اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں - 1

سیما علی

لائبریرین
سیما علی آپی تین اچھی اور تین بری عادتین بتا یئے
اچھی عادتوں میں
سب سے پہلے ہمیں کوئی جھوٹ بھی اپنی پریشانی بتائے تو مدد کو تیار ہوجاتے ہیں ۔۔
معاف فوراً کر دیتے ہیں۔۔
دل میں کدورت نہیں رکھتے
تین برُی عادتیں
غصہّ بہت جلدی آ جاتا ہے
جلدی بھروسہ کر لیتے ہیں
عجلت میں کاموں کو انجام دینا
 

شمشاد

لائبریرین
تو صرف تین ہی تو نہیں ہوتیں، تین سے زیادہ بھی ہو سکتی ہیں ناں۔

تو اب چوتھی، پانچویں اور چھٹی بھی بتا دو۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو وہی تو پوچھ رہا ہوں کہ ان آٹھ سالوں میں کیا نئی اچھی عادت اپنائی ہے اور کیا بُری عادت پڑی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
بنا اچھی بری عادتوں کے جان جائیں نا :)
بھتیجی، تم نہیں جانتیں تبسم کو، یہ جلیبی کی طرح بڑی سیدھی سادھی لڑکی ہے۔ اس سے کوئی بات پوچھنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔
بیشک تم بھی کوشش کر کے دیکھ لو۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس کی ایک عادت تو میں بتا دیتا ہوں کہ چائے بہت پیتی ہے۔ اب تم جانو کہ یہ اچھی عادت ہے یا بری۔
 
Top