آخر کار اردو محفل پر اردو بلاگنگ کا زمرہ بھی شامل کرلیا گیا۔ میں اس زمرے میں پہلا موضوع شروع کررہا ہوں اور یہاں کرنا یہ ہے کہ تمام بلاگرز آکر اپنے بلاگ کا ربط شیئر کریں گے ساتھ ہی اپنے بلاگ کا مختصر سا تعارف دیں گے کہ آپ کن موضوع پر لکھتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
زبردست عمار، میں ابھی یہی موضوع شروع کرنے کا سوچ رہا تھا۔
چلیں سب سے پہلے میں اپنے بلاگ کا تعارف کروا دیتا ہوں۔
میں نے اپنا اردو بلاگ آج سے کئی سال قبل بلاگ سپاٹ پر سیٹ اپ کیا تھا۔ اس وقت اردو میں گنے چنے بلاگ ہوتے تھے۔ میں نے جب سے اردو ویب کا کام سنبھالا ہے اس وقت سے اپنے بلاگ پر بہت کم لکھتا ہوں۔ میرے بلاگ پر معلوماتی پوسٹس کم ہیں اور زیادہ تر سیاسی موضوعات پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ :) ویسے تو یہی دو موضوعات گویا ہماری قوم کی جڑ میں بیٹھ گئے ہیں۔ خود اس فورم پر کچھ خاصے ذہین لوگ جو کافی تعمیری کام کرنے کے اہل ہیں، اپنا وقت سیاست اور مذہب پر بحث میں برباد کر رہے ہیں۔
میں مستقبل قریب میں ایک اور بلاگ سیٹ اپ کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں جہاں میں انگریزی میں بھی پوسٹ کیا کروں گا۔
 
ابن عادل

محفلین
السلام علیکم
بہت خوب نبیل صاحب ۔ مجھے آپ کا بلاگ پسند آیا ۔ موضوعات بھی ، آپ لکھتے بھی خوب ہیں اور لوگوں کی دلچسپی بھی خوب ہے ۔
 
ابن عادل

محفلین
کچھ ماہ ہوئے میں‌نے بلاگ پوسٹ میں‌اپنا بلاگ بنایا تھا اور وہاں کچھ موجود بھی ہے ۔ لیکن قلت وقت کی بنا پر میں‌اس کو بہت زیادہ منظم نہ کرپایا ۔ دلچسپی کے موضورات میں‌ پاکستان ،تعلیم ۔سیاست اور مذہب ہے ۔
بلاگ کے حوالے سے مجھے بہت زیادہ معلومات نہیں‌۔ اس لیے کوشش کے باوجود اس میں بہت سی خامیاں دور نہیں‌کرسکا اس میں اہم ترین اردو فونٹس ہیں‌۔ اور دیگر سیٹنگز بھی ۔ نبیل صاحب شاید اس حوالے سے کچھ رہنمائی کردیں تو شکرگزار ہوں گا ۔
 
میں نے پہلے اردو ہوم پر بلاگ بنایا تھا۔ پھر جب اردو ٹیک کا قیام عمل میں آیا تو میں نے محب علوی کی کاوشوں کے سبب اردو ٹیک پر راہبر کی بیاض بنائی اور وہاں بلاگنگ کرنے لگا۔ یہ مارچ 2007ء کی بات تھی۔ وہاں میں نے سیاست، نقطہ نظر، کمپیوٹنگ/ بلاگنگ، شعر و ادب، مشاہدات اور دیگر کئی موضوعات پر ہلکی پھلکی تحاریر بھی لکھیں۔ یہیں سے مجھے اردو بلاگر کی شناخت ملی۔ کوئی ڈیڑھ سال کا عرصہ اردو ٹیک پر بلاگنگ کے بعد مجھ پر اپنا بلاگ علیحدہ ہوسٹ کرنے کا بھوت سوار ہوا۔ سو، اس عید الفطر کو میں نے ابنِ ضیاء ڈاٹ کام پر بلاگ شروع کیا ہے۔

راہبر کی بیاض پر سنجیدہ تحاریر کی تعداد خاصی تھی لیکن آخر میں سیاست جیسے موضوعات سے پرہیز ہی کرلیا تھا۔ اب بھی سیاسی موضوعات پر کم ہی لکھتا ہوں۔ میرے بلاگ پر آپ کو ہلکی پھلکی تحاریر پڑھنے کو ملیں گی۔ میرے بارے میں، یا میں نے جو کچھ دیکھا، میرے مشاہدات، احساسات، وغیرہ۔۔۔ یا بلاگنگ کے حوالے سے کچھ لکھا مل جائے گا۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں اب کچھ خاص معیاری لکھتا ہوں لیکن میرے بلاگ کے قارئین سب ہی کچھ برداشت کرتے ہیں ;) اور باقاعدگی سے پڑھتے ہیں۔ شکر الحمد للہ۔
 
اپنے بلاگ کے علاوہ کچھ لوگوں کو پکڑ پکڑ کر میں نے بلاگنگ کے میدان میں دھکیلا بھی ہے۔ اللہ جانے، کون کتنا، کیسا اور کب تک لکھتا ہے۔ ہاں، اس کے علاوہ دو دوسرے بلاگ منظرنامہ اور اردو ماسٹر پر بھی لکھ رہا ہوں۔ ان دونوں کی تفصیل ٹھہر کر۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اس خاکسار نے اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر اس سال مئی میں "صریرِ خامۂ وارث" کے نام سے لکھنا شروع کیا تھا۔

یہ بنیادی طور پر ایک غیر سیاسی بلاگ اور شعر و ادب کے متعلق "تھا"، اردو شعر و ادب، فارسی شاعری اور پنجابی شاعری کے علاوہ میری شاعری، میرے مضامین و مقالات (جو شعر و ادب کے متعلق ہی ہیں) اور میری یادیں بھی شامل ہیں۔

اردو ٹیک کے مسئلے کے بعد بلاگ سپاٹ پر آزمائشی طور پر ایک بلاگ بنایا ہے، لیکن اب بھی منتظر ہوں کہ اردو ٹیک کا مسئلہ حل ہو جائے اور میں اسی بلاگ پر لکھتا رہا ہوں، بصورتِ دیگر "ابھی تک" میرا فیصلہ یہی ہے کہ میں بلاگنگ کی دنیا کو خیر باد کہہ دونگا :)
 
ابوشامل

محفلین
میں برادر محب علوی کی تحریک کے نتیجے میں اردو ٹیک پر بلاگ بنانے والے افراد میں سے ایک ہوں۔ اب میرے بلاگ کو ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔
ذرائع ابلاغ، جدیدیت، تاریخ، سیاست, مشاہدات، واقعات، تاثرات، اقبالیات وغیرہ پر لکھتا ہوں۔ اور افسوس ہے کہ آج تک اسے بہت زیادہ سنجیدہ نہیں لے سکا۔ جس دن سنجیدہ لیا اس روز سے روزانہ نئي تحریر ملے گی :)
 
میں نے اسی سال لکھنے کا آغا ز کیا ہے ۔۔ فی الحا ل میری کچھ تحریریں‌ اس لنک پر ہیں۔ ار دو بلا گ بنا نا چاہتی ہو ں ۔۔۔مگر اس با رے میں کچھ پتہ نہیں ہے ۔۔بھا ئی جان نے ایک سا ئٹ کا بتا یاتو تھا مگر مجھے اندا زاہ نہیں ہو ا کیا کر نا ہے۔۔۔۔۔۔:mad::confused::(
 
نبیل

تکنیکی معاون
سارہ، آپ چاہیں تو بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ سیٹ اپ کر لیں۔ میں جلد ہی بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ سیٹ اپ کرنے کے بارے میں ہدایات پوسٹ‌ کروں گا۔
 
عزیزامین

محفلین
میں نے بھی بلاگ بنایا تھا اردو ٹیک پر وائلڈ لائف کے موضوع پر اور اسکا موضوع یہی ہے اب اردو ٹیک کے ٹھیک ہونے کا انتظار ہے میرے بلاگ میں شاید کچھ کمیاں ہوں کیوں کے میں اس میدان میں ابھی نیا ہوں یہ رہا میرے بلاگ کا لنک http://wildlifelovers.urdutech.net/
 
زیک

مسافر
میرا بھی ایک بلاگ ہے Procrastination یا ٹال مٹول کے نام سے۔ زیادہ‌تر انگریزی میں لکھتا ہوں۔ پہلی اردو پوسٹ فروری 2004 میں کی تھی۔ اس وقت اردو بلاگ ایک ہاتھ کی انگلیوں پر گنے جا سکتے تھے۔ آخری اردو پوسٹ ایک سال پہلے لکھی تھی۔ مگر کافی نکما اردو بلاگر ہوں کہ کل شاید 50 ہی پوسٹس اردو میں ہوں۔

بلاگ کے موضوعات میں فوٹوگرافی، سیاست (امریکہ اور پاکستان)، اسلام، سیر و سیاحت، کتابیں، فلمیں اور جس بھی بات پر لکھنے کا موڈ ہو جائے۔

حالیہ تحریروں میں اوبامہ کمپین کے ساتھ کام کرنے کے تجربے اور اپنی ریاست جارجیا میں صدارتی انتخابات کا تجزیہ اہم ہیں:

جہانزیب

محفلین
میں‌نے اپنا اردو بلاگ اوائل 2005 میں بلاگ اسپاٹ‌ پر جانزیب کا اردو بلاگ کے نام سے شروع کیا تھا ۔ جو بعد میں پردیس میں‌ نکما کے نام سے بھی کچھ دیر تک جاری رہا، اور اب فی الحال اردو جہاں‌ بلاگ کے نام سے ویب پر موجود ہے ۔ اگر ایلے میلے بلاگروں‌ کا کوئی مقابلہ ہوا تو مجھے امید ہے کہ میرا بلاگ کوئی نہ کوئی رتبہ ضرور حاصل کرے گا ۔ اس بلاگ سے پہلے میں نے ایک انگریزی میں بلاگ بنایا تھا جو کہ اردو کے بعد خذف کر دیا تھا ۔ میرے بلاگ کی خاص‌ بات یہی ہے کہ یہ میرا بلاگ ہے، دوسری خاص‌بات اس کی یہ ہے کہ اس پر کوئی خاص‌ موضوع نہیں‌ ہے، یہاں‌ پر کسی وقت کچھ بھی لکھا جا سکتا ہے ۔ بلاگ شروع کرنے کا مقصد وقت گزارنا تھا، اور میرے لئے یہ وقت گزارنے کا انتہائی بہترین ذریعہ ہے ۔
میرے جاننے والے مجھے سنجیدہ انسان نہیں سمجھتے ہیں، لیکن بلاگ لکھنے کے بعد مجھے لگنے لگا ہے کہ میرے اندر ایک سنجیدہ شخص‌ موجود ہے جو صرف بلاگ پر ظاہر ہوتا ہے اور بتدریج میرا بلاگ ایک انتہائی خشک اور سنجیدہ بلاگ میں بدل چکا ہے یا کم از کم میں ایسا گمان رکھتا ہوں‌ ۔ بلاگنگ کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا اور کوشش ہوتی ہے کہ جن مسائل کا مجھے بلاگنگ کرتے دوران سامنا رہا اس کے بارے میں لکھتا رہوں، اس پر بھی میرے بلاگ میں کچھ تحاریر موجود ہیں‌مثلا اردو میں انگریزی عبارت اور خاص‌ طور پر اردو بلاگنگ کے لئے سانچوں‌ کے متعلق لکھنا میرا محبوب مشغلہ ہے ۔اب اس لکھنے کا کسی کو فائدہ ہوا یا نہیں‌ ؟ بظاہر تو نظر نہیں‌ آتا لیکن کبھی کبھار بھولے بھٹکے سے کسی کی ای میل آ جاتی ہے ۔ دیسٹس آل فار ناؤ‌۔
 
ماوراء

محفلین
جہانزیب، تھیمز کے بارے میں میں چند ایک بار آپ کے بلاگ سے فائدہ اٹھا چکی ہوں۔ فرحت نے بھی مجھ سے کہا تھا، ان کو تھیم اردوانا سیکھنا تھا۔ ان کو بھی میں نے آپ کی بلاگ کے ربط بھیجے تھے۔ اب معلوم نہیں۔۔ کتنا سیکھنا انہوں نے۔
 
فرخ

محفلین
یہاں تو بڑے بڑے بلاگرز آئے ہوئے ہیں۔ اور میں سوچ رہا تھا کہ اپنے بلاگز کا بتاؤں یا نہ بتاؤں، کیونکہ یہ تو سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہوگا۔ :rolleyes:
پھر میں نے سوچا، کہ چراغ دکھا ہی دوں، کہیں حسرت ہی نہ رہ جائے۔۔:idea:
تو جناب میں‌دراصل ان لوگوں‌میں سے ہوں جنہیں بلاگ بنانے کا تو بہت شوق ہے، مگر لکھنے کو کچھ نہیں ہوتا۔ مطلب نا اہلی نہیں، بلکہ وقت نہیں‌ہوتا۔ میں نے اسی چکر میں کافی سارے بلاگ رجسٹر کر ڈالے، blgspot, wordpress وغیرہ پر، مگر لکھا بہت کم۔ پروگرامر ہونے کی وجہ سے میرا ارادہ یہی رہا ہے کمپیوٹر پروگرامنگ سے متعلق لکھا کروں گا، مگر ہر دفعہ پتا نہیں کیا سوچ کے رہ جاتا ہوں۔اسی طرح کئی دفعہ سوچا کہ اپنی فوٹوگرافی پوسٹ کیا کروں، مگر وہ پہلے زیادہ تر flickr پر پوسٹ کرتا ہوں۔
flickr پر میرا فوٹوگرافی کا ایڈریس یہ ہے: http://www.flickr.com/photos/farrukhw

جو اردو میں لکھا، وہ یہ ہیں:
http://fwaheed.wordpress.com/ (یہاں تھوڑی سی فوٹوگرافی ڈالنے کی کوشش کی تھی۔۔)
http://farrukh.urdutech.com۔ (ابھی تک یہیں سب سے زیادہ پوسٹ کر پایا۔ اور ویسے مجھے اس کی تھیم کو سیٹ کرنے میں زیادہ مزا آیا تھا)
http://farrukh.urdutech.net
http://lehaf.blogspot.com(ادھر بھی تھوڑی سی طبع آزمائی کی کوشش کی، اور زیادہ وقت اسکی تھیم سے پنگا لینے میں گزار دیا۔۔۔ ؛) )
http://sahil.wordpress.pk(یہ بھی نیا نیا شروع کیا ہے اور اس پر ابھی اقبال کی کچھ شاعری کمپوز کر کے پوسٹ کی)
http://urdu.wordpress.com. (اس پر مجھے کچھ دوستوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ یہ میں نے رجسٹر کر لیا اور کام کچھ خاص نہیں کیا)
http://fwaheed.blogspot.com/.(اسلام آباد کی مرگلہ کی پہاڑیاں جہاں میں نے کافی آوارہ گردی کی۔)
http://margallah.blogspot.com/ (یہ بھی مرگلہ پہاڑیوں والا ہی ہے، بس تھیم ذرا اور ہے)
http://farukh.wordpress.com/ (یہ بھی کچھ برا نہیں۔۔ مگر اور کیا کیا لکھوں)

ابھی شائید اور بھی کچھ ہوں جو مجھے یاد نہیں۔ مگر لگتا ہے میں نے کچھ زیادہ ہی بلاگنگ کی ٹانگیں پھیلانے کی کوشش کر دی ۔۔۔۔۔۔ :(:blush:
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

جناب ہم نے یہ موضوع دیکھاتوہم نے بھی سوچاکہ ہم بھی اپنے حقیرسے بلاگ کاتعارف پیش کردیں جوکہ بس اپناہے جس میں جوچاہو لکھوکوئی بھی روک ٹوک نہیں ہے۔ اس کو بنانے میں "دوست" کوبہت عمل دخل ہے بلکہ یہ بلاگ انہوں نے ہی بنایاہے بس نام وغیرہ میراہے یہ ان کی بہت مہربانی ہے۔

اس میں میں نے تین زمرے بنائیں ہیں ۔ اسلام،متفرق، شاعری۔
اسلام میرا خاص موضوع ہے لیکن کافی دیرکی تاخیررہی اوربلاگ پرکچھ نہیں تحریرکرسکاہوں۔ ہاں پھربھی کوشش کرتاہوں کہ کچھ نہ کچھ لکھتارہوں تاکہ یہ سلسلہ جاری و ساری رہے۔

جاویداقبال کا بلاگ

والسلام
جاویداقبال
 
flickr پر میرا فوٹوگرافی کا ایڈریس یہ ہے: http://www.flickr.com/photos/farrukhw

جو اردو میں لکھا، وہ یہ ہیں:
http://fwaheed.wordpress.com/ (یہاں تھوڑی سی فوٹوگرافی ڈالنے کی کوشش کی تھی۔۔)
http://farrukh.urdutech.com۔ (ابھی تک یہیں سب سے زیادہ پوسٹ کر پایا۔ اور ویسے مجھے اس کی تھیم کو سیٹ کرنے میں زیادہ مزا آیا تھا)
http://farrukh.urdutech.net
http://lehaf.blogspot.com(ادھر بھی تھوڑی سی طبع آزمائی کی کوشش کی، اور زیادہ وقت اسکی تھیم سے پنگا لینے میں گزار دیا۔۔۔ ؛) )
http://sahil.wordpress.pk(یہ بھی نیا نیا شروع کیا ہے اور اس پر ابھی اقبال کی کچھ شاعری کمپوز کر کے پوسٹ کی)
http://urdu.wordpress.com. (اس پر مجھے کچھ دوستوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ یہ میں نے رجسٹر کر لیا اور کام کچھ خاص نہیں کیا)
http://fwaheed.blogspot.com/.(اسلام آباد کی مرگلہ کی پہاڑیاں جہاں میں نے کافی آوارہ گردی کی۔)
http://margallah.blogspot.com/ (یہ بھی مرگلہ پہاڑیوں والا ہی ہے، بس تھیم ذرا اور ہے)
http://farukh.wordpress.com/ (یہ بھی کچھ برا نہیں۔۔ مگر اور کیا کیا لکھوں)

ابھی شائید اور بھی کچھ ہوں جو مجھے یاد نہیں۔ مگر لگتا ہے میں نے کچھ زیادہ ہی بلاگنگ کی ٹانگیں پھیلانے کی کوشش کر دی ۔۔۔۔۔۔ :(:blush:

واقعی فرخ! آپ نے "کچھ" نہیں، کافی سے زیادہ ٹانگیں پھیلادی ہیں اپنی بلاگنگ کی۔۔۔ اسی لیے تو وقت نہیں مل رہا۔ کوشش کریں کہ سب مواد ایک جگہ جمع کریں اور تصویری تحاریر کم سے کم پوسٹ کریں۔ پروگرامنگ پر لکھنے کا خیال اچھا ہے، اللہ کا نام لے کر شروع کردیں۔ کافی لوگ مستفید ہوں گے۔
 
ابو کاشان

محفلین
یہاں تو بڑے بڑے بلاگرز آئے ہوئے ہیں۔ اور میں سوچ رہا تھا کہ اپنے بلاگز کا بتاؤں یا نہ بتاؤں، کیونکہ یہ تو سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہوگا۔ :rolleyes:
پھر میں نے سوچا، کہ چراغ دکھا ہی دوں، کہیں حسرت ہی نہ رہ جائے۔۔:idea:
تو جناب میں‌دراصل ان لوگوں‌میں سے ہوں جنہیں بلاگ بنانے کا تو بہت شوق ہے، مگر لکھنے کو کچھ نہیں ہوتا۔ مطلب نا اہلی نہیں، بلکہ وقت نہیں‌ہوتا۔ میں نے اسی چکر میں کافی سارے بلاگ رجسٹر کر ڈالے، blgspot, wordpress وغیرہ پر، مگر لکھا بہت کم۔ پروگرامر ہونے کی وجہ سے میرا ارادہ یہی رہا ہے کمپیوٹر پروگرامنگ سے متعلق لکھا کروں گا، مگر ہر دفعہ پتا نہیں کیا سوچ کے رہ جاتا ہوں۔اسی طرح کئی دفعہ سوچا کہ اپنی فوٹوگرافی پوسٹ کیا کروں، مگر وہ پہلے زیادہ تر flickr پر پوسٹ کرتا ہوں۔
flickr پر میرا فوٹوگرافی کا ایڈریس یہ ہے: http://www.flickr.com/photos/farrukhw

جو اردو میں لکھا، وہ یہ ہیں:
http://fwaheed.wordpress.com/ (یہاں تھوڑی سی فوٹوگرافی ڈالنے کی کوشش کی تھی۔۔)
http://farrukh.urdutech.com۔ (ابھی تک یہیں سب سے زیادہ پوسٹ کر پایا۔ اور ویسے مجھے اس کی تھیم کو سیٹ کرنے میں زیادہ مزا آیا تھا)
http://farrukh.urdutech.net
http://lehaf.blogspot.com(ادھر بھی تھوڑی سی طبع آزمائی کی کوشش کی، اور زیادہ وقت اسکی تھیم سے پنگا لینے میں گزار دیا۔۔۔ ؛) )
http://sahil.wordpress.pk(یہ بھی نیا نیا شروع کیا ہے اور اس پر ابھی اقبال کی کچھ شاعری کمپوز کر کے پوسٹ کی)
http://urdu.wordpress.com. (اس پر مجھے کچھ دوستوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ یہ میں نے رجسٹر کر لیا اور کام کچھ خاص نہیں کیا)
http://fwaheed.blogspot.com/.(اسلام آباد کی مرگلہ کی پہاڑیاں جہاں میں نے کافی آوارہ گردی کی۔)
http://margallah.blogspot.com/ (یہ بھی مرگلہ پہاڑیوں والا ہی ہے، بس تھیم ذرا اور ہے)
http://farukh.wordpress.com/ (یہ بھی کچھ برا نہیں۔۔ مگر اور کیا کیا لکھوں)

ابھی شائید اور بھی کچھ ہوں جو مجھے یاد نہیں۔ مگر لگتا ہے میں نے کچھ زیادہ ہی بلاگنگ کی ٹانگیں پھیلانے کی کوشش کر دی ۔۔۔۔۔۔ :(:blush:

آپ تو اپنے ہی قبیل کے لگتے ہو۔ کہیں آپ کا برج بھی سرطان (cancer) تو نہیں۔

میرے دستخط میں میرے دونوں بلاگز کے ربط ہیں۔ ایک کا ربط ابو پر ہے اور دوسرے کا کاشان پر۔
خبردار! ان بلاگز کو قطعاً نہ دیکھیں۔
(کیوں کہ ان میں دیکھنے کے لیئے کچھ ہے ہی نہیں:laugh: )
 
Top