آپ ﷺ کی شان میں اشعار

سیما علی

لائبریرین
کمالِ خلاق ذات اُس کی
جمالِ ہستی حیات اُس کی
بشر نہیں ، عظمتِ بشر ہے
میرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے

مظفر وارثی
 

سیما علی

لائبریرین
اقبالؒ اور عشقِ رسولﷺ
——————————
تو غنی از ھر دو عالم من فقیر
روزِ محشر عذر ہائے من پذیر
ور حسابم را تو بینی ناگزیر
از نگاہِ مصطفیﷺ پنہان بگیر
ترجمہ:
اے اللہ! میں تیرا منگتا ہوں، تو دو عالم کو عطا کرنے والا ہے۔
روزِ محشر میرا عذر قبول فرمانا۔
اگر میرے نامۂ اعمال کا حساب ناگزیر بھی ہو۔
تو پھر اے میرے مولیٰ اسے آقا محمد مصطفٰیﷺ کی نگاہوں سے پوشیدہ رکھنا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ابھی مٹی نہ کھنکی تھی، ابھی پانی نہ برسا تھا
‏مگر بزم عناصر میں تیرے ہونے کا چرچا تھا
‏ﷺ
 

سیما علی

لائبریرین
چاند تارے ہی کیا دیکھتے رہ گئے
یہ ارض وسمادیکھتے رہ گئے
پڑھ کے جبریل سورہ والضحی
صورت مصطفی دیکھتے رہ گے
صل اللہ علیہ وسلم
 

سیما علی

لائبریرین
چو گفتم حمد از دل مر خدا را
‏بگویم نعت پاک مصطفٰی را

‏رسول اللہ آں سلطان عالم
‏حبیب اللہ شاہ انبیاء را

‏محمد مصطفٰی آں نور کونین
‏ربودہ زو ہمہ نور و ضیا را

‏صلو علیہ وسلمو تسلیما
‏صل اللہ علیہ والہ وسلم
 

سیما علی

لائبریرین
مبارک گریہء عشقِ مُحمد ﷺ
‏غمِ آقا ﷺ میں اپنی آنکھ تر رکھ

‏نصیر! اپنی حیاتِ مختصر میں
‏نبی ﷺ کا تذکرہ آٹھوں پہر رکھ

‏اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد وبارک وسلم

‏پیر نصیر الدین نصیر شاہ صاحب
 

سیما علی

لائبریرین
دولتِ درد عطا کی ہے نبیﷺ نے مجھ کو
‏کبھی دیکھا ہی نہیں ہے جو غمی نے مجھ کو

‏اُن ﷺ کے روضے پہ پہنچنے کی جو تیاری کی
‏ایسے موقعے پہ مبارک دی سبھی نے مجھ کو

‏نعت خانمؔ نے عقیدت سے لکھی ہے میری
‏یہ بشارت عطا کر دی ہے نبیﷺ نے مجھ کو
‏فریدہ خانم
 

سیما علی

لائبریرین
میری کشتی بھنور سے ماورا ہے
‏مجھے عشق نبیؐ کا حوصلہ ہے

‏مجھے تو آپؐ کی نسبت بہت ہے
‏یہی خوشبو مرے سر کی ردا ہے

‏اندھیری رات میں اسمِ محمدﷺ
‏مرے حرف دعا میں جاگتا ہے

‏مرے مولا میں کیسے ہار جاؤں
‏لبوں پر جب درود کبریا ہے
‏نوشی گیلانی
 

سیما علی

لائبریرین
نعتِ رسول ﷺ -

‏پیارے نبیؐ نے ہم کو رستے بتا دئیے ہیں
‏اُلفت کے سب قرینے ہم کو سکھا دئیے ہیں

‏میرے قصور سارے پرچے میں درج تھے جو
‏کملی میں اپنی کالی لے کر چھپا دئیے ہیں

‏مدحت میں جب شگفتہؔ میں نے قلم اُٹھایا
‏اُنؐ کے بھرم نے دل کے غنچے کھلا دئیے ہیں

شگفتہ شفیق
 

سیما علی

لائبریرین
مری منزل کا حاصل گر مدینہ آگیا ہوتا
‏مجھے بھی جینے کا کچھ تو قرینہ آگیا ہوتا

‏مرے دل کی زمیں ایسے منور ہوگئی ہوتی
‏مری زنبیل میں کوئی نگینہ آگیا ہوتا
ارم زہرا
 

سیما علی

لائبریرین
تیرے سوا کسی میں بڑائی نہیں کوئی
‏تجھ سے بڑی جہاں میں اِکائی نہیں کوئی

‏تیرے خیال سے ہے منور تمام ذہن
‏قندیل ہم نے اور جلائی نہیں کوئی
شبنم شکیل
 

سیما علی

لائبریرین
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

‏دنیا تے آیا کوئی تیری نہ مثال دا
‏لَبھ کے لیاواں کِتھوں سوہنا ترے نال دا

‏سوہنیا درود بھیجے رَب تیری ذات نوں
‏مُکھ تیرا نُور رونڈے ساری کائنات نوں

‏شیدا اے زمانہ تیرے حُسن وجمال دا
‏مکّے رہن والیا مدینے آون والیا
 

سیما علی

لائبریرین
جب کیا میں نےقصدِ نعتِ حضورﷺ
‏ہوئے یکجا شعور و تحتِ شعور

‏ورنہ میں اور محامدِ احمدﷺ
‏جس کی خاطر ہوا یہ نور و ظہور

‏حسن سےجس کے کائنات حسیں
‏عشق سےجس کے خلق ہے مسحور

‏کیا یہ اعزاز کم ہے میرے لیے
‏نعتِ خیر الوریٰﷺپہ ہوں معمور

‏آخرت کے سبھی مراحل میں
‏میرےنزدیک تر ہوں میرےحضورﷺ
 

سیما علی

لائبریرین
سر لامکاں سے طلب ہوئی
‏شاعر: عنبر وارثی

‏نعتِ رسولِ آخر صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم
‏سرِ لامکاں سے طلب ہوئی

‏سوئے منتہی وہ چلے نبی ﷺ
‏کوئی حد نہ ان کے عروج کی
‏بلغ العلیٰ بکمالہ

‏یہی ابتداء یہی انتہا
‏یہ فروغِ جلوہ حق نما
‏کہ جہان سارا چمک اٹھا
‏کشف الدجیٰ بجمالہ
 

سیما علی

لائبریرین
ہم میں جرات نہیں کہ نعت لکھیں
‏آپکی خوشبوؤں سی ذات لکھیں.
‏رب ہے کل کائنات کا مالک
‏آپ سے ہے یہ کائنات لکھیں..
‏آپ کی ہیں صفات لامحدود
‏کیسے ہم آپ پر کتاب لکھیں.

‏ طاہرہ سلیم سوز
 

سیما علی

لائبریرین
حضورﷺ️ ایسا کوئی انتظام ہو جائے
‏سلام کے لیے حاضر غلام ہو جائے

‏حضورﷺ️ آپ جو سن لیں تو بات بن جائے
‏حضورﷺ️ آپ جو کہہ دیں تو کام ہو جائے

‏حضورﷺ️ آپ جو چاہیں تو کچھ نہیں مشکل
‏سمٹ کے فاصلہ یہ چند گام ہو جائے
 

سیما علی

لائبریرین
کرتے ہیں عزیزان مدینہ کی جو خدمت
‏ حسرتؔ اُنھیں دیتے ہیں وہ سب دل سے دعائیں

‏مولانا حسرت ؔموہانی
 

سیما علی

لائبریرین
یہی اثاثہ عمل ہے میری اسی سے بگڑی بنی ہے میری
سمیٹتا ہوں کرم خدا کا ، نبیﷺ کی نعتیں سنا سنا کر
اگر مقدر نے یاوری کی اگر مدینے گیا میں خالد
قدم قدم خاک اس گلی کی چوم لوں گا اٹھا اٹھا کر
خالد محمود خالد
 
Top