آپ ﷺ کی شان میں اشعار

سیما علی

لائبریرین
ذکر تھا آخری مہینہ کا تذکرہ چھڑ گیا مدینے کا
حاجیوں مصطفی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

اے خدا کے حبیب پیارے رسول یہ ہمارا سلام کیجئے قبول
آج محفل میں جتنے حاضر ہیں مل کے سارے سلام کہتے ہیں
  • محمد علی ظہوری
 

سیما علی

لائبریرین
❤بحضورِ سیّدُ المُرسَلِینؐ صلّی اللّٰهُ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلّم❤
دُور ھوں ان سے، سزا ہے یہ بھی
پاس ٹھہروں انکےدعا ہے یہ بھی

اہلِ نسبت کو وہ پہچانتے ہیں
میرے مولا کی عطا ہے یہ بھی

اور کیا نکہتِ فردوسِ بریں
بس مدینے کی ہَوا ہے یہ بھی

اُن کا جلوہ نظر آ جائے گا
حشر میں ایک مزا ہے یہ بھی

وہؐ مِرے دِل ہی نہیں، جان بھی ہیں
میں نے محسُوس کِیا ہے یہ بھی

غم تو ہے عِشقِ نبیؐ میں حاصل
شُکر کر! شُکر کی جا ہے یہ بھی

ہوش کھو بیٹھے نصِیرؔ اہلِ نظر
دیکھ لینے کی ادا ہے یہ بھی ۔
 

سیما علی

لائبریرین
اِس وقت نہ چھیڑ اے کششِ لذتِ دنیا
‏اِس وقت مرے دل کو وہﷺ یاد آئے ہوئے ہیں

‏پیر نصیر الدین نصیر
 

سیما علی

لائبریرین
شان ان کی سوچیے اور سوچ میں کھو جائیے
نعت کا دل میں خیال آئے تو چپ ہوجائیے
خورشید رضوی
 

سیما علی

لائبریرین
جبین شب پر رقم کیے حرف کہکشاں کے
‏نصیب بدلے ہیں آپ نے ظلمت جہاں کے

‏ خدا سے بندوں کو آپ کتنا قریب لائے
‏مٹا دیے فاصلے تھے جو کچھ بھی درمیاں کے

‏صبیح رحمانی
 

سیما علی

لائبریرین
کیسا وہ سماں ہوگا کیسی وہ گھڑی ہوگی
‏جب پہلی نظر اُن کے روضے پہ پڑی ہوگی

‏کیا سامنے جا کے ہم حال اپنا سنائیں گے
‏سرکارﷺ کا در ہوگا اشکوں کی لڑی ہوگی
 

سیما علی

لائبریرین
وقت لائے خدا جائیں دربار پر
‏اور کھڑے ہو کر روضہِ سرکار پر

‏پیش مل کر کریں ہم درود و سلام
‏مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
 

سیما علی

لائبریرین
اِس وقت نہ چھیڑ اے کششِ لذتِ دنیا
‏اِس وقت مرے دل کو وہﷺ یاد آئے ہوئے ہیں

‏پیر نصیر الدین نصیر
 

سیما علی

لائبریرین
خاک مجھ میں کمال رکھا ہے
‏مصطفیٰﷺ نے سنبھال رکھا ہے

‏میرے عیبوں پہ ڈال کر پردہ
‏مجھ کو اچھوں میں ڈال رکھا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
جشنِ آمدِ رسول اللہ ہی اللہ
‏بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ

‏ جب کہ سرکار تشریف لانے لگے
‏حور و غلماں بھی خوشیاں منانے لگے

‏ہر طرف نور کی روشنی چھا گئی
‏مصطفیٰؐ کیا مِلے زندگی مِل گئی

‏اے حلیمہ تیری گود میں آگئے
‏دونوں عالم کے رسول اللہ ہی اللہ
 

سیما علی

لائبریرین
لی حبیب عربی مدنی قرشی
‏کہ بود درد و غمش مایۂ شادی و خوشی
‏ترجمہ!
‏میرا ایک محبوب ہے جو عربی ہے، مدنی ہے، قریشی ہے، اس کے عشق کا دردوغم میرے لئے خوشی اور شادمانی ہے۔

‏جامی
 

سیما علی

لائبریرین
فان ابی و والدتي وعرضی
‏لعرض محمد منکم وقاء
‏’بلاشبہ میرا باپ، میرے دادا اور میری عزت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت و ناموس کی حفاظت کے لئے تمہارے سامنے ڈھال ہے‘‘۔
‏حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا حضور کے شان میں شعر ہے یہ سبحان اللّٰہ
 

سیما علی

لائبریرین
عیسی کی مسیحائی سے ، موسی کی عصا سے ‛
‏نمرود کے ، فرعون کے انجامِ فنا سے ‛
‏کعبہ کے تقدس سے ، تو مرویٰ و صفا سے ‛
‏تورات سے ، انجیل سے ، قرآں کی صدا سے ‛
‏یسین سے ، طٰہٰ سے ، مزمل سے ، نبا سے ‛
‏ایک نور جو نکلا تھا کبھی غارِ حرا سے ‛
‏عتیق احمد جاذب
 

سیما علی

لائبریرین
عجم کی مدح کی، عباسیوں کی داستاں لکھی
‏مجھے چندے مقیم آستان غیر ہونا تھا
‏مگر اب لکھ رہا ہوں سیرت پیغمبر خاتمﷺ
‏خدا کا شکر ہے یوں خاتمہ بالخیر ہونا تھا
‏(علامہ شبلی نعمانی)
 

سیما علی

لائبریرین
بخشش کا میری دوستو سامان ہو گیا
‏جب سے درِ نبیﷺ️ کا میں مہمان ہو گیا

‏پڑھنے لگا درود میں جب سے حضورﷺ️ پر
‏ہر کام میرے واسطے آسان ہو گیا
 

سیما علی

لائبریرین
*کاش میں دورِ پیعمبرﷺ میں اٹھایاجاتا
‏*باخدا قدموں میں سرکارﷺ کےپایاجاتا

‏*ریت کے ذرّوں میں اللہ بدل دیتامجھے
‏*پھر مجھے راہِ محمدﷺ میں بچھایاجاتا
 
Top