اپنی اپنی گاڑی

زیک

مسافر
ہیں یہ ! وفات کیا مطلب ؟
طبعی ؟ حادثاتی ؟ یا کچھ اور ؟
منگل کی شام اچانک طوفانی بارش شروع ہوئی۔ رش آور میں آہستہ آہستہ ہی ٹریفک چل رہی تھی۔ یہاں سڑکوں چڑھائی اترائی کافی ہے۔ ایک dip میں کچھ پانی کھڑا تھا۔ وہاں سے گزرتے گاڑی کا انجن بند ہو گیا۔ انجن میں پانی جانے کی وجہ سے اسے تبدیل کروانا تھا۔ انشورنس نے ریپیئر کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے ٹوٹل لاس قرار دے دیا
 
سید عاطف علی

لائبریرین
منگل کی شام اچانک طوفانی بارش شروع ہوئی۔ رش آور میں آہستہ آہستہ ہی ٹریفک چل رہی تھی۔ یہاں سڑکوں چڑھائی اترائی کافی ہے۔ ایک dip میں کچھ پانی کھڑا تھا۔ وہاں سے گزرتے گاڑی کا انجن بند ہو گیا۔ انجن میں پانی جانے کی وجہ سے اسے تبدیل کروانا تھا۔
اوہ ۔ افسوس ۔یہ کب کا ماڈل تھا ؟ اور پانی کتنا گہرا ہوگا ؟
انشورنس نے ریپیئر کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے ٹوٹل لاس قرار دے دیا
لیکن یہ تو اچھا ہی ہوا شاید یا نہیں؟
 
زیک

مسافر
اوہ ۔ افسوس ۔یہ کب کا ماڈل تھا ؟ اور پانی کتنا گہرا ہوگا ؟
2015

پانی بہت زیادہ گہرا نہ تھا۔ سامنے ائر فلٹر سے پانی گھسا۔ گاڑی میں اندر پانی نہیں آیا۔

لیکن یہ تو اچھا ہی ہوا شاید یا نہیں؟
ہاں کہ اس طرح کچھ پیسے مل جائیں گے دوسری گاڑی لینے کے لئے۔
 
زیک

مسافر
رائٹ آف سے عموماً فائدہ ہی ہوتا ہے کہ ری سیل ویلیو سے بہتر ریٹرن ملتا ہے۔ آج کل تو استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمت کافی ہے۔ اچھی رقم ملنی چاہیے آپ کو۔
اوریجنل چھ سال پہلے کی دو تہائی مل جائے گی جو کافی اچھی ہے۔ لیکن سوچ رہا ہوں اس بار کوئی بورنگ کار لوں۔
 
عرفان سعید

محفلین
منگل کی شام اچانک طوفانی بارش شروع ہوئی۔ رش آور میں آہستہ آہستہ ہی ٹریفک چل رہی تھی۔ یہاں سڑکوں چڑھائی اترائی کافی ہے۔ ایک dip میں کچھ پانی کھڑا تھا۔ وہاں سے گزرتے گاڑی کا انجن بند ہو گیا۔ انجن میں پانی جانے کی وجہ سے اسے تبدیل کروانا تھا۔ انشورنس نے ریپیئر کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے ٹوٹل لاس قرار دے دیا
بہت افسوس ہوا۔ انجن تبدیل کروانے میں تو کافی خرچ اٹھ گیا ہو گا۔
 
زیک

مسافر
کوئی نقصان تو نہیں ہوا پھر؟
جانی نقصان تو نہیں ہوا۔ گاڑی چلی گئی یہی ایک لحاظ سے کافی نقصان ہے۔ اور معمولی سی رقم deductible اور diagnostics کی۔ پھر کار ڈیلرز کی بونگیوں کا سامنا کرنا پڑے گا وہ بھی کافی ناخوشگوار کام ہے۔
 
کوئی بورنگ گاڑی ہے ذہن میں ؟ (بورنگ یعنی سیڈان بقول آپ کے ؟ )
 
Top