اِدھر اُدھر کی باتیں۔۔۔۔۔2

محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی نے اس دھاگے کی تجدید کی اور سب کو ادھر ’ادھر کی باتوں کی دعوت دی ہے۔احمد بھائی سے اس تعلق کی بنا پر کہ وہ ایک شاعر بھی ہیں اور اشعار ہماری کمزوری، لہذا ’ان کی دعوت رد نہ کر سکے، حا لا نکہ ہمیں لکھنا لکھانا تو آتا نہیں۔
اِدھر کی بات یہ ہے کہ ۔۔۔ مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑ۔۔۔ میرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے۔۔۔ ۔۔۔ اور ’ادھر کی بات یہ ہے کہ احمد بھائی کو بھی کبھی کبھار کچھ کچھ ہوتا ہے۔احمد بھائی کو شاعری سے جسقدر لگاؤ ہے ’اس کا اندازہ ہمیں ’اس وقت ہوا جب انہوں نے ہمارے اشعار کے بے تکے انتخاب کی دل کھول کر پذیرائی کی ، حد تو یہ ہے کہ ایک مرتبہ ہم نے ویسے ہی ایک بڑی بونگی مارتے ہوئے ایک شعر گھڑ ڈالا۔۔۔ ۔ یعنی۔۔۔ میں اک نئی زندگی کے لئے۔۔کوئی قاتل تلاش کرتا ہوں۔۔۔ ۔۔احمد بھائی نے اسے بھی پسندیدگی کا انعام دے کر ہمیں مخمصے میں ڈال دیا۔۔ یا الہی یہ ماجرہ کیا ہے۔؟ ہماری بونگی اور احمد بھائی کی تعریف ؟؟
ہم ہیں مشتاق اور وہ بے زار۔۔۔ ۔۔ جی نہیں۔۔۔ نہ ہی ہمارا نام مشتاق ہے اور نہ ہی ان کا بے زار۔۔۔ ۔۔ وہ تو بڑے مستعد اور خوش مزاج نظر آتے ہیں،خاص طور پر اگر محفل پر نیلم کی حکایات دیکھ لیں۔جی ! بلکل۔۔۔ وہی جنہوں نے اپنے اوتار میں چچا غالب جیسی تصویر لگا دی ہے۔۔۔ ۔۔۔ سچی بات تو یہ ہے کہ ان کی تحریریں بڑی پر مغز،تعریف اور دعوت غور و فکر کی متقاضی ہوتی ہیں۔اس فن میں وہ بڑے فن کار نظر آتے ہیں۔
عینی شاہ کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں چونکہ یہ گڑیا رانی اپنے مراسلوں سے محفل کو نہ صرف آباد رکھتی ہیں بلکہ ان کے مراسلے مزاجوں کی تلخیوں کو کافور کرنے کا کام بھی کرتے ہیں۔ا س کے علاوہ محترمہ محفل پر انگلش ، اردو کے فروغ کی تنہا بانی لگتی ہیں۔اللہ انہیں خوش رکھے اور وہ ایسے ہی مسکراہٹیں بکھیرتی رہیں۔آمین

عمر اعظم بھائی۔۔۔!

آپ کی محبت ہے کہ آپ کو اِدھر اُدھر کی باتوں میں بھی یہ خاکسار یاد رہا ۔۔۔!

آپ کا شعری انتخاب واقعی خوب ہوتا ہے ۔ اور اگر وہ شعر واقعی آپ نے لکھا تھا تو پھر آپ کو سنجیدگی سے اس معاملے میں سوچنا چاہیے ایسا نہ ہو کہ ہم لوگ ایک اچھے شاعر سے محروم ہو جائیں۔ انتخاب "پسندیدہ کلام" میں بھی پیش کیا کریں تاکہ جو لوگ ہماری طرح آپ کی پروفائل تک نہیں پہنچ پاتے وہ بھی آپ کے حسنِ انتخاب سے محظوظ ہو سکیں۔

یہ دھاگہ تو خیر چل ہی رہا تھا اور اسے تبسم ، سیماب اور شمشاد بھائی نے آباد کیا ہوا ہے۔ ہم جیسے نکمے تو کبھی کبھی ہی آتے ہیں۔

نیلم آپ کہاں ہیں ۔ آپ محفل میں نہ آئیں تو آپ کو یاد کرنے والے بے شمار ہیں ماشاءاللہ۔ مجھے تو جیلسی ہو رہی ہے۔ :) آپ کی حکایتوں کی عدم ترسیل کے باعث ہمارے نیرنگ خیال بھائی بالکل ویلے ہو گئے ہیں۔ ان کا کچھ خیال کریں۔ :)

مقدس اگر احمد بھیا سے ناراض ہیں تب بھی باقی محفلین کا تو کوئی قصور نہیں ہے کہ ہمارے علاوہ سب ہی آپ کو یاد کرتے ہیں۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیلم آپ کہاں ہیں ۔ آپ محفل میں نہ آئیں تو آپ کو یاد کرنے والے بے شمار ہیں ماشاءاللہ۔ مجھے تو جیلسی ہو رہی ہے۔ :) آپ کی حکایتوں کی عدم ترسیل کے باعث ہمارے نیرنگ خیال بھائی بالکل ویلے ہو گئے ہیں۔ ان کا کچھ خیال کریں۔ :)
ہم اب گوشہ نشیں ہوجائیں گے احمد بھائی۔۔۔۔۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
اوہ میں صبح صبح آتی تو چاچو کی سالگرہ کا دھاگہ میں بناتی :(
سوری احمد بھائی:oops:
میں لیٹ ہو گیا:embarrassed:
یوں شمشاد بھائی کو اپنا مبارک بادی دھاگہ خود ہی کھولنا پڑا:ROFLMAO:
میں نے جان بوجھ کر خود ہی بنایا ہے۔ آپ میں سے کوئی بناتا تو نجانے میری کون سی سالگرہ مناتا۔
ویسے مجھے سے پہلے سعود بھائی نے لوح محفل پر اہل محفل کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کر دیا تھا۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
میں نے جان بوجھ کر خود ہی بنایا ہے۔ آپ میں سے کوئی بناتا تو نجانے میری کون سی سالگرہ مناتا۔
ویسے مجھے سے پہلے سعود بھائی نے لوح محفل پر اہل محفل کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کر دیا تھا۔
چاچو آپ فکر نہ کریں میں بناتی تو آپ کی سالگرہ یہی ہوتی جو اب ہے۔ :)
 
Top