ حیات پیدا نہیں کرتی تو وہ صحیح غذا نہیں ھے ۔۔
اسی طرح اگر کوئی تعلیم صالح اخلاق نہیں پیدا کرتی تو وہ صحیح تعلیم نہیں ھے ۔۔۔

سیّد ابوالاعلٰی مودودی رح
 
Top