اُردو محفل کا اسکول - 6

مغزل

محفلین
آئسکریم :
--------

ایک چھوٹا سا بچّہ آئس کریم پالر گیا :
ویٹر سے مینو منگوایا ۔۔ اور قیمتیں معلوم کی ۔۔۔
جیبیں کھنگالی تو بمشکل تمام 50 روپے ہی برآمد ہوئے ۔۔۔
آخر کار 50 روپے والی ایک آئس کریم پسند کی ۔۔۔
اور آرڈر دینے سے قبل ۔۔۔ ایک لمحے کو رکا۔۔
اور ویٹر سے مزید کم قیمت آئس کریم کا پوچھا ۔۔
ویٹر نے کہا ۔۔ چھوٹےصاحب سب سے کم قیمت 40 روپے کی ہے مگر آپ کو وہ پسند نہ آئے گی ۔۔
بچے نے 40 روپے والی آئسکریم کا آرڈر دیا اور مزے سے آئسکریم کھانے لگا۔۔۔
ویٹر بچےکو بڑے انہماک سے آئسکریم کھاتے دیکھتا رہا اور مسکراتا رہا۔۔
بالآخر بچے نے آئسکریم کا کپ خالی کیا ۔۔اور مسکراتے ہوئے آئسکریم پارلر سے باہر نکل گیا۔۔۔
ویٹر کپ اٹھانے آیا تو۔۔ آنکھوں میں آنسو آگئے ۔۔۔
آئسکریم کے خالی کپ کے پاس 10 روپے کے سکے رکھے ہوئے تھے ۔۔

=============
نتیجہ : ہم چھوٹی سی قربانی دے کر کسی کو بہت بڑی خوشی دے سکتے ہیں ۔۔۔:angel:
( آج کا ہوم ورک :: مغزل + مغزل )

( منسلک : ناعمہ عزیز بٹیا ، مقدس اور عائشہ عزیز بٹیا اور ابن سعید بھیا )
 

نیلم

محفلین
بڑی رونق ہوگئی سکول میں تو بہت سارے نئےسٹوڈنٹ تشریف لائے ہیں۔مہجھے پہلے ہی سکول کھول لینا چاہیے تھا۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میرے دل نے کہاکہ میں ان چیزوں سے محبت کروں جن سے دوسرے لوگ نفرت کرتے ہیں اور ان لوگوں سے دوستی کروں جنہیں دنیا ملامت کرتی ہے
میرے دل نے مجھ پر یہ حقیقت واضح کر دی کہ محبت صرف عاشق کا مرتبہ ہی نہیں بڑھاتی بلکہ محبوب کی قدرومنزلت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔اس سے پہلے محبت میرے لئے ایک دھاگہ تھا جو دو کیلوں کے درمیان کس دیا گیا ہو مگر اب یہ ایک ہالہ بن چکا ہے۔جس کی ابتدا تمام موجودات کا احاطہ کئے ہؤئے ہے اور پھیل کر مستقبل کی ہر ایک چیز کو لپیٹ میں لینے والی ہے

خلیل جبران..........
 

ذوالقرنین

لائبریرین
جس نے کم از کم دو حدیثیں پڑھ لیں تاکہ خود ان سے نفع اٹھائے یا دوسروں کو اس کی تعلیم دے تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں تو یہ ساٹھ سال کی عبادت سے افضل ہے۔
(حدیث پاک)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
چار چیزیں جنت کی طرف لے جاتی ہیں؛
1)--- اپنی مصیبت کو چھپانا
2)--- والدین کے ساتھ نیکی کرنا
3)--- صدقہ چھپا کر دینا
4)--- کثرت سے لا الہٰ اللہ کا ورد کرنا
 

ذوالقرنین

لائبریرین
انسان کی تباہی تین باتوں میں ہے؛
1)--- توبہ کی امید پر گناہ کرنا
2)--- زندگی کی امید پر توبہ نہ کرنا
3)--- توبہ کیے بغیر رحمت کی امید رکھنا
 

مہ جبین

محفلین
وہ مومن نہیں جس کی زبان اور ہاتھ سے اس کے ہمسائے محفوظ نہ ہوں ۔۔۔۔۔حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
بے عمل عالم کی مثال ایسی ہے جیسے اندھے کے ہاتھ میں مشعل،دوسرے تو اس سے روشنی حاصل کرتے ہیں اور وہ خود اس روشنی سے محروم رہتا ہے۔۔۔۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام
نیکی کے کاموں میں دیر نہ کرو کیونکہ موت تمہارے تعاقب میں ہے۔۔۔۔۔حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
 

مغزل

محفلین
’’ وقعت ‘‘

کسی نے ایک بزرگ سے پوچھا ’’ پیار کی اصلیت ‘‘ کیا ہے ۔۔
بزرگ نے کہا ، ذرا باغ جاؤ اور سب سے خوبصورت پھول لے کر آجاؤ ۔۔
موصوف باغ گئے اور تلاش بسیار کے بعد منھ لٹکائے شرمندہ شرمندہ واپس آگئے ۔۔
بزرگ نے استفسار کیا ۔۔ ’’ کیا ہوا پھول لائے ‘‘
موصوف نے کہا :
’’ میں باغ میں گیا تو ایک پھو ل سب سے خوبصورت نظر آیا میں لانا چاہتا تھا مگر خیال آیا کہ
اس سے بھی خوبصورت پھول ہوسکتا ہے ۔۔
میں نے پورا باغ چھان مارا مگر اور کوئی پھول ویسا خوبصورت نہ تھا۔
میں نے سوچا کہ جاتے ہوئے وہی پھول لے جاؤں ۔۔۔
مگر جب اس پھول کے پاس گیا تو وہ پھول اور کوئی اور لے جاچکا تھا۔ ‘‘
بزرگ نے مسکراتے ہوئے فرمایا :
بیٹا یہی ’’ پیار کی وقعت / اصلیت ہے‘‘
کہ جب آپ کو میسر ہوتا ہے تو آپ خوب تر کی جستجو میں ہوتے ہیں۔۔
اور نتیجہ خالی دامنی کے سوا کچھ نہیں ہوتا ۔۔

-------
نتیجہ : خود اخذ کیجے ۔۔ :angel:

( ماسٹر جی ۔۔ ہمارا ( مغزل + غزل ناز غزل ) آج کا ہوم ورک ۔۔ :angel: )
 

ذوالقرنین

لائبریرین
تم کسی کو چاہو اور وہ تمہیں ٹھکرائے تو یہ اس کی بدنصیبی ہے۔ اس کے بعد اگر اس کو تم زبردستی اپنانا چاہو تو یہ تمہاری نفس کی ذلت ہے۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
ایک دن زندگی نے مجھ سے پوچھا کہ تم اپنے دوست کا ساتھ کب تک دینا چاہتے ہو تو میں نے ایک آنسو کا قطرہ سمندر میں گرا دیا اور کہا کہ جب تک تم اس قطرے کو ڈھونڈ نہ لو۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
اپنی سوچوں کو پانی کے قطروں سے زیادہ شفاف رکھو کیونکہ جس طرح قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے اسی طرح پاک صاف سوچوں سے ایمان بنتا ہے۔
(حضرت علی کرم اللہ وجہ)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
محبت
اگر تم کسی سے محبت کرتے ہو تو اسے آزاد چھوڑ دو ۔ ۔ ۔ ۔
اگر وہ تمھاری طرف لوٹ آئے تو اس کی پرستش کرو اور اگر واپس نہ آئے تو
سمجھو وہ کبھی تمھارا ہوا ہی نہیں تھا ۔
(خلیل جبران)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
خوش نصیب
خوش نصیب وہ نہیں جسے اقتدار مل گیا
بلکہ خوش نصیب وہ ہے جس نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور اپنی قوم کی تقدیر بدل دی
(المنصور)
 

عمر سیف

محفلین
ہم سب اپنی زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں زمانہِ جاہلیت سے گزرتے ہیں۔ بعض گزر جاتے ہیں، بعض ساری زندگی اسی زمانے میں گزار دیتے ہیں۔آپ اس میں سے گزر چکے ہیں، میں آپ کو پچھتاوے سے روکوں گام نہ توبہ اور دعا سے۔ سب پر فرض ہے کہ آپ اپنی ساری زندگی یہ کریں مگر اس کے ساتھ ساتھ شُکر بھی ادا کریں کے آپ نفس کی تمام بیماریوں سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔

پیرِکامل سے اقتباس
 
Top