اپنے شوہرکو دوسری شادی سے روکنے والی بہنوں کے نام

ظفری

لائبریرین
اس دھاگے پر اگر میں لکھنا چاہوں تو بہت کچھ لکھ سکتا ہوں۔ مگر ایک ضمنی سا سوال ہے کہ اگر ایک سے زائد شادی اتنی ہی ضروری تھی تو پھر آدم کے لیئے صرف ایک حوا کیوں پیدا کی گئی ۔:idontknow:
 
اس دھاگے پر اگر میں لکھنا چاہوں تو بہت کچھ لکھ سکتا ہوں
ہم آپ کو ہرگز ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ اس مضمون کو پڑھ کر ایک موہوم سی امید پیدا ہوئی ہے ہمارے دل میں کہ کسی دن ہماری نصف بہتر پڑھنے کے لیے کچھ اور نہ ملنے پر اس مضمون کو پڑھ پائیں گی اور ان کا گداز دل اپنی کسی بہن کے لیے پسیج جائے گا۔ کہیں آپ نے جواب مضمون لکھ دیا تو ہمارے ارمانوں پر تو اوس پڑ جائے گی!
 
شمشاد

میرا ووٹ بھی آپ کی طرف ہے خلیل بھائی۔
 
زیک

مسافر
عجیب مسلمان ہے مضمون نگار جس نے علی کی دوسری شادی رکنے والی حدیث بھی نہیں سن رکھی
 
زیک

مسافر

dxbgraphics

محفلین
اس دھاگے پر اگر میں لکھنا چاہوں تو بہت کچھ لکھ سکتا ہوں۔ مگر ایک ضمنی سا سوال ہے کہ اگر ایک سے زائد شادی اتنی ہی ضروری تھی تو پھر آدم کے لیئے صرف ایک حوا کیوں پیدا کی گئی ۔:idontknow:
مسلمانوں کے لئے نبی کریم ﷺ کی سنت راہنما ہیں ۔ نہ کہ کسی اور نبی کی۔
رہی بات اس سوال کی تو آدم کے لئے ایک حوا پیدا کی گئی تو یہ جوازقابل بحث نہیں کہ جس کی وجہ سے ہزاروں بیٹیاں گھروں میں بیٹھی شادیوں کے انتظار میں ان کا گھر نہ بسنے دیا جائے۔ حضرت محمد ﷺ آخری نبی ہیں اور تا قیامت پیارے نبی ﷺ ہی کی شریعت کی پیروی کی جائےگی۔
 
شمشاد

لائبریرین
لٹل لیڈی غصے میں لگ رہی ہے۔ اس لیے
No-Comments.gif
 
Top