اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ہما

محفلین
بری عادتیں‌

بُہت زیدہ جذباتی
بُہت جلدی اعتبار کرناے والی
بُہت جلدی غُصہ کرنے والی


ااچھی باتوں کے لیئے ۔۔۔۔تحقیق جاری ہے ۔۔۔۔ابھی ۔۔۔۔۔
 
اچھا دھاگہ ہے۔

تین اچھی عادتیں:
1۔ دوسروں کا خیال رکھنا
2۔ ہر کسی کے دکھ کو محسوس کرنا
3۔ سگریٹ نوشی، چھالیہ، پان وغیرہ سے دور رہنا

تین بری عادتیں:
1۔ حد سے زیادہ دوسروں کی فکر کرنا
2۔ نازک مزاج ہونا :lll:
3۔ کبھی یہ نہ سمجھنا کہ میں خود حقیقت میں چاہتا کیا ہوں
 

گرو جی

محفلین
تیں اچھی عادتیں

خوش رہنا بلکہ بے حس مزاج
ہر وقت ہنسی مزاق کرنا۔
دوسروں کا خیال کرنا

اور تیں بری عادتیں بھی یہیں ہیں۔
 

مغزل

محفلین
اچھی ::
1) اچھا دل رکھتا ہوں

بری::
1) غصہ جلد آتا ہے (لیکن اتنا ہی جلدی ٹھنڈا ہوجاتا ہے)
2) وقت کی پابندی نہیں کر پاتا۔
3) نہ وقت پر سوتا ہوں نہ وقت پر اٹھتا ہوں
4) سگریٹ پیتا ہوں (اب سگریٹ چھوڑ کر پائپ پینے لگا ہوں)
5) مجھ سے منافقت نہیں ہوتی (لاکھ کوشش کے باوجود)
 

محمداحمد

لائبریرین
تین اچھی باتیں تو ڈھونڈنی پڑیں گی لیکن بری باتیں تو تین ہزار بھی مل جائیں گی۔

بقول شاعر۔۔۔

اک دن وہ میرے عیب گنوانے لگا فراز
جب خود ہی تھک گیا تو مجے سوچنا پڑا
 

جیہ

لائبریرین
مجھے اپنی جتنی عادتیں پسند ہیں وہ لوگوں کو بری لگتی ہیں اور جو عادتیں نا پسند ہیں اپنی وہ سب کو پسند ہیں۔۔۔۔ اور یہ حقیقت ہے
 

مغزل

محفلین
ایں چیز دگر است
آپ سے ملاقات ہوگی (جلد ہی) تو کھیتوں میں ’ منجی ڈاہ ‘ کے مل کے پیئیں گے سرکار۔
اور ساتھ ساتھ آپ سے کلام سنوں گا ۔۔ ان شااللہ
 

جیہ

لائبریرین
یہی سچ ہے سچ کے سوا کچھ نہیں۔۔۔ بقول غالب

کہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے
 

محسن حجازی

محفلین
میری تین بری عادتیں:
جلد باز ہوں
غصے کا تیز ہوں
بہت جذباتی ہوں، سود و زیاں کے چکر میں نہیں پڑتا۔

میری تین اچھی عادتیں:

جلد گھل مل جاتا ہوں
ہر قسم کی محفل میں اپنی جگہ بنا لیتا ہوں
بہت تیزی سے ماحول سے مطابقت اختیار کر لیتا ہوں۔

اور جیہ یہ مصرعہ غالبا غالب نے اپنے لیے کہا ہوگا۔ :grin: :grin:
 

جیہ

لائبریرین
ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی کہ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں جھوٹ بول رہی ہوں؟
 

محسن حجازی

محفلین
وارث بھائی یہ وہ بات تو نہیں کہ ٹکٹ چیکر کو دیکھ کر نیت کرتا ہوں ہزار نفل حاجت منہ میرا قبلہ شریف۔۔۔۔ :grin: :grin: :grin:
 

زینب

محفلین
شمشاد بھائی یہ میری لسٹ تو لمبی ہوتی ہی جا رہی ہے جبکہ اپ نے‌صرف تین تین کہا تھا۔۔۔۔۔دونوں لسٹیں لمبی ہو گئی ہیں میں‌کیا کروں
 

فہداعجاز

محفلین
میری بری عادتیں‌
مجھے غصہ بہت جلد آجاتا ہے
میں‌ غصے میں‌بڑوں‌کا احترام بھول جاتا ہوں‌
اور مجھے نہیں لگتا کہ میرا اندر کوئی اور بری عادت موجود ہے

میری اچھی عادتیں
میں دوسروں‌کے ساتھ جلدی گھل مل جاتا ہوں‌
میں‌نماز پڑھتا ہوں‌ اور زکوۃ دیتا ہوں
اور صفائی کا خاص خیال رکھتا ہوں‌
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top