اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اب تک بھی نہیں سوچا کیا؟

اب تک تو لکھ دینی چاہیے تھیں اپنی تین اچھی اور تین بُری عادتیں۔
 

ہما

محفلین
اچھی عادت یہ کہ میں اچھی ہوں
اچھا سوچتی ہوں
اچھا کرنا چاہتی ہوں

بُری عادت یہ کہ
ان میں‌سے کچھ بھی ثابت نہیں کر سکتی :punga:
 

ابوشامل

محفلین
اچھی عادات
حسن ظن
قریبی شخص کا خیال رکھتا ہوں چاہے بس ہو یا گھر، مسجد ہو یا بازار
نرم دل

بری عادات
سستی
غیر مستقل مزاجی
کم سونا
 

ایم اے راجا

محفلین
اچھی عادتیں جو میرے دوستوں اور گھر والوں کو بھی پسند ہیں،
1۔ کسی کا دکھ نہیں دیکھ سکتا۔
2۔ اعتبار کرتا ہوں۔
3۔ سب کا خیال رکھتا ہوں
ویسے ہیں تو بہت مگر صرف تین کی اجازت ہے سو مجبوری:)

بری عادتیں۔
1۔ سست اور غیر مستقل مزاج۔
2۔ فلم یا ڈرامے میں دکھ کا سین دیکھ کر رو پڑتا ہوں اسی لیئے بہت کم دیکھتا ہوں۔
3۔ تنخواہ سے زیادہ ڈیوٹی کرتا ہوں اپنا کام سمجھ کر سو کم سوتا ہوں اور صحت کے مسائل سے دوچار رہتا ہوں۔
 

تیشہ

محفلین
ادھر کیوں خاموشی ہے ۔؟ سب کی اچھی بری عادتیں ختم ہوچکیں ہیں کیا :confused: ۔؟

01hmm.gif
 

ابو کاشان

محفلین
اچھی تو دوسرے لوگ بتائیں گے :);):cool:
اور بُری صرف تین:eek:

1۔ میری سب سے بری عادت بےوجہ غصّہ
2۔ نسیان (بھول جانا)
3۔ غیر مستقل مزاجی
 

تیشہ

محفلین
اور اراکین کو بھی دعوت ہے کہ یہاں کچھ لکھیں۔


:( :(

میرے میں ایک بری عادت شروع ہوچکی ہے :(:( ،
میں خود پریشان ہوگئی ہوں ۔ ۔۔ فرحت ، ماورہ ، شگفتہ ، سارہ :grin: کوئی ہے جو مجھے بتائے میں ایسی کیوں کرنے لگی ہوں ، براُ کر رہی ہوں کہ آپ سبکے خیال میں اچھا ہے ۔ :music: اپنی رائے ، مشورے سے نوازا جائے ۔ تاکے پتا چلے میں ٹھیک ہوں کہ غلط :hatoff:
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن وہ بُری عادت بھی تو بتائیں کہ ہے کیا؟ تبھی تو مشورہ بھی دیا جائے گا ناں۔ ویسے یہاں صرف بتانے کا ہے۔
 

وجی

لائبریرین
آپکا مقام بہت بلد ہے کیا برائیاں کرکے کچھ کم نہیں ہوجائے گا یا یہ کام کسی اور کو دے رکھا ہے آپنے
 

طالوت

محفلین
خاصا "اوکھا" کام ہے شمشاد ! کوشش کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں بھئی نہیں ہو پا رہا ، خامیاں تو خاصی ہیں لیکن خوبیاں بیان کرنا مشکل ہے ۔۔۔۔۔
اور خامیاں بیان کرنا ضروری نہیں سبھی جانتے ہیں جو نہں جانتے میرے پوائینٹس دیکھ لیں جہاں یہ جملہ نظر آئے گا
"طالوت یہاں بدنام ہے "
تو جن کا نام "بدنام" ہو ان میں خوبیاں کیسی ؟؟
وسلام
 

وجی

لائبریرین
بھائیوں اور بہنوں اللہ کو یہ پسند نہیں کہ کوئی کسی کی برائی کرے یا غیبت کرے تو پھر ہم کیوں اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماریں
اچھائیاں ہوں تو ضرور بتائیں لیکن برائی رہنے دیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:( :(

میرے میں ایک بری عادت شروع ہوچکی ہے :(:( ،
میں خود پریشان ہوگئی ہوں ۔ ۔۔ فرحت ، ماورہ ، شگفتہ ، سارہ :grin: کوئی ہے جو مجھے بتائے میں ایسی کیوں کرنے لگی ہوں ، براُ کر رہی ہوں کہ آپ سبکے خیال میں اچھا ہے ۔ :music: اپنی رائے ، مشورے سے نوازا جائے ۔ تاکے پتا چلے میں ٹھیک ہوں کہ غلط :hatoff:


السلام علیکم بوچھی ، میرا نہیں خیال کہ یہ کوئی بُری عادت ہے جس کے بارے میں آپ نے ذکر کیا ہے۔ کچھ چیزیں فطری ہوتی ہیں ، اسی طرح فطری طور پر کوئی ایک فیز شروع ہوتا ہے تو وہ ختم بھی ہو جاتا ہے کچھ وقت بعد ، سو پریشان ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے اسے گزر جانے دیں فطری طور پر جتنا اس کا دورانیہ ہے ، یہ جلد ہی ختم ہو جائے گا ، اس کے بعد آپ پہلے سے کہیں زیادہ اچھا محسوس کریں گی ، پھر ہم ایک پارٹی رکھ لیں گے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top