اپنی اینڈرائڈ ڈیوائس پر اردو کتابیں پڑھیے۔

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم،

اس چھوٹے سے اور آسان سے ٹیوٹوریل میں ہم اردو ای بک (mobi فارمیٹ پر) بنائیں گے جو آپ کی اینڈرائڈ ڈیوائس پر Zo Reader کی مدد سے پڑھی جا سکے گی۔

mobi دراصل kindle کا فارمیٹ ہے لیکن kindle میں فی الحال اردو رسم الخط کی سہولت موجود نہیں ہے۔

مواد کی فراہمی

سب سے پہلے ہمیں ایک کتاب کی ضرورت ہے جو عبارت کی شکل میں دستیاب ہو۔ اس ٹیوٹوریل کے لئے ہم نے اعجاز عبید صاحب کی "اردو کی برقی کتابیں" سے ایک کتاب "پانچ کہانیاں" کا انتخاب کیا ہے۔

اس لنک سے کتاب کی ٹیکسٹ فائل ڈاؤن لوڈ کر لیجے۔

eb1_zpsieh7vjsd.jpg


ایچ ٹی ایم ایل فائل کی تیاری

کتاب کو بہتر فارمیٹ کرنے کے لئے اسے HTML فارمیٹ میں تبدیل کر لیا جائےتو آسانی رہتی ہے۔ کتاب کے ابواب یا عنوانات سے از خود فہرست تیار کرنے کے لئے ہم عنوانات کو h1 ہیڈنگ دے سکتے ہیں ۔ اپنی کتاب میں کہانیوں کے عنوانات کو فہرست میں شامل کرنے کے لئے ہم نے عنوانات کو h1 کی ہیڈنگ دے دی ہے۔

eb2_zpsfcap7gwm.jpg


اب اس ٹیکسٹ فائل کو سیو ایز کرکے بطور ایچ ٹی ایم ایل فائل سیو کرلیجے ۔ خیال رہے کہ کیرکٹر اینکوڈنگ UTF-8 ہی ہو۔

eb3_zpsdhid3rtt.jpg


ای بک لائبریری مینیجر کی تنصیب

اب اس ربط سے Calibre 2.30 – Ebook Library Manager انسٹال کرلیجے

eb4.jpg_zpsx7kigowt.png


ای بک لائبریری مینیجر کی تنصیب کے بعد:
eb4a_zpsrnmi6rw2.jpg

Calibre 2.30 – Ebook Library Manager

ای بک کی تدوین و تبدیلی کا عمل

Calibreانسٹال ہو جانے کے بعد Add books کے آپشن پر کلک کیجے اور Add books from a single directory کا انتخاب کیجے۔

eb5_zpsaqmqzovq.jpg


اپنی html فائل منتخب کیجے۔


eb6_zpsoggqswpg.jpg


ہماری فائل لائبریری میں شامل ہو گئی ہے۔

eb7_zps0gnb5op4.jpg


اب چاہیں تو metadata شامل کریں یا پہلے سے موجود میٹا ڈیٹا کی تدوین کریں۔ اس کام کے لئے Edit Metadata کا آپشن منتخب کیجے۔

eb8_zps3jro3eel.jpg


یہاں آپ کتاب کا نام، مصنف کا نام اور سرورق وغیرہ کی تدوین کر سکتے ہیں۔

ہم نے کتاب کا نام اور مصنف کا نام اپنے تئیں ٹھیک کر دیا ہے ۔ ساتھ میں دئیے گئے آپشنز میں سے ایک پہلے سے تیار سرورق کا بھی انتخاب کر لیا ہے۔ آپ چاہیں تو سرِورق خود بھی ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ metadata میں مطلوبہ تدوین کرکے نیچے دیئے گئے ok کے آپشن پر کلک کیجے۔

eb9_zpst9plkpxd.jpg


کتاب کی موبی فارمیٹ میں تبدیلی

اب ہم اس کتاب کو mobi فارمیٹ میں تبدیل کریں گے۔ اس کام کے لئے Convert books کے آپشن پر کلک کیجے اور Convert Individually کا انتخاب کیجے۔

eb10_zpsmhvbatgy.jpg


اوپر دائیں ہاتھ والے کونے پر آؤٹ پٹ فارمیٹ میں MOBI کا انتخاب کیجے۔اور نیچے موجود OK کا بٹن دبا دیں۔

eb11_zpsqszuzkjv.jpg


کنورژن مکمل ہونے کے بعد دائیں ہاتھ پر دیے گئے سائیڈ بار سے Click to open کے بٹن پر کلک کیجے ۔اس سے فائل ڈائریکٹری کھل جائے گی۔ یہاں سے آپ فائل کاپی کرکے اپنی اینڈرائڈ ڈیوائس پر لے جا سکتے ہیں۔

eb12_zpsoyp9tfi5.jpg


اینڈروائڈ ڈیوائس میں زو ریڈر کی تنصیب

اب اس لنک سے Zo Reader اپنے پاس انسٹال کر لیجے۔

eb13.jpg_zpsla8ax3qy.png


اب اپنی اینڈروائڈ ڈیوائس پر Zo Reaer کھول کر کیبنیٹ نما آئکن پر کلک کریں ۔ یہ آپ کو ای بکس براؤز کرنے کا موقع دے گا۔ اب "پانچ کہانیاں" کی موبی فائل تلاش کرکے اوپن کر لیجے۔

eb14_zpsnc1cfvzf.jpg


Zo Reader میں یہ کتاب کچھ اس طرح نظر آئے گی۔

eb15.jpg_zpswuu3hyij.png


اور کتاب کی فہرست کچھ ایسی۔

eb16_zpslzltmju6.png


اب آپ کتاب سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

شکریہ۔ :)

------------------------

پہلے سے کنورٹ شدہ کچھ اردو کتابیں یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
کیلیبر کا جدید ترین ورژن 2.34.0 ہے جو کہ اس صفحے سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔

کیلیبر کے ‎2.x ورژنز ونڈوز ایکس پی سے کمپیٹیبل نہیں ہیں۔ ونڈوز XP استعمال کرنے والے ورژن 1.48.0 یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے استعمال کریں۔

شکریہ اسد بھائی!

چونکہ میں نے اپڈیٹ آنے سے پہلے کچھ اسنیپس لے لئے تھے سو 2.30 کو ہی بنیاد بنایا تاکہ اسنیپس اور اصل سافٹ وئیر میں فرق نئے لوگوں کو پریشان نہ کرے۔ :)
 

نور وجدان

لائبریرین
اس کے متبادل ''فیڈ ریڈر '' ہے جس میں ''پی ڈی ایف۔ کنڈل اور موبی ۔۔تینوں فارمٹ ایک ساتھ چلتے ہیں ۔گوگل ایپس سے آسانی سے لیا جاسکتا ہے۔۔نستعلیق فونٹ کی کتاب اسی فونٹ میں پڑھی جاسکتی ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
اس کے متبادل ''فیڈ ریڈر '' ہے جس میں ''پی ڈی ایف۔ کنڈل اور موبی ۔۔تینوں فارمٹ ایک ساتھ چلتے ہیں ۔گوگل ایپس سے آسانی سے لیا جاسکتا ہے۔۔نستعلیق فونٹ کی کتاب اسی فونٹ میں پڑھی جاسکتی ہے

کیا اس ریڈر کا ربط میسر آ سکتا ہے؟
 

محمداحمد

لائبریرین

نور وجدان

لائبریرین
ہے تو یہ اچھا لیکن اردو کو بائیں سے دائیں دکھا رہا ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ انگریزی کے لئے ڈکشنری سپورٹ تو موجود ہے لیکن اتنی سریع نہیں ہے جیسا کہ Zo Reader کی ہے۔

شکریہ۔۔مشقت کیے بنا یا کنورژن کے بنا ہم اس کو استعمال کر سکتے۔۔۔ اردو کو بائیں سے دائیں دکھانے کے باوجود مجھے کوئی دقت اس لیے نہیں ہوئی کہ مربوط ہے سب ۔۔۔باقی جو آپ کی مرضی۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اردو کو بائیں سے دائیں دکھانے کے باوجود مجھے کوئی دقت اس لیے نہیں ہوئی کہ مربوط ہے سب ۔۔۔

اچھا!

ہمارے پاس یہ ایسی دکھائی دیتی ہے:

urdu-left-to-right_zpsjgu4218i.png


ہم تو یہ تحریر مشکل ہی پڑھ پائیں۔ (اگر صرف ایک آدھ صفحہ پڑھنا ہو تو شاید پڑھ بھی لیں، لیکن تفصیلی تحاریر، اور کتابیں اس طرح پڑھنا کارِ محال ہے۔)

شکریہ۔۔مشقت کیے بنا یا کنورژن کے بنا ہم اس کو استعمال کر سکتے۔۔۔

یہ تو ہے لیکن اسے استعمال ہی نہ کیا جائے تو اور بھی مشقت سے بچت ہو جائے گی۔ :)

تفنن برطرف، نئی چیزیں شروع میں نامانوس ہی ہوا کرتی ہیں۔

باقی جو آپ کی مرضی۔۔

:)
 

محمداحمد

لائبریرین
Zo Reader لفظ پر ایک خفیف سی ٹیپنگ سے لغت سامنے لے آتا ہے (اور اسی طرح واپس بھی لے جاتا ہے)۔ جبکہ دیگر ریڈرز میں ہمیں مینوز سے انتخاب کرنا پڑتا ہے۔

ایسے:

zo%20reader%20dictionary%20support_zpsew8hv22t.png


اسے تقابلی جائزہ ہرگز نہ سمجھا جائے یہ صرف اچھے ریڈر تک رسائی کی ایک کوشش ہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
http://2.bp.blogspot.com/-R3zPIM6Xd...600/11855501_1614866808779172_218078776_n.jpg

http://2.bp.blogspot.com/-R3zPIM6Xd...600/11855501_1614866808779172_218078776_n.jpg

ان کو اپنے بلاگ پر اپلوڈ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے ہوسٹ نہیں ہو رہے ۔۔ آپ ان لنکس پر کلک کریں ۔۔یہ موبائل سے اس ریڈر سے لیے گئے ہیں ۔۔ اتنی دیر سے یہی کام کرنے کی کوشش کر رہی ہوں میں ۔۔۔
دوسری بات: انگلش کے ابھی کوئی بک ڈاؤنلوڈ کرکے دیتی ہوں ۔۔۔
اس کو استعمال کرنا یا نہ کرنا مرضی ہے میر ا کام تو بس بتا دینا تھا ۔۔۔۔ اچھا لگے تو خوشی ہوگی اور نہ لگے تو وہی ریڈر یوز کرلیں ۔۔
انگلش والا مسئلہ بھی دیکھتی ہوں
 
Top