اپنی پسند کا ایک شعر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

مہ جبین

محفلین
یہ شہر جہاں ہم ہیں ، یہاں کون ہے اپنا
یہ بات ہی کیا کم ہے یہاں بیت گیا دن
حبیب جالب
 

میاں چاند

محفلین
تمھاری بات لمبی ہے دلیلیں ہیں،بہانے ہیں، افسانے ہیں
میری بات صرف اتنی ہے، مجھے تم سے محبت ہے
 

مہ جبین

محفلین
کسے نہیں ہے تمنائے سروری لیکن۔۔۔۔۔۔۔!
خودی کی موت ہو جس میں وہ سروری کیا ہے
اقبال
 

مہ جبین

محفلین
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے۔۔۔۔!
خدا بندے سے خود پوچھے، بتا تیری رضا کیا ہے
مقام گفتگو کیا ہے، اگر میں کیمیا گر ہوں
یہی سوز نفس ہے اور میری کیمیا کیا ہے
اقبال
 
Top