تعارف اپنے بارے میں کچھ بتاتے ہوئے شرم آتی ہے ۔

عاطف ملک

محفلین
السلام و علیکم !
اپنے بارے میں کیا بتاوں ؟؟

نام دُرِ ثمین ۔
شاعری کی شوقین ۔
تھوڑی سی نمکین ۔
لیکن امتحانات کی وجہ سے غمگین ۔
میرے بھائی ہیں تین ۔
دو یہاں اور ایک ہے چین ۔
ڈاکٹر بن رہا ہے وہ ذہین۔
کراچی کی ہوں مکین ۔
پوچھنا ہے کچھ پوچھیں ورنہ بجاتے رہیں بین۔

اللہ حافظ
وعلیکم السلام درِ ثمین،
کراچی کی مکین
امتحانوں پر غمگین
بمع برادران۔۔۔۔۔تین
تعارف ہے آپ کا نمکین
محفل سے جڑے رہنے کی ہے آپ کو تلقین
کہ اگر جڑی رہیں تو وہ علم ملے گا جس کیلیے لوگ جاتے تھے چین :)
مذاق برطرف۔۔۔۔۔۔امید ہے آپ محفل میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گی اور آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا :)
 
خوش آمدید در ثمین،
ہیں یہاں بہت صابرین،
تھوڑی کم بجائیے گا بین،
ہے یہی آپ کو تلقین،
ورنہ سب لیا جائے گا چھین،
اور آپ محفل سے مسکین،
ایسے میں ہم ہوں گے غمگین،
اس لیے احتیاط بہترین،
ورنہ ہو جائے گا سب "ٹین"
 
خوش آمدید دُرِ ثمین صاحبہ!
6233ac6be8721fa09f53aac0f6f4f0c5.jpg
 
وعلیکم السلام درِ ثمین،
کراچی کی مکین
امتحانوں پر غمگین
بمع برادران۔۔۔۔۔تین
تعارف ہے آپ کا نمکین
محفل سے جڑے رہنے کی ہے آپ کو تلقین
کہ اگر جڑی رہیں تو وہ علم ملے گا جس کیلیے لوگ جاتے تھے چین :)
مذاق برطرف۔۔۔۔۔۔امید ہے آپ محفل میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گی اور آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا :)
مجھ سے بھی اچھے شاعر ہیں یہاں تو :sneaky:لگتا ہے خوب جمے گی
 
خوش آمدید در ثمین،
ہیں یہاں بہت صابرین،
تھوڑی کم بجائیے گا بین،
ہے یہی آپ کو تلقین،
ورنہ سب لیا جائے گا چھین،
اور آپ محفل سے مسکین،
ایسے میں ہم ہوں گے غمگین،
اس لیے احتیاط بہترین،
ورنہ ہو جائے گا سب "ٹین"
یہ دھمکی ہے یا تلقین ؟:barefoot:
باقی سارے لوگ بھی عجیب عجیب سا بی ہیو کر رہے ہیں ۔ کیا ہوا سب کو؟ :(:(:(:(
 
Top