اپنی پسند کا ایک شعر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

مغزل

محفلین
مری ایسے پست مکان میں تھی گزر بسر
جہاں پورے قد سے قیام کرنا محال تھا

چیف وارنٹ آفیسر : غفران کامل
(بیس فیصل ، کراچی)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم رہے پر نہیں رہے آباد
یاد کے گھر نہیں رہے آباد

ہم کے اے دل! سخن تھے سر تا پا
ہم لبوں پر نہیں رہے آباد

جون ایلیا
 

شاہدندیم

محفلین
تیرے خیال سے لو دے اُٹھی ہے تنہائی
شبِ فراق ہے یا تیری جلوہ آرائی
رہِ حیات میں کچھ مرحلے تو دیکھ لیے
یہ اور بات تیری آرزو نہ راس آئی
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
حسن والوں کی گلیوں سے میت مری، رو کے کاندھے پہ جس دم اُٹھائی گئی
کنگھیاں گیسووں میں پھنسی رہ گئیں، آئینے ہاتھ سے چھوٹ کر گر پڑے
 
Top