کوئی اللہ کا بندہ میرا مسئلہ بھی حل کرے کہ ہم سب کے الگ الگ اکاؤنٹ ہیں اگر کوئی ایک لاگ آف کرتا ہے تو کمپیوٹر کو موت آجاتی ہے دوبارہ سی پی یو سے اسٹارٹ کرنا پڑتا ہے ۔ اب کپیوٹر کو سلیپ پر نہین چھوڑ سکتے بلکہ ری اسٹارٹ سے دوبارہ بیٹھ سکتے ہیں ۔ کافی دیر کے لیے اگر کمپیوٹر سے اٹھ جاؤ تو بھی کمپیوٹر کام نہین کرتا
مرنے والوں کو یاد کرتے ہیں
جینے والے ہیں روز مرتے ہیں
آپ کے کمپیوٹر کا متوقع مسئلہ تو یہ لگتا ہے کہ ۔
1۔ آپ کے کمپیوٹرر کی ہارڈ ڈسک تقریبا فل ہے یا فریگمنٹ ہو چکی ہے
2۔ سی پی یو (بکسا نہیں بلکہ کمپیوٹر کا ایک مرکزی پرزہ) کمزور ہے اور ریم کم
3۔ آپ لوگ لاگ آف نہیں بلکہ سوئچ یوزر کی کمانڈ استعمال کرکے اپنے اپنے کاؤنٹ میں جاتے ہیں
وجہ نمبر ایک کی صورت میں غیر ضروری فائلوں کی قربانی آپ کے کمپیوٹر کی نجات دہندہ ہوسکتی ہے اور دوسری جانب ہارڈ ڈسک کو ڈی فریگمنٹ کرنا بھی اسکی راحت کا سامان کر سکتا ہے ۔ ہارڈ ڈسک کی ڈی فریگمنٹیشن ایک صبرآزما کام ہے جو ویہلے بیٹھ کر کیا جائے تو اچھا ہے ۔
وجہ نمبر دو کی صورت میں مقامی ماہر معالج سے رجوع کیجئے اور جیب کی قربانی دینے کی توقع رکھتے ہوئے محتاظ انداز میں پیش قدمی کیجئے ۔
وجہ نمبر تین کی صورت میں پہلے اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہوجائیے اور جب لاگ ان اسکرین آجائے تو ماؤس یوزر نیم پر رکھنے سے اسکرین پر آجائے گا کہ اس یوزر کے کتنے پروگرام چل رہے ہیں اسطرح فالتو پروگرام چل چل کر بابا جی کو اور بھی تھکا دیتے ہین جس سے انکو کومے میں جانا عین ممکن ہے لہذا بابا جی سے کام لیجئے مگر محبت سے تھوڑا ان کا خیال رکھئیے تھوڑا اپنا اور اسطرح مل جل کر محبت سے یہ سفر مکمل کرلیجئے۔
امید ہے شافی علاج ہوجائے گا اگر افاقہ ہو تو آئیندہ خیال رکھئے گا اور اگر افاقہ نہ بھی ہو تو بھی"
آئیندہ خیال رکھیئے گا"