قیصرانی نے کہا:
اس محفل پر بہت سے دوستوںسے بہت بار بحث ہو چکی ہے۔ لیکن مجھے کسی نے کبھی غصے میں نہیں دیکھا۔ یہ اور بات ہے کہ کوئی بات اچھی نہ لگے۔ باقی سپاری، سیگرٹ اور دیگر برائیوںسے تو ہر اچھا بندہ دور رہتا ہے۔
بےبی ہاتھی
کہا جاتا ہے کہ جب کسی بندے کو پرکھنا ، ہو کہ کیسا ہے تو اسکو غصے میں دیکھو ، غصے کی حالت میں بڑے بڑے مسکین بھی کھل کے سامنے آجاتے ہیں
اور چھوٹے بھیا یہ بات واقعی درست ہے ، میں نے خود دیکھے ہیں جو بظاہر مہذب ، سلجھے نظر آنے والے ، اور اچھی گفتگو کرنے والے جب غصے کی حالت میں آئے تو توبہ ہی توبہ
جس زبان سے پھول جھڑتے رہے تھے وہاں سے گالی گلوچ تک کی نوبت سامنے آجاتی ہیں
اسی لئے کہا جاتا ہے انسان کو اگر جاننا چاہتے ہو تو غصے میں دیکھو ،
کیا خیال ہے آپکو نہ غصہ دلایا جائے اور پھر پرکھا جائے
تب پتا چلے گا آپ میں کتنا غصہ پایا جاتا ہے