یہاں تو بڑے بڑے بلاگرز آئے ہوئے ہیں۔ اور میں سوچ رہا تھا کہ اپنے بلاگز کا بتاؤں یا نہ بتاؤں، کیونکہ یہ تو سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہوگا۔
پھر میں نے سوچا، کہ چراغ دکھا ہی دوں، کہیں حسرت ہی نہ رہ جائے۔۔
تو جناب میںدراصل ان لوگوںمیں سے ہوں جنہیں بلاگ بنانے کا تو بہت شوق ہے، مگر لکھنے کو کچھ نہیں ہوتا۔ مطلب نا اہلی نہیں، بلکہ وقت نہیںہوتا۔ میں نے اسی چکر میں کافی سارے بلاگ رجسٹر کر ڈالے، blgspot, wordpress وغیرہ پر، مگر لکھا بہت کم۔ پروگرامر ہونے کی وجہ سے میرا ارادہ یہی رہا ہے کمپیوٹر پروگرامنگ سے متعلق لکھا کروں گا، مگر ہر دفعہ پتا نہیں کیا سوچ کے رہ جاتا ہوں۔اسی طرح کئی دفعہ سوچا کہ اپنی فوٹوگرافی پوسٹ کیا کروں، مگر وہ پہلے زیادہ تر flickr پر پوسٹ کرتا ہوں۔
flickr پر میرا فوٹوگرافی کا ایڈریس یہ ہے:
http://www.flickr.com/photos/farrukhw
جو اردو میں لکھا، وہ یہ ہیں:
http://fwaheed.wordpress.com/ (یہاں تھوڑی سی فوٹوگرافی ڈالنے کی کوشش کی تھی۔۔)
http://farrukh.urdutech.com۔ (ابھی تک یہیں سب سے زیادہ پوسٹ کر پایا۔ اور ویسے مجھے اس کی تھیم کو سیٹ کرنے میں زیادہ مزا آیا تھا)
http://farrukh.urdutech.net
http://lehaf.blogspot.com(ادھر بھی تھوڑی سی طبع آزمائی کی کوشش کی، اور زیادہ وقت اسکی تھیم سے پنگا لینے میں گزار دیا۔۔۔ ؛) )
http://sahil.wordpress.pk(یہ بھی نیا نیا شروع کیا ہے اور اس پر ابھی اقبال کی کچھ شاعری کمپوز کر کے پوسٹ کی)
http://urdu.wordpress.com. (اس پر مجھے کچھ دوستوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ یہ میں نے رجسٹر کر لیا اور کام کچھ خاص نہیں کیا)
http://fwaheed.blogspot.com/.(اسلام آباد کی مرگلہ کی پہاڑیاں جہاں میں نے کافی آوارہ گردی کی۔)
http://margallah.blogspot.com/ (یہ بھی مرگلہ پہاڑیوں والا ہی ہے، بس تھیم ذرا اور ہے)
http://farukh.wordpress.com/ (یہ بھی کچھ برا نہیں۔۔ مگر اور کیا کیا لکھوں)
ابھی شائید اور بھی کچھ ہوں جو مجھے یاد نہیں۔ مگر لگتا ہے میں نے کچھ زیادہ ہی بلاگنگ کی ٹانگیں پھیلانے کی کوشش کر دی ۔۔۔۔۔۔