دل کسی سے تب ہی لگانا جب دلوں کو پڑھنا سیکھ لو ہر چہرے کی فطرت میں وفاداری نہیں ہوتی۔۔۔
میاں چاند محفلین مارچ 24، 2012 #81 دل کسی سے تب ہی لگانا جب دلوں کو پڑھنا سیکھ لو ہر چہرے کی فطرت میں وفاداری نہیں ہوتی۔۔۔
مہ جبین محفلین مارچ 24، 2012 #82 جو ہوا ہونا ہی تھا ، سو ہوگیا ہے دوستو داغ اس عہد ستم کا دل سے دھونا ہے ابھی منیر نیازی
ص صائمہ شاہ محفلین مارچ 24، 2012 #83 ذرا سا عشق کر لینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذرا سی آنکھ بھر لینا عوض اس کے مگر ساری خدائی مانگتے رہنا نوشی گیلانی
عمر سیف محفلین مارچ 25، 2012 #84 ٹھکراؤ اب کہ پیار کرو، میں نشے میں ہوں جو چاہو میرے یار کرو، میں نشے میں ہوں اب بھی دلا رہا ہوں یقینِ وفا مگر میرا نہ اعتبار کرو، میں نشے میں ہوں ۔۔
ٹھکراؤ اب کہ پیار کرو، میں نشے میں ہوں جو چاہو میرے یار کرو، میں نشے میں ہوں اب بھی دلا رہا ہوں یقینِ وفا مگر میرا نہ اعتبار کرو، میں نشے میں ہوں ۔۔
عمر سیف محفلین مارچ 27، 2012 #85 نہ پوچھ جب سے ترا انتظار کتنا ہے کہ جن دنوں سے مجھے ترا انتظار نہیں ترا ہی عکس ہے ان اجنبی بہاروں میں جو تیرے لب، ترے بازو، ترا کنارا نہیں
نہ پوچھ جب سے ترا انتظار کتنا ہے کہ جن دنوں سے مجھے ترا انتظار نہیں ترا ہی عکس ہے ان اجنبی بہاروں میں جو تیرے لب، ترے بازو، ترا کنارا نہیں
عمر سیف محفلین اپریل 5، 2012 #87 الٰہی! کوئی بتائے یہ محبت کیسی دولت ہے کبھی مانگے نہیں ملتی، کبھی ٹھکرائی جاتی ہے
تبسم محفلین اپریل 5، 2012 #88 وہ میرا سب کچھ ہے بس میرا مقدر نہیں ہے فراز کاش کے وہ میرا کچھ نا ہو تا صرف میرا مقدر ہوتا
عمر سیف محفلین اپریل 5، 2012 #89 نہ لینا نام آئے قاصد تو فقط اتنا ہی کہہ دینا جنہیں تم بھول بیٹھے ہو تمہیں وہ یاد رکھتے ہیں
عمر سیف محفلین اپریل 5، 2012 #91 نہ تو میں کسی کا حبیب ہوں نہ تو میں کسی کا رقیب ہوں جو بگڑ گیا وہ نصیب ہوں جو اُجڑ گیا وہ دیار ہوں
میاں چاند محفلین اپریل 5، 2012 #94 کیا کہا قا صد تم نے، ذرا پھر سے کہنا اْن کی آنکھیں؟ میرا ذکر؟؟ اور آنسو؟؟؟ ناممکن! ! ! ! !
مہ جبین محفلین اپریل 5، 2012 #95 اپنی خوشی سے ایک قدم تو اٹھا سکوں اتنی لچک تو پاؤں کی زنجیر میں رہے حزیں صدیقی
مہ جبین محفلین اپریل 5، 2012 #97 صبا بھی آتی نہیں قفس میں، جو حال پوچھوں تو کس سے پوچھوں میں ایک مدت سے بے خبر ہوں، چمن سے پھولوں سے ، آشیاں سے حزیں صدیقی
صبا بھی آتی نہیں قفس میں، جو حال پوچھوں تو کس سے پوچھوں میں ایک مدت سے بے خبر ہوں، چمن سے پھولوں سے ، آشیاں سے حزیں صدیقی
مہ جبین محفلین اپریل 5، 2012 #99 اک گل ہی نہیں خار بھی زینت ہے چمن کی دامن ہے تو دونوں سے ہمیں کام رہے گا حزیں صدیقی
مہ جبین محفلین اپریل 5، 2012 #100 مرے جہاں میں اندھیرے بکھیرنے والے خدا بچائے تجھے قبر کے اندھیرے سے حزیں صدیقی