آپ ﷺ کی شان میں اشعار

سیما علی

لائبریرین
رضائے مصطفٰیﷺّ ہو سمتِ قبلہ ہی بدل جائے
‏ وہ چاہیں تو چراغوں کی حفاظت پر ہوا ٹھہرے

‏عبدالغنی تائب
 

سیما علی

لائبریرین
ہے شغل ہمارا شام و سحر اور ناز سکندرؔ قسمت پر
‏محفل مِیں رسولِ اکرمﷺ کی ہم نعت سُنایا کرتے ہیں

‏سکندر لکھنوی
 

سیما علی

لائبریرین
سبب تخلیقِ دنیا کا جہاں جب بھی کہیں لکھا
‏محمدﷺ اولیں لکھا ! محمدﷺ آخری لکھا ۔
‏⁧‫‬⁩
‏راحت اندوری
 

سیما علی

لائبریرین
یہی اثاثہ عمل ہے میری اسی سے بگڑی بنی ہے میری
‏سمیٹتا ہوں کرم خدا کا نبیﷺ️ کی نعتیں سنا سنا کر

‏خالد محمود نقشبندی
 

سیما علی

لائبریرین
مظفر وارثی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
جَل رہا ہے مُحمّد ﷺ کی دہلیز پر، دل کو طاقِ حرم کی ضرورت نہیں
میرے آقا کے مجھ پر ہیں اتنے کرم اب کسی کے کرم کی ضرورت نہیں

ہر طلوعِ سحر جن کے سائے تلے، جن کی آہٹ سے نبضِ دو عالم چلے
اُن کے قدموں سے لگ کر ہوں بیٹھا ہوا مجھ کو جاہ و حشم کی ضرورت نہیں

حُسنِ خلاقِ کون و مکاں دیکھ لوں، جو نہ دیکھا کبھی وہ سماں دیکھ لوں
مجھ کو آئینہِ مُصطفٰے چاہیے پتّھروں کے صنم کی ضرورت نہیں

دُور سے آنے والی اس آواز پر، مَرمِٹوں جس میں ہو عشقِ خیرُالبَشر
سُوئے خیرُالبَشر جو نہ لے کے چلے، اس نشانِ قدم کی ضرورت نہیں

میری ہر سانس عشقِ نبی میں ڈھلے، یہ وہ سکّہ ہے عقبٰی میں بھی جو چلے
صرف دنیا میں جو خرچ کی جا سکے مجھ کو ایسی رقم کی ضرورت نہیں

کچھ نہ کرنی پڑےگی تلافی مجھے، مل ہی جائے گی حق سے مُعافی مجھے
عشقِ شاہِ پیمبر ہے کافی مجھے رختِ راہِ عدم کی ضرورت نہیں

کعب و حسّان کے ساتھ لائیں گے وہ، میری بخشش مُظؔفّر کرائیں گے وہ
میں حبیبِ خدا کا پرستار ہوں مجھ کو محشر کے غم کی ضرورت نہیں
 

سیما علی

لائبریرین
جن و ملک کو خدمت سرکار ﷺ کے لیے
رب نے در رسول ﷺ کا دربان کر دیا
زاہد ! نبی ﷺ کے عشق نے
راہ حیات میں جذب جنوں کو میرا نگہبان کر دیا
شمسی زاہد شمسی
 

سیما علی

لائبریرین
وہ کمالِ حسنِ حضور ہے کہ گمان نقص جہاں نہیں!!!
‏یہی پھول خار سے دور ہے یہی شمع ہے کہ دھواں نہیں
‏امام احمد رضا خاں
 

سیما علی

لائبریرین
F4ES56C.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
عشق دم جبرئیل عشق دل مصطفی ﷺ
عشق خدا کا رسول عشق خدا کا کلام
عشق کے مضراب سے نغمئہ تار حیات
عشق سے نور حیات عشق سے نار حیات
علامہ اقبال رح
 

سیما علی

لائبریرین
آ پ ﷺ کی سیرت پاک کے مطالعے سے کنور مہندرسنگھ بیدی سحرؔ کا جذبۂ احترام چاہت ومحبت میں بدل گیا ، چنانچہ ان کا ارشاد ہے۔ ؎

تکمیل معرفت ہے محبت رسول ﷺ کی
ہے بندگی خدا کی ، اطاعت رسول کی
عشق ہوجائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں
کچھ مسلماں کا محمد ﷺ پہ اجارہ تو نہیں
 

سیما علی

لائبریرین
پروفیسر تلوک چند محروم ؔ نے یہ اقرار کیا ہے۔ ؎
مبارک پیشرو جس کی ہے شفقت دوست و دشمن پر
مبارک پیش رو جس کا ہے سینہ صاف کینے سے
 

سیما علی

لائبریرین
چندر پر کاش جوہرؔ بجنوری ) نے اس طرح ادا کیا ہے ۔ ؎


نہیں ذکر محمد ﷺ کے لئے تخصیص مذہب کی
یہ کس نے کہہ دیا ، یہ صرف مسلم کی زباں تک ہے
 

سیما علی

لائبریرین
دَیر سے نورؔ چلا اور حرم تک پہنچا
سلسلہ میرے گناہوں کا کرم تک پہنچا

تیری معراج محمد ﷺ تو خدا ہی جانے
میری معراج کہ میں تیرے قدم تک پہنچا
کرشن بہاری نور
 

سیما علی

لائبریرین
للہ بلا لیجئے سرکارِ مدینہ
مرجائے نہ یہ ہند میں بیمار ِمدینہ

حسرت ہے کہ دم نکلے درِ شاہِ ﷺ عرب پر
مدفن ہو تہہِ سایۂ دیوارِ مدینہ

اے شیخ تجھی کو رہِ فردوس مبارک
کافی ہے مجھے گوشۂ گلزارِ مدینہ

مرجائے نعیمؔ الفتِ سرور ﷺ میں الٰہی
تعویذِ لحد ہو در دربارِ مدینہ
بابو رو شن لعل
 

سیما علی

لائبریرین
مشہور محقق وادیب ڈاکٹر سید یحییٰ نشیط صاحب نے ایکناتھ جی ؔکو کھوج نکالا ہے، ان کی نعتیہ شاعری پہلی بار ڈاکٹر نشیط کے توسط سے اہل علم میں روشناس ہوئی ہے۔ ایکناتھؔ کے چند شعر ملاحظہ ہوں۔


خیال کیا ،مچھلی والے و لیکن
دریا وڈھونڈے گوؤند محمد ﷺ

کھیل کھلانے آیا محمد ﷺ
دشرتھ ، رام رانا و لیکن

دیو چھراوے بند محمد ﷺ
کھیل کھلانے آیا محمد ﷺ

لنکا پتی راون مارا ولیکن
راجیہ دیا بھبیشن محمدکھیل کھلانے آیا محمد ﷺ۴؎
 

سیما علی

لائبریرین
غارِ حِرا کو یاد ہیں سجدے رسول ﷺ کے
‏دیکھی ہے پتھروں نے عبادت رسول ﷺ کی

‏دامانِ عقل و ہوش سہارا نہ دے مُجھے
‏چاہت خدا کی بن گئی چاہت رسول ﷺ کی

‏ساغرؔ تمام عالم ہستی ہے بے حجاب
‏آنکھوں میں بس رہی ہے وہ خلوت رسول ﷺ کی...!
ساغر صدیقی
 

سیما علی

لائبریرین
یہ معجزہ ء نعتِ رسولِ مدَنی ﷺ ہے
‏جو لفظ بھی لکھتا ہوں ، عقیقِ یمَنی ہے

‏اک تُو کہ ترے دوش پہ بخشش کی ردائیں
‏اک میں کہ مِرے ساتھ مِری بے کفَنی ہے

‏محسن نقوی
 
Top