اپنا کمپیوٹر خراب کروائیں یا پھر ٹھیک کروائیں

زینب

محفلین
میرے پاس نئی تصاویر ہیں پر میرے کمپیوٹر کو موت پڑی ہوئی ہے یو ایس بی سینس ہی نہیں کر رہا
 
شمشاد

لائبریرین
فاروقی صاحب کو خاصا تجربہ ہے بگڑے کمپیوٹر ٹھیک کرنے کا، اور ہاں مغل صاحب بھی اس معاملے میں خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔
 
زینب

محفلین
فاروقی سے ٹھیک کروانے سے اچھا ہے میں‌خود ہی کوئی آپریشن کر لوں شرط یہ ہے کہ کمپیوٹر کھولنے کے بعد مجھے کوئی جوڑنے کے لیے نا کہے۔۔۔۔۔۔۔

ویسے بھی پا جی فارقی نے تو جان بوجھ کے جو چلتا ہے اسے بھی خراب کران ہے کہ نا چلے گا کمپیوٹر نا میں اسی کی مرمتی کے لیے ہتھوڑا لے کے یہاں‌اؤں گی
 
میرے پاس نئی تصاویر ہیں پر میرے کمپیوٹر کو موت پڑی ہوئی ہے یو ایس بی سینس ہی نہیں کر رہا

اگر آپ کے کمپیوٹر میں یو ایس بی کو محسوس کرنے کی حس ختم ہو گئی ہے تو سادہ طریقہ آزمائیے ۔ نیچے دیئے گئے نقاط کو نوٹ کر لیجئے اور پھر کوششش کیجئے ۔

مائی کمپیوٹر پر رائیٹ کلک کیجئے
پراپرٹیز کو کلک کیجئے
ہارڈ وئیر کو کلک کیجئے
ڈیوائیس مینیجر کو کلک کیجئے
اب ایک خانہ کھلے گا جس میں بہت سے پرزے ایک لائن میں بنے ہوئے ہونگے ۔ جس پرزے پر پیلا سوالیہ نشان بنا ہوا ہو اسے رائیٹ کلک کیجئے اور پھر اپ ڈیٹ ڈرائیور کو کلک کیجئے ۔ اور آن اسکرین معلومات پر عمل کیجئے ۔

اگر ڈرائیور فائل کا مسئلہ ہے تو ایسے حل ہو جائے گا انشاء اللہ اور اگر پھر بھی حل نہ ہوا تو اپنے یو ایس بی ڈرائیو کا ماڈل نمبر بتا دیجئے گا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا ۔انشاء اللہ
 
شمشاد

لائبریرین
بُری بات، ایسا نہیں کہتے۔ فاروقی بھائی تو فی سبیل اللہ ہمسایوں کے کمپیوٹر ٹھیک کرتے ہیں۔ ان کی دیکھا دیکھی مغل صاحب کو بھی شوق چرایا ہے۔
 
فاروقی

معطل
فاروقی صاحب کو خاصا تجربہ ہے بگڑے کمپیوٹر ٹھیک کرنے کا، اور ہاں مغل صاحب بھی اس معاملے میں خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔

جی صاحب آپ نے بالکل ٹھیک کہا ........بگڑے کمپیوٹر بھی اور بگڑے بندے بھی کچھ نہ کچھ مرمت کر لیتا ہوں....زینب کو مشورہ دیجیئے کے مرمت مجھی سے کروائے .....

فاروقی سے ٹھیک کروانے سے اچھا ہے میں‌خود ہی کوئی آپریشن کر لوں شرط یہ ہے کہ کمپیوٹر کھولنے کے بعد مجھے کوئی جوڑنے کے لیے نا کہے۔۔۔۔۔۔۔

ویسے بھی پا جی فارقی نے تو جان بوجھ کے جو چلتا ہے اسے بھی خراب کران ہے کہ نا چلے گا کمپیوٹر نا میں اسی کی مرمتی کے لیے ہتھوڑا لے کے یہاں‌اؤں گی

زینب کیسی غیروں جیسی باتیں کرتی ہو ......میں کون سا تمہیں مفت میں ٹھیک کر کے دوں گا......کوئی 50،60 درہم مجھے ارسال کر دینا.......:laugh:

اگر مجھ مرمت نہ کروایا تو میں پھر دعا کروں گا کہ چند دن اور ایسے ہی چلے تا کہ "لڑکیاں:" والا معاملہ کچھ ٹھنڈا ہو جائے.....:grin:
 
تعبیر

محفلین
کوئی اللہ کا بندہ میرا مسئلہ بھی حل کرے کہ ہم سب کے الگ الگ اکاؤنٹ ہیں اگر کوئی ایک لاگ آف کرتا ہے تو کمپیوٹر کو موت آجاتی ہے دوبارہ سی پی یو سے اسٹارٹ کرنا پڑتا ہے ۔ اب کپیوٹر کو سلیپ پر نہین چھوڑ سکتے بلکہ ری اسٹارٹ سے دوبارہ بیٹھ سکتے ہیں ۔ کافی دیر کے لیے اگر کمپیوٹر سے اٹھ جاؤ تو بھی کمپیوٹر کام نہین کرتا
 
مرنے والوں کو یاد کرتے ہیں
جینے والے ہیں روز مرتے ہیں

آپ کے کمپیوٹر کا متوقع مسئلہ تو یہ لگتا ہے کہ ۔
1۔ آپ کے کمپیوٹرر کی ہارڈ ڈسک تقریبا فل ہے یا فریگمنٹ ہو چکی ہے
2۔ سی پی یو (بکسا نہیں بلکہ کمپیوٹر کا ایک مرکزی پرزہ) کمزور ہے اور ریم کم
3۔ آپ لوگ لاگ آف نہیں بلکہ سوئچ یوزر کی کمانڈ استعمال کرکے اپنے اپنے کاؤنٹ میں جاتے ہیں

وجہ نمبر ایک کی صورت میں غیر ضروری فائلوں کی قربانی آپ کے کمپیوٹر کی نجات دہندہ ہوسکتی ہے اور دوسری جانب ہارڈ ڈسک کو ڈی فریگمنٹ کرنا بھی اسکی راحت کا سامان کر سکتا ہے ۔ ہارڈ ڈسک کی ڈی فریگمنٹیشن ایک صبر‌آزما کام ہے جو ویہلے بیٹھ کر کیا جائے تو اچھا ہے ۔
وجہ نمبر دو کی صورت میں مقامی ماہر معالج سے رجوع کیجئے اور جیب کی قربانی دینے کی توقع رکھتے ہوئے محتاظ انداز میں پیش قدمی کیجئے ۔
وجہ نمبر تین کی صورت میں پہلے اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہوجائیے اور جب لاگ ان اسکرین آجائے تو ماؤس یوزر نیم پر رکھنے سے اسکرین پر آجائے گا کہ اس یوزر کے کتنے پروگرام چل رہے ہیں اسطرح فالتو پروگرام چل چل کر بابا جی کو اور بھی تھکا دیتے ہین جس سے انکو کومے میں جانا عین ممکن ہے لہذا بابا جی سے کام لیجئے مگر محبت سے تھوڑا ان کا خیال رکھئیے تھوڑا اپنا اور اسطرح مل جل کر محبت سے یہ سفر مکمل کرلیجئے۔

امید ہے شافی علاج ہوجائے گا اگر افاقہ ہو تو آئیندہ خیال رکھئے گا اور اگر افاقہ نہ بھی ہو تو بھی" آئیندہ خیال رکھیئے گا"
 
ابوشامل

محفلین
بُری بات، ایسا نہیں کہتے۔ فاروقی بھائی تو فی سبیل اللہ ہمسایوں کے کمپیوٹر ٹھیک کرتے ہیں۔ ان کی دیکھا دیکھی مغل صاحب کو بھی شوق چرایا ہے۔
ہم بھی فی سبیل اللہ کمپیوٹر مرمت کے حوالے سے خاندان اور علاقے میں کافی شہرت رکھتے ہیں۔ ایک دو بیمار ہر وقت میرے "بیمارستان" (گھریلو کمپیوٹر لیب) میں موجود رہتے ہیں۔ فی الوقت تو میرا کمپیوٹر خود بیمار ہے اس لیے مریضوں کا داخلہ بند ہے :)
 
زین

لائبریرین
کدھر ہیں پیغامات ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مجھے تو نظر نہیں آرہے
آپ نے صرف سوچا ہے یا عمل بھی کرنا ہے ؟
 
خوشی

محفلین
میری لیپ ٹاپ خراب ہے اسے ٹھیک کر دیں پلیزززززززززززززززززززززززززززززززز
 
Top